شون ایجائی کی وساطت سے-کینوا

ہم سب کے ساتھ ایسا ہو چکا ھےکہ ہم کسی دروازے کے سامنے ہوںاورتا لےکےمنجمد ہونے کی وجہ سےاسے نہ کھول سکیں۔ آج WD-40 منجمد تالےکو ٹھیک کرے گا! جلدی اور آسانی سے۔ اور یہ چند منٹ میں اثر دکھائے گا۔ وضاحت۔۔۔

ایک تالے میں کیا ہوتا ہے؟

کسی منجمد تالے کو ٹھیک کرنے کے طریقے کے بارے میں وضاحت کرنے سے پہلے ، تالے کی بناوٹ کو سمجھنا ضروری ہے۔ ایک تالا چھ جُزو ہوتے ہیں:

  • ایک “سلنڈر” ، جسے عام طور پر “بیرل” کہا جاتا ہے۔یہ تالے کے درمیان میں واقع ہوتا ہے اور دھاتی نالی کی شکل اختیار کرتا ہے۔
  • ایک “اسٹیٹر” ، ساکن حصہ ، اور ایک” روٹر” ، متحرک حصہ جو سلنڈرکی طرح ہوتاہے۔
  • ایک “کُنڈی”، یہ تالے کا لازمی جزو ہے کیونکہ یہ وہ حصہ ہے جو تالے کو بند کرنے اور کھولنے کے لئے استعمال ہوتاہے۔یہ “سلنڈر روٹر “کی بدولت چالو ہوتاہے۔
  • ” سٹرائیک” وہ حصہ ہے جو دروازے پر لگاہوتا ہے اور جس میں کُنڈی رکھا جائے گا۔ یہ دستی یا بجلی کا ہوسکتا ہے۔
  • “فیس پلیٹ”،ایک ایسا پہلو جو دروازے کے کنارے تالے کے مرئی چہرے سے مساوی ہے۔ یہ صرف” مارٹائز تالوں” پر لگایا گیا ہے۔

ان چھ جزویات کے علاوہ ، آپ اپنے دروازے پر قفل یا چٹخنی کے ذریعہ اپنا تالا مکمل کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کے دروازے کی مضبوط حفاظت ہوگی۔ وقت کے ساتھ موثر حفاظت کے لیے ان دونوں عناصر کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔

وقت کے ساتھ تالا خراب ہوجاتا ہے ، کسی بھی شے کی طرح!

ایک تالا ،کسی بھی شے کی طرح ، وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوجاتا ہے۔ کئی عوامل اس کا سبب بنتے ہیں۔ سب سے پہلے ، آپ کے تالے کے استعمال کی تعداد۔ جتنا زیادہ آپ اسے استعمال کریں گے ، اتنی ہی جلدی یہ خراب ہوگا۔

اور وجوہات بھی اس کا سبب بنتے ہیں؛موسمی حالات کی وجہ سے بیرونی استعمال والے تالے اندرونی استعمال والے تالوں سے زیادہ جلدی خراب ہوتے ہیں: بارش، ٹھنڈ، گرمی، ۔۔۔ در حقیقت ، نمی اور درجہ حرارت میں بدلاؤ آپ کے تالوں کو خراب کر سکتے ہیں۔

ان عوامل میں گندگی ، جیسے دھول، مٹی یا کوئی اور بچا ہوا (تیل ، چکنائی …) شامل ہیں۔آپ کے تالے کی محافظت کرتے وقت ان تمام عوامل کو دھیان میں رکھنا چاہئے تاکہ ان کی عمر اور کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

منجمدتالےکو ٹھیک کرنے کے لئے کون سی مصنوعات؟

منجمدتالےکو ٹھیک کرنے کے لئے بہترین طریقہ چکنا ئی کا استعمال ہے۔WD-40 آپ کے تالوں کی محافظت کے لیے متعدد حل پیش کرتا ہے:”WD-40 Multifunctional Product“،”WD-40 Specialist Locks Lubricant” یا” WD-40 Specialist PTFE Dry Lubricant“۔ان میں سے ہر ایک کے اپنے فوائد ہیں اور لہذا آپ کی تالے کی محافظت کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

یہ جاننے کے لئے مقامی تقسیم کاروں سے رابطہ کریں کہ آیا ان تینوں مصنوعات میں سے کوئی ایک آپ کے ملک میں دستیاب ہے۔

فوری اورپابندی کےساتھ محافظت کیلئے ،کثیر مقصدی چکنا ئی جیسے “WD-40 Multi-Use Product” سےکام بن جائیگا؛اس کے پانچ افعال آپ کو نمی ختم کرنے،پُرزوںمیں چندبار چھڑکاؤ سے آپکے تالے کو ڈھیلا یا غیر مسدود کرنے میں کاآمد ثابت ہونگے ۔

کثرت سے استعمال ہونے والے تالوں کے لیے ، ہم بہتر کارکردگی کے لیےمخصوص چکنا ئی والے مادے کا مشورہ دیتے ہیں۔”WD-40 Specialist Lock Lubricant“کو خاص طور پر ہر قسم کے تالوں کی محافظت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ “کی بٹ “پر ہونے والے نقصان کے نشانات کو ختم کرنے کیلئے اس کے فارمولے میں “اینٹی کوروسو ایجنٹ” اور فعال چکنائی شامل ہے اور اس طرح یہ دھات کے پرزوں کا زیادہ عرصے تک تحفظ کرتے ہیں۔یہ مصنوع زیادہ استعمال ہونے والے تالوں کے لئےبہترین ہے اورپیشہ ور افراد کے لئے بالکل موزوں ہے جیسا کہ تالا بنانے والے ، حفاظت کے کاموں کے منتظمین اور تالوں کے حصوں کی دیکھ بھال کے ذمہ داروں کے لیے۔

آخر میں ، دھول اور دیگر گندگی کے ماحول ،جیسے ورکشاپس ، فیکٹریوں اور تعمیراتی جگہوں ، میں مسدود تالوں کو ٹھیک کرنے لیے ہم آپکو “ٹیفلون “سے مشتمل مصنوع کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس مقصد کیلیئے ، ہم”WD-40 Specialist Dry PTFE Lub“پیش کرتے ہیں؛ اس کے” ٹیفلون “فارمولے کی وجہ سے ، یہ بہت زیادہ دھول اور دیگر گندگی میں استعمال ہونے والےتالوں کے لئے بالکل موزوں ہے۔ یہ مصنوع ، ایک بار پرزوں میں لگا دی تو یہ ایک خشک حفاظتی تہہ بنا دیگی ، اس طرح مٹی، گرد اور تیل کے جمنے سے بچائے گی۔

seize lock with wd40

WD 40 کی مدد سے مسدودتالے کو کیسے ٹھیک کریں؟

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ مسدودتالے کو ٹھیک کرنے کے لئے کس مصنوع کا انتخاب کرتے ہیں ، استعمال بہت آسان ہے۔ اس میں صرف چند منٹ لگیں گے اور تالے کوتوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

توسیعی ٹیوب کا استعمال کرتے ہوئے، تالے کے اندر مصنوع کو چھڑکیں۔پھر چابی کو تالےمیں داخل کریں۔اس کے بعد تالے کو متعدد بار بند کریں /کھولیں تاکہ مصنوع اچھی طرح تالے کےاندرتک پہنچے۔جب تک آپ کو ضرورت محسوس ہو اس عمل کو دہرائیں۔

زیادہ تر وقت ، یہ کام سال میں صرف ایک یا دو بارکرنا ضروری ہوگا؛ان سب چیزوں کا انحصار بیرونی عوامل اور تالا کے استعمال کی تعداد پر ہوگا۔

آخری چھوٹا سامشورہ:”WD-40 Multi-Use Product“اور”WD-40 Specialist Locks Lubricant“اس وقت بہت موثر ہیں جب آپ کے تالے موسم سرما میں ٹھنڈ کی وجہ سےمسدود ہو جاتے ہیں جیسا کہ پہلے وضاحت کی گئی ہے، اس کوغیر مسدود کرنے کے لیے صرف مصنوع(پروڈکٹ) کو تالے کے اندر چھڑک دیں۔

آپ کے ہاتھوں میں چابیاں ہیں ، یہ اب آپ پر منحصر ہے!