بھیکپونگ کی وساطت سے – ایڈوب اسٹاک

جب آپ کپڑے کےغلاف کی بات کرتے ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ آپ کی کار کا خوبصورت اندرونی منظرپیش کرتے ہیں۔ تاہم ، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ سےکار کے کپڑے کے غلاف کو داغ لگنا انتہائی آسان ہے۔ اس سے قطع نظر کہ یہ آپ کی صبح کی کافی کا داغ ہے یا رنگین موم کا داغ ہے، آپ کی کار کے لگاتار خوبصورت اندرونی منظرپیش کرنے کے لیےکپڑے کے غلاف کی احتیاط کے ساتھ دیکھ بھال کی ضرورت پیش آتی ہے۔

تاہم ، اس طرح کا وقت بھی آسکتا ہے جب آپ اپنی کار کے غلاف کو خراب کرچکے ہوں، تمام تر توجہ اور احتیاط کے باوجود۔اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، یہاں کچھ ایسے طریقے بتائے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ کار کی نشستوں کے غلاف کو آسانی سے صاف ستھرا کرسکتے ہیں۔

“ویکیوم کلینر “استعمال کریں

اپنی کار کی نشستوں کی طرف آنے سے پہلے ، آپ کو جو کام کرنے کی ضرورت ہے ،وہ ہے ویکیوم کلینر کا استعمال کرتے ہوئے کار کے اندر سے تمام قسم کی گرد اور مٹی کا صفایا کرنا۔ویکیوم کلینر کو صرف نشستوں پر ہی نہیں بلکہ کار کے بقیہ اندرونی حصوں پر بھی استعمال کرنا ہے۔

cleaning the car

فانووتنندی کی وساطت سے- ایڈوبے سٹاک

صفائی کا کام

ایک بار جب آپ ویکیوم کلینر کے ساتھ صفائی کے کام مکمل کرلیں۔اب وقت آگیا ہے کہ آپ واقعی طور پر گاڑی کی نشستوں کے غلاف کی صفائی ستھرائی پر کام کریں۔ اس مقصد کیلئے، آپ کو ایک بالٹی کو گرم پانی اور ایک بالٹی کو ٹھنڈا پانی سے بھرنا ہے۔صفائی کا کام بنیادی طور پر گرم پانی سے کیا جائے گا۔ جبکہ ٹھنڈا پانی آخرمیں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔آپ گرم پانی کی بالٹی میں ایک چَمچَہ کپڑے دھونے کیلئے استعمال ہونے والا “ڈٹرجنٹ” شامل کریں۔یہ محلول گاڑی کی نشستوں کے غلا ف کی صفائی کے لیے “کلینر” کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ایک اسفنج یاکپڑے کا ٹکڑا لیں اور اسے اُس محلول میں ڈبوئیں جو آپ نے ابھی بنایاہے۔آپ کے لئے مشورہ ہے کہ اسفنج استعمال کریں،،چونکہ یہ نہ صرف کام کو زیادہ موثر بنائے گا بلکہ اس کے ساتھ ہی تیز تر بنائے گا۔اسفنج کی مدد سے ، آپ کو ہرنشست کو اچھی طرح سےرگڑ کر صاف کرنا ہوگا۔تاکہ آپ کی نشستوں پر لگے ہوئے تمام داغوں کاصفایا کیا جاسکے۔

گیلے اسفنج سے اپنی نشستوں کی صفائی کرتے وقت ، اردگرد کی چیزوں پربھی پانی لگنے کا خدشہ ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی نشستوں کو زیادہ گیلا ہونے سے بچاناضروری ہے۔ورنہ آپ فائدے کی بجائے نقصان کر بیٹھیں گے۔آپ کی نشستیں یکساں طور پر نم اور صاف نظر آئیں گی۔اگرایسا نہیں ہے تو آپ کو اس کام کو دہرانے کی ضرورت ہے جب تک وہ ایسی نہ دکھائی دیں کریں۔ایک بار جب گرم پانی سے صفائی کا کام مکمل ہو گیا ۔اب وقت آگیا ہے کہ آپ ٹھنڈے پانی کی اس بالٹی کو استعمال کریں جو آپ کے پاس پڑی ہے۔ ایک کپڑے کے ٹکڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں اور اس کوتمام تر گندگی اور “ڈٹرجنٹ “کو صاف کرنے کے لئے استعمال کریں جو اب بھی آپ کی کار کی نشستوں کی سطح پر ہوسکتی ہے۔اس طرح سے کار کی نشستوں کے غلاف اس طرح صاف ہو نگےجس طرح ان کو صاف ہونا چاہئے۔

سخت داغ

جب آپ کارکی نشستوں کے غلاف کو صاف کرنے کی بات کرتے ہیں ، خاص طور پر اس طرح کے جوکپڑے سے بنےہوں۔واضح رہے کہ کچھ ایسے داغ بھی ہونگے جنھیں آپ دور کرنے سے قاصر ہوں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو صفائی کے مختلف سامان کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئیگی جو خاص طور پر اس مقصد کے لئے بازار میں دستیاب ہیں۔

تاہم ، جب صفائی ستھرائی کے ان مصنوعات کے استعمال کی بات آتی ہے تو ، نتائج کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صفائی کی یہ مصنوعات داغ چھروانے کے ساتھ ساتھ غلاف کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔یا پھرآپکی نشستوں کو اس سے بھی بڑا داغ لگا کر آپ کو مایوس کر سکتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کار مالکان اپنی صفائی ستھرائی کے سامان کی جانچ غلاف کی چھوٹی ،غیر اہم جگہ سے کریں،تاکہ انھیں معلوم ہو کہ نتائج تسلی بخش ہیں یا نہیں۔یاد رکھیں: صفائی کی مصنوعات کا مقصد آپ کی مدد کرنا ہے اور چیزوں کومزید بدتربنانا نہیں !

کار کی نشستوں کے غلاف کی صفائی کے لئے WD-40 کی طاقت

“کاروباری صفا کاروں “کے مسئلہ کوذہن میں رکھتے ہوئے ،یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ WD-40 ان نقصانات سے مستثنی ہے۔WD-40 کار مالکان کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی کارکی نشستوں کے غلاف اور قالینوں پر لگےداغوں کا خاتمہ کر سکیں۔

کیا آپ نے اپنی کار کی نشست پر کچھ کافی پھینکی ہے،یا آپ کے بچےنےآرٹ کلاس سے واپس آتے ہوئے کار کی پیچھے والی نشست پر رنگین داغ لگا دیئے ہیں؟داغ کی نوعیت کچھ بھی ہو ،ہوسکتا ہے کہ WD-40 آپ کی مدد کرسکے۔ صفائی کے سامان کی طرح ، اسے پہلے کسی چھوٹی سی جگہ پر جانچیں۔

کون جانتا تھا کہ WD40 کار کی نشست کے غلاف کی صفائی میں مدد کرسکتا ہے! مزید یہ کہ، ہماری زندگی کو آسان بنانے کے لئے WD-40 کے پیش کرنے کے لئے اور بہت سے استعمال ہیں!