ڈیٹوورٹ کی وساطت سے-ایڈوب اسٹاک

سائیکل کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے اور اپنی حفاظت کے لیےسائیکل اور اسکے پُرزوں کی چھوٹی ، سادہ اور متواتر جانچ پڑتال کے ذریعےاپنے سائیکل کی محافظت کرنا ضروری ہے۔

سائیکل کی محافظت:اولین شرائط

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے پاس کس قسم کی سائیکل ہے – سڑک پر چلنے والی سائیکل ، پہاڑوں پر چلنے والی سائیکل ، وغیرہ۔۔ عام دیکھ بھال وہی رہتی ہے۔ اس کے برعکس ،ر سائیکل کے استعمال کے لحاظ سے وقت کا دورانیہ مختلف ہو گا جس کے بعد دیکھ بھال کی ضروری ہو۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موسمی حالات کاسائیکل کی محافطت پر اثر پڑتا ہے۔ سائیکل پرخشک موسم نمی والے موسم سے مختلف اثر ڈالے گا۔

سائیکل کی محافظت کے لیے سامان

اپنی سائیکل کی دیکھ بھال شروع کرنے سے پہلے ،یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس مندرجہ ذیل سامان موجود ہے:

  • ایک ہائی پریشر کلینر یا باغ کی نلی یا کم از کم پانی کا ایک نل۔
  • ایک بڑا برش
  • ایک چھوٹا برش (دانتوں کی صفائی والے برش کی طرح)
  • ایک کپڑا
  • ایک “WD-40 Multifunction Product
  • اگر ممکن ہو تو ، سائیکل کی زنجیر کےلیے مخصوص مصنوعات: غیر ضروری چکنائی دور کرنے والی اورچکنائی والی ۔ مثال کے طور پر”WD-40 Bike range” جو 5 بارسائیکل کی دیکھ بھال میں کام آتی ہے،تاہم یہ ضروری ہوگا کہ آپ اپنے ملک میں ان مصنوعات کی دستیابی کو چیک کریں اور اگر ضروری ہو تو متبادل مصنوعات تلاش کریں۔

جب آپ کے پاس ضروری سامان موجود ہو، تو آپ سائیکل کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں ،جس میں شامل ہیں:

  •  سائیکل کی صفائی کرنا
  • دستاویزات کی تصدیق
  • زنجیر میں چکنائی ڈالنا
  • پالش

 سائیکل کی صفائی کرنا

سائیکل کی دیکھ بھال کا پہلا مرحلہ صفائی ہے۔ کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں پانی کی نکاسی کی سہولت ہو اور آپکے ورکشاپ یا گیراج کے قریب ہو تاکہ تمام اوزار آپکی پہنچ میں ہوں۔

سائیکل کو سائیکل اسٹینڈ پر رکھیں یا زین اور ہینڈل بار زمین کےطرف کر کے سائیکل کو پلٹائیں تاکہ زنجیر تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکے اور پہیوں کو گھمایا جا سکے۔.

ایک بار جب سائیکل درست پوزیشن پر آجائے تو ، ہائی پریشر کلینرکے پریشر کی کم ترین سطح یا باغ کی نلی کا استعمال کرتے ہوئے اسے پانی سے صاف کریں۔خصوصا ایسے حصوں کی صفائی کریں جو گندے ، خاک آلود یا کیچڑ والے ہوں ، جیسے سپروکیٹس ، ڈیریلور اور زنجیریں۔

بہترین حل یہ ہے کہ گندگی کو صاف کرنے میں آسانی کے لیے صابن کے پانی یا مخصوص مصنوعات جیسے کلینر یا ڈگریسر کا استعمال کریں۔ اس کے لیے، ہم “WD-40 Bike Cleaner” اور”WD-40 Bike Degreaser” کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی مصنوعات دستیاب نہیں ہیں تو ، آپ” WD-40 Multi-Use Product” کا استعمال کرسکتے ہیں۔

زنجیر کو گریس سے کو مکمل طور پر صاف کریں ، چاہے اس پر زیادہ وقت ہی کیوں نہ لگ رہا ہو۔ اس صورت میں ، گندگی کے تمام نشانات کو دور کرنے کے لئے بڑے برش اور چھوٹے برش کا استعمال کریں۔

ایک بار جب یہ سارے اقدامات مکمل ہوجائیں تو ، سائیکل کو پانی سے دھولیں۔ اس طرح یہ مزید معائنے اور دیکھ بھال کے لئے تیار ہے۔

حصوںکی جانچ کرنا

حصوں کی جانچ سے سائیکل کی دیکھ بھال جاریرہتی ہے۔

بریکس کی حالت چیک کریں

پہلے بریکس کو حسب معمول چیک کریں۔ بریک کی دو قسمیں ہیں: “بریک بلاکس” اور “ڈسک بریک”۔

بریک بلاکس کے لیے، آگے اور پیچھے والے پہیے کے بلاکس کی رگڑ کو چیک کریں۔ ایک خاص وقت کے بعد ، بلاک رگڑ کی وجہ سے ختم ہو جاتا ہے اور بریک نہیں لگتی۔ اس صورت میں ، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےفوری طور پر بریک بلاک کو تبدیل کرنا ضروری ہے! آپ اس قسم کی چیزیں کھیلوں کی دکانوں یا خاص سائیکل کی دکانوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

“ڈسک بریک” کیلئے ، پیڈ ، کلیمپ اور ڈسکس کی حالت دیکھیں۔ وہ اسکیٹس سے زیادہ عرصہ تک چلتے ہیں۔ تاہم ، ان کو ہمیشہ صاف رکھیں اور ان پر چکنائی نہ لگائیں جیسے زنجیر میں لگاتے ہیں۔ تاہم ، اگر آپ اپنی بریک ڈسکس پر چکنائی کو لگاتے ہیں تو ، کسی خاص پروڈکٹ (“ملٹی یوز پروڈکٹ” کا استعمال نہ کریں) کا استعمال کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر صاف کریں۔

زنجیر کی حالت چیک کریں

پھر” لنکس” ، “اسپروکیٹس “،” ڈیریلیر” اور “چین رنگز “کا معائنہ کرکے زنجیرکی حالت کی جانچ کریں۔ اگر کوئی حصہ ٹوٹا ہوا یا خراب ہوتا ہوا نظر آتا ہے تو کھیلوں یا سائیکل اسٹور پر کسی پیشہ ور سےمرمت کروائیں۔

bicycle

بقیہ تمام حرکت کرنے والے حصوں کی جانچ کریں

آخر میں ، ہم آپ کو باقاعدگی سے “زین “،”دَستہ” اور” بریک لیور “کی حالت کی جانچ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کبھی کبھی اچھی گرفت کے لیے انکے پیچ کو سخت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

زنجیر میں چکنائی ڈالنا

جب حصوں کی جانچ پڑتال پوری ہو جائے ،تو سائیکل کی دیکھ بھال جاری رکھتے ہوئے زنجیر میں چکنائی ڈالیں۔

آپ کی زنجیر اب صاف ستھری ہے ، پرانے چکنا ئی کی باقیات بھی ختم ہو گئیں ہیں۔ لہذا آپ کو سائیکل کی اچھی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے اس میں دوبارہ چکنائی ڈالیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی مخصوص سائیکل کی چکنائی میسر نہیں ہے تو ، ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی زنجیر پر “WD-40 Multi-Use Product” لگائیں۔ تاہم ، یہ چکنائی مخصوص چکنائی سے کم مؤثر ثابت ہوگی۔ لہذا ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اسے کم استعمال کریں اور اپنے پاس سائیکل کے مخصوص چکنائی والے سامان مہیا کریں۔

سائیکل کی کامل دیکھ بھال کے لیے، بہتر یہ ہے کہ زنجیر کی چکنائی کو موسمی حالات کے مطابق اختیار کیا جائے۔

گیلے اور کیچڑ والے حالات میں ، گلنے اور کیچڑ جمع ہونے سے بچانے کے لیے گریس والی چکنائی کا استعمال کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر ، “WD-40 Bike Wet Chain Lubricant” ہے (اپنے ملک میں دستیابی کو چیک کریں)۔

دوسری طرف ، خشک اور غبار آلود حالات میں ، گندگی کو زنجیر سے چپکنے اور اس طرح” لنکس” میں رکاوٹ بننے سے روکنے کے لیے ، خشک چکنا ئی استعمال کرنی چاہئے۔ اس کے لیے ، ہم”WD-40 Bike Dry Chain Lubricant“پیش کرتے ہیں (اپنے ملک میں دستیابی کو چیک کریں)۔

ایک بار جب صحیح مصنوع(پروڈکٹ) کا انتخاب ہوجائے تو ، “پیڈل “کو چلاتے ہوئےزنجیر کو گھمائیں اور پروڈکٹ کو احتیاط سے زنجیر پر لگائیں ، “بریک” سے گریز کریں۔ اس کے بعد “گیئرز”کو تبدیل کریں تاکہ اس پروڈکٹ کا اطلاق تمام گراریوں پر ہو جائے۔

پالش

آخر میں ،سائیکل کی حفاظت کرکےاور اسے چمکاتے ہوئے دیکھ بھال مکمل کریں۔

WD-40 Multi-Use Product” کو پورے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ مڈ گارڈز اور شیلوز پر بھی صاف کپڑے سے لگائیں۔یہ پروڈکٹ آپ کی سائیکل کو چمکدار بنائے گی اور اسے زنگ کی وجہ گلنے سے بچائے گی۔

آپ کی سائیکل اب نئی سیر کے لئے تیار ہے!

 سائیکل کی دیکھ بھال کی تعداد

مختصر سفر پر سائیکل کے روزانہ استعمال کے لیے ، ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ سائیکل کی محافظت کے ان اقدامات کو ہر ہفتے یا دو ہفتوں میں ایک بار کریں۔

گندے راستوں پر استعمال کرنے کے لیے، ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ہر سواری کے بعد سائیکل کی محافظت کے یہ اقدامات کریں ، یا کم از کم اسے ہر سواری کے بعد دھو لیں۔

یاد رکھیں کہ سب سے اہم چیز آپ کی” زنجیر” اور” بریک “کی حالت ہے!