سلوانو ریبائی کی وساطت سے – ایڈوب اسٹاک

پیچ کو نکالنے کی صحیح تکنیک

ہم سب جانتے ہیں کہ پیچ کو نکالنا آسان ہے ، ٹھیک ہے؟ اچھا، اس معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ یہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا ہے۔ اگر پیچ کافی عرصے سے اپنی مقررہ جگہوں پر موجود ہوں یا زنگ آلود ہوں ، تو انہیں نکالنا مشکل ہوگا۔ یہ کچھ طریقے یہ ہیں جو اس مقصد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

گرفت کی مضبوتی

کسی چیز سےپیچ کونکالنے کے لئے بنیادی شرائط میں سے ایک شرط “پیچ کس” کی مضبوط گرفت حاصل کرنا ہے۔ آپ کے لیے مشورہ ہے کہ ممکن ہو تو بڑا “پیچ کس”اور گرفت کے لیے زیادہ سے زیادہ طاقت لگائیں۔”پیچ کس” کو اپنے مضبوط ہاتھ میں رکھیں تاکہ ممکنہ زیادہ سے زیادہ قوت لگا سکیں ۔ آپ “پیچ کس”کو” رنچ “سے پکڑسکتے ہیں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ قوت لگا سکیں۔

پیچ کو نکالنےکے لئےتیل کا استعمال

پیچ کو نکالنے کے لیے تیل کاستعمال کابھی انتہائی موزوں ہے۔تیل کا استعمال خاص طور پر ان موقعوں پر بہت اچھا ہو گاجب پیچ دھات میں جَما ہوا ہو۔تیل پیچ کے دندانوں میں جانے کا راستہ بنائے گا اور اسے اتنا ڈھیلا کر دے گا کہ آپ اسے “پیچ کس” کی مدد سے آسانی سے نکال سکتے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کو کون سا تیز تر تیل استعمال کرنا چاہئے؟

اچھا، جب یہ آپ کی پسندکے” زیرک تیل” یا “چکنائی” کا انتخاب کرنے کی بات آتی ہے، استعمال کرنے کے لئے اچھی مصنوعات ہیں “WD-40 Multi-Use Product” اور “WD-40 Specialist Penetrant“۔(اپنے ملک میں دستیابی کو چیک کریں)۔ آپ نے بس یہ کرنا ہے کہ پیچ کو کسی چکناہٹ سے تر کر دیں اور اسے پندرہ منٹ کے لگ بھگ اپنا جادو دکھانے دیں۔ یہ پروڈکٹ پیچ کو اتنا ڈھیلا کر دیگی کہ آپ اسے آسانی سے” پیچ کس” کی مدد سے نکال سکتے ہیں۔یہ اتنا ہی آسان ہے!

زیادو زنگ آلود ہونے کی صورت میں ، ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اس کے مضبوط فارمولے کی بدولت “WD-40 Specialist Penetrant” کا استعمال کریں۔

کچھ اضافی سامان حاصل کرنا

قطع نظر اس کے کہ “WD-40 Specialist Penetrant Spray” یا کوئی اور” زیرک اسپرے” اپنا کام کرے گا۔ اس معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ اپنے” پیچ کس “کے ساتھ جادوئی کام کرنے سے قاصر ہیں تو آپ پیچ کونہیں نکال پائیں گے۔ اور آپ کو “پیچ کس” کے ساتھ جادوئی کام کرنا ہے؟ ٹھیک ہے ، آپ کے لئے لازمی ہے کہ آپ مضبوط گرفت حاصل کریں۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس بہت سارے طریقے ہیں۔اگر درج شدہ طریقوں میں سے کوئی بھی طریقہ آپ کو” پیچ کس “کی کامل گرفت حاصل کرنے میں مدد نہیں کررہا، تو تھوڑی اضافی گرفت حاصل کرنے کے لیے ، آپ کو پیچ کے سرے پر اضافی مواد لگاناچاہیئے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پیچ کس پھسل رہا ہے تو آپ کو اسے کسی ایسے مواد سے ڈھکناچاہئے جس سے اس کو تھوڑی اضافی گرفت مل جاتی ہے۔ اسٹیل کے ٹکڑے سے لے کر کھرچنے والی کچن کے “اسفنج “تک ، اس مقصد کے لئے متعدد قسم کے مواد استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

پیچ کو نکالنے کے لئے ہتھوڑے کا استعمال

اگر چیز مضبوط ہے اور اس کا وار سہ سکتی ہے،تب آپ اس پیج کو نکالنے کے لئے ہتھوڑا استعمال کرنے پر بھی غور کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے کہ آپ کوئی واضح سوال پوچھ لیں،مجھے اس کو دوبارہ بیان کرنے کی اجازت دیں:یہاں تک کہ آپ ایک ہتھوڑا استعمال کر سکتے ہیں ،”پیچ کس “کے ساتھ، کسی چیز سے پیچ نکالنے کے لیے۔ کیسے؟ آپ کو صرف ہتھوڑے سے پیچ کس کو آہستہ سےتھپتھپانا ہے۔اس سے”پیچ کس ” کو پیچ کے سر پر بہتر گرفت حاصل ہوسکے گی۔تاہم ، یہ عمل یقینی طور پر بہت احتیاط کا مطالبہ کرتا ہے۔کیوں کہ اگر آپ نے”پیچ کس ” پر بہت زیادہ طاقت سے وارکیا تو آپ آسانی سے پیچ کا سر توڑ سکتے ہیں۔نیز ، اگر آپ کسی ایسی شے سے پیچ نکال رہے ہیں جو نازک ہے ، تو اس ترکیب کو بھول جائیں،کیوں کہ ہتھوڑے کے استعمال سے پیچ کے ارد گرد کے مواد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

حرارت کا استعمال کریں

آپ پیچ کو نکالنے کے لئے حرارت کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔کیسے؟ ٹھیک ہے ، آپ کوپیچ کو گرم کرناہے تاکہ اس کے دندان ڈھیلے ہوجائیں۔ تاہم ، یاد رکھیے اس تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ،آپ کو احتیاط برتنا ہوگی۔مثال کے طور پر ، آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ صرف پیچ کو گرم کریں تاکہ اس چیز کو نقصان نہ پہنچے جس سے پیچ نکالنا ہے۔اگر زیر غور چیزگرمی سے اثر انداز ہوتی ہے ، تو آپ کو اس تکنیک کو یکسر چھوڑ دینا چاہئے۔یہ خطرہ مول نہیں لینا ہے!