“سٹریکوسا “کی وساطت سے۔کینوا

 آپ نے ابھی ابھی ایک ڈراؤننی فلم دیکھی ہے اور آپ سو نے لگے ہیں ، اس امید پر کہ نیند اس خوف کی بار بار آنے والی تصویر کوزائل کرے گی۔اچانک ، آپ کو ایک بری چرچرانے کی آواز سنائی دیتی ہے جو لگتا ہے کہ ہمیشہ جاری رہے گی۔ ڈرآپ کے سر میں پھر اٹھتا ہے۔ آپ اسے اپنے مکان کے داخلی دروازے پر اس چرچراتےدروازے کو کھولتے ہوئے اور آپ کے لئے آتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خوفناک ہے نا؟ اور یہ سب اس چرچراتے دروازے کی وجہ سےہے۔

اب آپکے اندر ایک خود سر تور پر ایک تحریک موجود ہے کہ ایک ہی بار اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ اب آپ راہنمائی کی ضرورت ہے کہ آپ اپنےچرچراتےدروازے کے مسئلےکو کیسے حل کریں۔اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے متعدد طریقوں کو یکجا کیا ہے جس کے ذریعے آپ ایک ہی باراس مسئلے کو ختم کرسکتے ہیں۔

سب سے آسان حل یہ ہے کہ کوئی بھی روایتی چکنا ئی والی چیزخریدیں اور اسے اس چرچراتے دروازے کے قبضے پر لگائیں۔اس سے عام طور پر یہ مسئلہ فوری طور پر حل ہوجاتا ہے۔ تاہم ، اگر یہ کام نہیں کرتا ہے تو ، آپ کو قبضے پر جمے ہوئےزنگ سے چھٹکارا پانا ہوگا یا چکنا کرنے والے مادے کی تہ بنانا ہوگی۔

ذیل میں چکنا ئی والے مادوں کی ایک فہرست دی گئی ہے جسے آپ فوری طور پر آزما سکتے ہیں۔

  • زیتون کا تیل
  • کوئی بھی چکنا ئی والاتیل
  • WD-40 سپرے
  •  “پیرافن”کی موم بتیاں
  • نہانے والا صابن
  •  پیٹرول کا رُب

اگر اس کے بعد بھی آپ کا دروازہ چرچراتاہے تو ، اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے سر کے گرد رومال باندھ لیں اور ان کا قبضہ نکالنے اوراس پر چکنائی کی تہ لگانے کا عمل شروع کریں یا اگر وہ زنگ آلود ہیں تو پہلےزنگ کو ہٹائیں اور پھرچکنا ئی کی تہ لگائیں۔ ایک بار جب آپ نے قبضہ نکال لیا تو ذیل میں دیئے گئے تین اقدامات پر عمل کریں۔

1۔  چرچراتا دروازہ: قبضوں کو چکنا کرنا

چرچراتے دروازے کے قبضوں پر تیل لگانا تقریبا ہر بار کام کرتا ہے۔ دروازے کے قبضوں پر تیل لگانے کے لئے نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں۔

الف۔  قبضے نکالنا۔

پہلے دروازہ بند کریں اور آہستہ سےقبضےکی بنیاد پرکیل رکھ کر اس پرہتھوڑے سے ضرب لگائیں۔ایک بار قبضہ ڈھیلا پڑ جانے کے بعد ، اسے ہتھوڑےکے کھینچنے والے حصے کا استعمال کرتے ہوئے نکالا جاسکتا ہے۔تاہم اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ جب آپ نے قبضہ نکال لیا تو ، دروازہ فریم سے متصل نہیں رہےگا ، لہذا ، حفاظت کے لئے ، اسے قریب کی دیوار کے ساتھ ٹیک دیں تاکہ یہ حادثاتی طور پر گر نہ جائے۔

ب۔چرچراتےدروازے کے قبضوں کو تیل سے چکنا کرنا

موٹر آئل عمومی استعمال کے لیےایک عمدہ چکنا ئی ہے۔ یہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور ایک سستا حل ہے۔یہ آسانی سے دستیاب ہے اور ایک سستا حل ہے۔ اس کی تہ کچھ عرصے تک رہتی ہے۔کاغذ کا تولیہ یاکپڑا لیں ، کچھ موٹر آئل لگائیں اور قبضے کو صاف کریں۔ WD-40 اور کھانا پکانے والا تیل، چرچراتے دروازوں کی چرچراہٹ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہترین متبادل ہیں۔

ج۔ قبضوں کو تبدیل کرنا

قبضوں کو ان کی جگہوں پر واپس لگا دیں۔ ایک بار جب قبضے اپنی درست جگہ پر لگ جاتے ہیں اور پیچھے نہیں ہٹتے ہیں تو ، اپنے ہتھوڑے اور کیل کا استعمال کرتے ہوئے انھیں پکا کر دیں ۔دروازے کو متعدد باربند کریں اور کھولیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس میں مزید کوئی چرچراہٹ پیدا نہیں ہورہی اور محفوظ طریقے سے اپنے فریم میں لگ گیا ہے۔اگر چرچراہٹ اب بھی موجود ہے تو ، آپ کو تیل کی دوسری تہ لگانی پڑسکتی ہے۔قبضے کو دوبارہ ہٹا لیں اور تیل کی دوسری تہ لگائیں۔

د۔ غیر ضروری تیل صاف کردیں

تیل فطرتاً مائع ہے۔ لہذا اس میں سے کچھ دروازے سے نیچے ٹپک سکتا ہے۔اس سے دروازے پر تیل کے داغ پڑ سکتے ہیں اسلیے آپ کو صاف اور خشک کپڑے کا ٹکڑا اس تیل کو صاف کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔

2۔ چرچراتا دروازہ: قبضے پر موم لگانا

اگر تیل موثر نہیں ہوتاتو ، موم کو لگانے سے بھی چرچراتے دروازے کا مسئلہ حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔قبضے پر موم لگانے کے لئے نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں۔

  الف) “پیرافن” موم کی خریداری

“پیرافین” موم موم بتیوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور یہ خام شکل بہت سے ہارڈ ویئر اسٹورز پربھی دستیاب ہے۔خام موم میں بدبو نہیں ہوتی ، وہ سفید ہوتا ہے اور اسےمکعب یا ٹکڑوں کی شکل میں فروخت کیا جاتا ہے۔ موم بتیاں خریدنے سے پہلے ، یہ یقینی بنائیں کہ آپ ایسی موم بتیاں خرید رہے ہیں جو”پیرافین”موم سے بنی ہیں۔

  • ایک متبادل شہد کے چھتّے کا موم بھی ہے لیکن یہ آسانی سے دستیاب نہیں ہوسکتا ہے

اگر آپ کے پاس پرانی”پیرافن “موم بتیاں ہیں تو وہ اس مقصد کے لئے استعمال ہوسکتی ہیں

a achat de cire de paraffine

“تارزہنوا “کی وساطت سے – اڈوب اسٹاک

ب) موم کو پگھلانا

موم پگھلانے کے لئے برقی چولہے کا استعمال کریں۔ اسے چولہے پر گرم کریں یہاں تک کہ یہ مکمل طور پر پگھل جائے۔گیس کا چولہا استعمال نہ کریں۔ جب موم اپنے ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ جاتا ہے تو یہ آتش گیر بخارات جاری کرتا ہے۔اگر آپ کو بجلی کے چولہے تک رسائی حاصل نہیں ہے تو”مائکروویو “کا استعمال کریں۔موم کو ٹکڑوں کی صورت میں پگھلائیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئےہے کہ یہ یکساں طور پر پگھلے۔

  • محض حفاظت کے لئے ، “تھرمامیٹر “کی مدد سے موم کے درجہ حرارت کی پیمائش کریں۔ “پیرافین” موم میں پگھلنے کا نقطہ ہے”284 ° فارن ہاییٹ”، (140°C)

ج) پِنوں پرملعمع کاری کرنا

پہلے بیان کردہ طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے قبضے کوباہر نکالیں۔قبضے پر موم کی تہہ لگانے سے انہیں دھول سے بچت کا فائدہ ملتا ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے پگھلے ہوئےموم کی یکساں طور پر قبضہ پر تہہ لگا لی ہے۔

د) قبضوںکو تبدیل کرنا

ٹپکنے سے روکنے کے لئے موم کو ٹھوس اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ عام طور پر اس میں دس منٹ لگتے ہیں۔دروازہ کو کئی بار بند کریں اور کھولیں تاکہ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ چرچراہٹ ختم ہوگئی ہے۔

ہ) موم کو دوبارہ استعمال کرنا

یہ ممکن ہے کہ ایک تہہ کافی نہ ہو۔اگر ایسا ہوتا ہے تو ، قبضےپردوبارہ موم کی تہہ لگائیں اور اس وقت تک کریں جب تک کہ چرچراہٹ ختم نہ ہو۔تیل کے مقابلے میں غیر ضروری موم کو الگ کر نا آسان ہے۔

3۔ چرچراتے دروازے سے زنگ اور گندگی کو دور کرنے کے لئےاسٹیل وولکا استعمال

یاد رکھیں کہ چکنا کرنے والا تیل اور”پیرافن” موم قبضوں پر چِپچِپاہٹ اورگندگی کے خلاف غیر موثر ہوگا۔اگر چرچراتا دروازہ چرچراہٹ برقراررکھتا ہے ، تو”اسٹیل وول” آپ کا آخری ہتھیار ہے۔

آپ کو یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ تیل اور موم قبضے سے گندگی یا چِپچِپاہٹ نہیں نکال سکتے ہیں۔اگر آپ کا چرچراتا دروازہ چرچراہٹ برقراررکھتا ہے تو ، آپ کو”اسٹیل وول”کا سہارا لینے کی ضرورت ہےقبضے پر “اسٹیل وول” استعمال کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں۔

laine d’acier porte qui grince 1

کی وساطت سےاڈوب اسٹاک


الف) اسٹیل اون کے ساتھ زنگ آلود قبضہ کی پنوں کو صاف کریں

اگر چکنا کرنے والے تیل اور”پیرافن” موم کے اطلاق کے بعد بھی دروازہ چرچراتاہے تو ، آپ کے قبضے شاید ٹھوس چِپچِپاہٹ اور گندگی سے اٹے ہوئے ہیں ۔ممکن ہے کہ ان پر زنگ لگا ہو۔قبضے کو دیکھیں اور دیکھیں کہ اگر یہ مسئلہ ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر انہیں “اسٹیل وول” کا استعمال کرتے ہوئے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔

ب) قبضے کونکالیں۔

پہلے بیان کردہ طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے قبضے کو باہر نکالیں۔ایک بار جب آپ یہ کر لیتے ہیں تو ، انہیں پانی میں ڈبوئیں ۔”اسٹیل وول”کا ایک پیڈ لیں اورقبضے کو صاف کرنا شروع کریں۔

ج) قبضوں کو صاف کریں

اچھی طرح سے صاف کرنے کے لئے عمدہ “اسٹیل وول” سب سے زیادہ مؤثر ہے۔جب تک تمام زنگ آلود ، ٹھوس چِپچِپاہٹ اور گندگی ختم نہ ہوجائے اس وقت تک رگڑتے رہیں۔ صفائی سے پہلے “اسٹیل وول” کو صفائی کے محلول میں ڈوبانا بھی بہتر ہے۔یہ زنگ کے مزاحم نشانات کے لئے خاص طور پر موثر ہے۔

 د) چکنا ئی لگائیں

ایک بار جب آپ قبضے کو اچھی طرح سے صاف کرلیں تو ، چکنا ئی والاتیل یا “پیرافین “موم کو یکساں طور پر لگائیں ، جیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے۔قبضے کو ان کی جگہ پر واپس رکھیں اور کوئی تیل ، موم یا چکنائی اگر ٹپکی ہو ، اسے صاف کریں۔

ان سارے اقدامات کے بعد ، آپ کا چرچرانے والا دروازہ مزید کوئی چرچراہٹ نہیں کرےگا۔