WD-40 کی تخلیق اور اس کے مشہور پیلے اور نیلے فوارچہ کےپیچھے کی کہانی دریافت کریں! ہم آپ کو 1953 میں متعارف ہونے سے لے کر آج تک WD-40 کی تخلیق کی تفصیلات بتاتے ہیں۔

1953: WD-40 کی تخلیق

آئیں ایروسول(فوارچہ) کے آغاز پر بات کریں اور سمجھیں کہ یہ کیسا نمودار ہوا۔

WD-40 کی تخلیق

یہ کثیر الاستعمال پروڈکٹ برطانوی نہیں ہے (ہم آپ کو اب تک کچھ نہیں سکھاتے) لیکن امریکی ہے! اور ہاں ، ہمارا چھوٹا سا نیلے اور پیلا ایروسول (فوارچہ)ریاستہائے متحدہ میں سان ڈیاگو (San Diego)کے کیلیفورنیا کے سورج کے نیچے تخلیق ہوا تھا! زیادہ واضح طور پر ، اس کو راکٹ کیمیکل کمپنی کی لیبارٹریوں میں 1953 میں کمپنی کے تین بانی ملازمین نے بنایا تھا: نارمن بی لارسن(Norman B. Larsen) ، گورڈن ڈاسن(Gordon Dawson) اور جان بی گریگوری(John B. Gregory)۔ اس سال وہ اپنی 65 ویں سالگرہ منائے گا: ہمارا چھوٹا نیلا اور پیلا لڑکا نوجوان ہے!

creation rocket warehouse

پھر اس مصنوع کا کیا مقصد؟

ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ ناممکن معلوم ہو ، لیکن اس کثیر الاستعمال پروڈکٹ کا مقصد کثیر فعلی بننا نہیں تھا، جیسا کہ آج اس کے نام سے پتہ چلتا ہے لیکن اس کے برعکس اس کوایک خاص کام کے ارادے سے بنایا گیا تھا: ایروسپیس میزائلون کو زنگ اور گلنے سے بچانے کے لئے۔

ایرواسپیس کمپنی کونویر (1996 میں بند ہوئی) نے اپنے میزائلوں کے بیرونی حصے کی حفاظت کے لئے ٹینڈرز طلب کیے. جس کا جواب راکٹ کیمیکل کمپنی کے ملازمین نے بولی لگائی۔40 لیبارٹری تجربوں کے بعد ، 3 ملازمین کو کامل فارمولا ملا: واٹر پروف فارمولا تخلیق ہوا تھا۔ انھوں نے اس کو WD-40 کا نام دیا، پانی کے نکلنے اور 40 ویں کوشش کی مناسبت سے۔اس لئے اس کا نام کسی نہ سمجھ آنے والی چیز سے اخذ نہیں ہوا بلکہ اس کے برعکس منطقی اور قابل فہم ہے۔

creation can

WD-40 کی تخلیق کے بعد کیا ہوا؟

یہ پروڈکٹ کمپنی سے منسلک ملازمین میں اس قدر کامیاب رہی کہ وہ اپنے کھانے کے ڈبوں میں اس کو چوری کرتے اور اپنے روزمرہ کی مسائل کو حل کرنے کے لئے گھر لے جاتے۔

یہ مشاہدے کی بات ہے کہ 1958 میں ، اس مصنوع کوسان ڈیاگو(SanDiego)کی دکانوں میں فروخت کرنے کے لیے ایروسول کی شکل میں پیک کیا گیا تھا۔

اس وقت اس مصنوع کو صرف مقامی طور پر جانا جاتا ہے۔

پہلا ایروسول جو دکانوں میں آیا۔

1958 میں ، WD-40 کی تخلیق کے 5 سال بعد ، یہ مصنوع سان ڈیاگو میں اسٹور کی پہلی شیلف پر نمودار ہوا – وہ شہر جہاں اس مصنوع کی تخلیق ہوئی۔ دو سال بعد ، 1960 میں ، کمپنی نے اپنی افرادی قوت کو 3 ملازمین سے دُگنا کر کے 7 کر دیا!

اس وقت ، ان 7 ملازمین نے اپنی گاڑی کی پیٹی سے ہارڈ ویئر اورکھیلوں کی دکانوں تک ایک دن میں اوسطا 45 WD-40 کے ڈبوں کو فروخت کیا۔ کاروبار کرنے کا ایک غیر معمولی طریقہ ، جس نے ٹیم کی جانب سے استقامت کی وجہ سے پھل پایا۔

ستارے کا عروج

ستمبر 1961 میں ، سمندری طوفان کارلا نے ریاستہائے متحدہ کے خلیج ساحل پر الاباما ، فلوریڈا ، لوزیانا ، مسیسیپی اور ٹیکساس کو نشانہ بنایا۔اس قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

اس کے بعد راکٹ کیمیکل کمپنی کے ملازمین ہفتے کے آخری دنوں میں بھی کام کیا تاکہ وہاں کے رہائشیوں کی سیلاب سے متاثر ہونے والی گاڑیوں اور سامان کی مرمت کے لیے WD-40 کے پورے ٹرک فراہم کر سکیں۔WD-40 تب قومی سطح پر متعارف ہوا اور اس طرح اس کی توسیع شروع ہوئی!

1968 میں ، آتشیں اسلحےکونمی سےپہنچنے والے نقصان کو روکنے اور انہیں اچھی حالت میں رکھنے میں مدد کے لئے WD-40 پر مشتمل ‘کِٹس’ ویتنام میں فوجیوں کو بھیجی گئیں۔

1969 میں ، جان ایس بیری کو کمپنی کا صدر اور سی ای او مقرر کیا گیا اور راکٹ کیمیکل کمپنی کا نام اس وقت کی اکلوتی مصنوع : WD-40 کے نام سے رکھا گیا۔ چار سال بعد ، 1973 میں ، ڈبلیو ڈی 40 کمپنی ، پبلک ہوگئی اور اسے او ٹی سی مارکیٹ میں درج کیا گیا۔ پہلے کاروباری روز حصص کی قیمت میں 61٪ کا اضافہ ہوا۔

تب سے ، WD 40 نے تیزی سے ترقی کی اور عملی طور پر گھریلو نام بن گیا ہے ، جو بہت سے صارفین اور صنعتی بازاروں میں استعمال ہوتا ہے جیسے آٹوموٹو ، تعمیرات ، کھیلوں کے سامان ، ہوا بازی ، ہارڈ ویئر ، تعمیرات اور زراعت۔

اس مصنوع کی تاریخ متعدد صارفین کے تاثرات سے بھری پڑی ہے،جوغیر معمولی اور بعض اوقات انتہائی خلاف قیاس استعمال کو ظاہر کرتے ہیں۔