“مارکیٹ ڈسٹریبیوٹر ویب سائیٹ” کی کوکیز اور رازداری کے متعلق تفصیلات
26 جون 2018 کو آخری جائزہ لیا گیا
[ایڈین والا اینڈسنز] کمپنی کا رجسٹریشن نمبر [ 0945425 ]ہے، “ہم” ویب سائیٹ پر آنے والوں کی رازداری کو بہت اہمیت دیتے ہیں(“آپ“)(“ویب سائیٹ“)۔ہم ڈیٹاکی حفاظت کےقانون کی تعمیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو آپ کی ذاتی معلومات کی کارروائی کو مُنظّم کرتا ہے اور ان معلومات کے سلسلے میں آپ کو مختلف حقوق دیتا ہے۔
اس بیان میں کیا احاطہ کیا گیا ہے؟
یہرازداریکابیان (“بیان“)اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہم ویب سائٹ پر آنے والے زائرین کی فراہم کردہ ذاتی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں، بشمول ان معلومات کےجو ہم ویب سائٹ کے ذریعے خدمات پیش کرتے وقت حاصل کرتے ہیں(“خدمات“)۔ آپ ہماری خدمات صرف اس صورت میں استعمال کرسکتے ہیں اگرآپ کی عمر 16 سال سے زیادہ ہو۔WD-40 کمپنی لمیٹڈ کا حوالہ بھی دیا گیاہے (“WD-40کمپنی“)۔یہ وہ کمپنی ہے جو ویب سائٹ کو چلاتی ہے۔ اس کے مرکزی دفتر کا پتہ “Brick Close, Kiln Farm, Milton Keynes, MK11 3LJ” ہے۔
ہم یہ بیان اس لئے فراہم کرتے ہیں کہ آپ کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ہم آپ کے بارے میں کون سی معلومات اکٹھا کرتے ہیں ، اس کا تحفظ اور استعمال کیسے ہوتا ہے ، اور کن حالات میں اس کو ظاہرکیا جاتا ہے۔اس بیان میں آپ کے ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق کی بھی وضاحت کی گئی ہے ، جس میں ہماری کچھ کاروائی پر اعتراض کرنے کا حق بھی شامل ہے۔ آپ کے حقوق اور ان کے استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات مندرجہ ذیل سیکشن 11 میں دی گئی ہے۔
ہم کسی بھی وقت اس بیان میں ترمیم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر ہم اس بیان میں تبدیلیاں کرتے ہیں تو ، ہم آپ کو یا تو بذریعہ ای میل یا ویب سائٹ پر کسی نوٹس کے ذریعہ مطلع کریں گے۔ جہاں ضروری ہوا آپ کی رضامندی حاصل کریں گے۔
1۔معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں
2۔ ہم آپکی معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں
3۔اپکی معلومات کا اشتراک اورظاہر کرنا
4۔مارکیٹینگ کےمُواصلات
5۔بین الاقوامی ڈیٹا کی منتقلی
6۔حفاظت
7۔کوکیز
8۔دوسری ویب سائٹوں کے لنکس
9۔آپ کا چڑھایا ہوا مواد
10۔ معلومات کی برقراری
11.آپ کے حقوق
12.اپنی معلومات کی کس طرح تجدید کریں
13.رابطے کی معلومات
1۔ معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں
اس بیان میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ہم ذاتی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں جو ہم اکٹھا کرتے ہیں ، یا جو ہماری ویب سائٹ کے صارفین ہمیں فراہم کرتے ہیں۔
جب آپ ہمارے اور ہماری ویب سائٹ کے ساتھ تعامل کرتے ہیں ، اور جب آپ ہم سے سامان خریدتے ہیں اور ہماری خدمات کا استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے بارے میں ذاتی معلومات اکٹھا کرتے اور اس پر کارروائی کرتے ہیں۔ اس معلومات میں شامل ہیں:
· آپ کا ای میل ایڈریس اور فون نمبر
· آپ کا ڈاک کا پتہ
آپ کی ادائیگی کی معلومات
· آپ کا فراہم کردہ مواد بشمول فوٹو ، آڈیو اور / یا ویڈیو (“صارفکی طرف سے فراہم کردہ مواد“)
آپ کی مارکیٹینگ کی ترجیحات ، بشمول آپ کی طرف سے ہمیں جو بھی رضامندی دی گئی
WD40 کمپنی اس ویب سائٹ کے آپریٹر کی حیثیت سے براؤزر یا ڈیوائیس سے متعلق معلومات اکٹھا کرسکتی ہے جس کو آپ ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ، جس میں لاگ فائلیں جیسے “انٹرنیٹ پروٹوکول (“IP”) ایڈریس” ، “انٹرنیٹ سروس پرووائڈر” ، “ریفرینگ/ ایگزیٹ پیگز” ، “آپریٹنگ سسٹم” ، “ڈیٹ/ ٹائم کی سٹیمپ” ، اور “کلک اسٹریم ڈیٹا“۔ ذیل میں ‘کوکیز‘ سیکشن دیکھیں۔
جمع شدہ ڈیٹا
40 WDکمپنی آپریشنل اورمارکیٹینگ کے لئے غیر معروف، مجموعی اعداد و شمار مرتب کرنے کے لئے صارفین کے بارے میں ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔ اس طرح کے مقاصد میں“ بینچ مارکنگ “،مناسب ہارڈویئر کا تعین ، ملازمین کی تعداد کا تعین کرنا جو ہمارے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے درکار ہوں گے ، اور خدمات استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کی اطلاع دہندگی شامل ہیں۔ یہ گمنام ، جمع شدہ ڈیٹا کسی بھی طرح استعمال نہیں کیا جاتا ہے جو کسی انفردی صارف کی شناخت کرسکے۔
2۔ ہم آپکی معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں
ہم آپکی ہمیں فراہم کردہ معلومات مندرجہ زیل مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
جیسا کہ ہمارے لیے ضروری ہے اپنا کاروبار کرنے کے لیے اور اپنے جائز مفادات کو پورا کرنے کے لیے ، اور جہاں آپ کے ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق ہمارے مفادات کو مسترد نہیں کیا جاتا ہے ، خاص کر:
بہتر مصنوعات اور خدمات کی فراہمی میں ہماری مدد کرنے کے لئے: مثال کے طور پر ، اپنے عملے کی کارکردگی کا اندازہ لگانے ، اپنی مصنوعات اور خدمات کے معیار کا اندازہ لگانے اور اپنی ویب سائٹ ، سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرنا۔
اگر آپ ادائیگی کےلیئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ فراہم کرتے ہیں تو ، ہم دھوکہ دہی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے آپ کے جمع کردہ اکاؤنٹ نمبر اور کارڈ نمبر کی توثیق کے لئے تیسرے فریق کا استعمال کرتے ہیں۔
ہم آپ کو اپنے متعلقہ مصنوعات اور خدمات ، یا ہماری دیگر مصنوعات اور خدمات ، ہمارے وابستگان اور احتیاط سے منتخب کردہ شراکت داروں کے سلسلے میں براہ راست تشہیر بھیجیں گے۔ اگر آپ ہم سےمارکیٹینگ کا مواد وصول نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ، براہ کرم ہمیں بتا دیں۔ سیکشن 4 اسباتکیوضاحتکرتیہےکہآپیہکیسےکرسکتےہیں۔
WD-40 کمپنی “کوکی“ سیکشن اورآپ کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق “کوکیز“ اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز استعمال کرتی ہے۔
ہم ان تصاویر کا استعمال کرسکتے ہیں جو آپ ہمیں ہماری ویب سائٹ پرفراہم کرتے ہیں اور بصورت دیگر اپنےمارکیٹینگ کےمواد میں ہماری مصنوعات کو فروغ دینے کے لئےاستعمال کرسکتے ہیں
دوسرے مواقع پر جہاں ہم آپ سے آپکی اجازت مانگتے ہیں ، ہم معلومات کو اس مقصد کے لئے استعمال کریں گے جس کی ہم اس وقت وضاحت کریں گے۔
کسی معاہدے کو پورا کرنا، یا معاہدے سے منسلک اقدامات کرنا: یہ اس سے متعلق ہے جب آپ ہم سے خریداری کرتے ہیں یا ہمارے کسی مقابلہ میں حصہ لیتے ہیں۔ اس میں شامل ہیں:
WD-40 کمپنی ویب سائٹ پر موجود اشتہارات اور مارکیٹنگ کے پیغامات کو صارفین کی دلچسپی مطابق بنانے کے لئے ویب سائٹ پر آپ سے متعلق ذاتی معلومات اورآپکے ویب سائیٹ کے استعمال کو ظاہر کر سکتی ہے، یا اس کے لئے بیرونی کمپنیوں کے ساتھ کام کرسکتی ہے(مژال کے طور پر فیسبُک ). ان کمپنیوں کے ساتھ جمع کیا گیا ڈیٹا کا اشتراک کیا جاسکتا ہے تاکہ تشہیری کاموں میں حسب ضرورت ردّوبدل کیا جاسکے۔ غیرمعروف صارفیں کی ویب سائیٹ پر سرگرمی ، “پکسل ٹیگز“ کے ذریئے پیج کو دیکھے جانے کی تعداد اور مجموعی صارفین کی شماریات کا بھی ہمارے مشتھرین اور کاروباری شراکت داروں (جیسے گوگل) کے ساتھ اشتراک کیا جائیگا۔
WD-40 آپکی دلچسپی کو جانچنے کے لیے آپ کے ویب سائیٹ کے اسعمال سے متعلق معلومات کو اعدادوشمارکیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔ یہ متعلقہ مشتہرین یا بیرونی جماعتوں کے ساتھ ایسی معلومات کا اشتراک کرے گا۔ تاہم ، ہم تیسرے فریق کوان تجزیوں سے صرف مجموعی ڈیٹا فراہم کریں گے ، کسی انفرادی صارف کا ڈیٹا نہیں۔
ذاتی معلومات کا اشتراک “تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈرز” سے کیا جائے گا (بشمول ٹکنالوجی کے مشیر اور”سی آر ایم” فروش)، جو ہمیں خدمات فراہم کرنے کے دوران آپ کی طرف سے ہمیں فراہم کردہ معلومات تک رسائی حاصل کریں گے اور ہماری طرف سے اور WD-40 کمپنی کی طرف سے مندرجہ بالا نشاندہی کردہ مقاصد کے لئے اس پر کارروائی کریں گے۔ ایسی ثالث فریقوں میں “ویب سائٹ ہوسٹنگ” ، بحالی ، اور ٹکنالوجی اور “سی آر ایم” کی خدمات فراہم کرنے والے شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک فراہم کنندہ معاہدہ کے رُو سے اس بیان کے مطابق ہمارے ہمیں خدمات مہیا کرنے کے پابند ہیں۔
ہمارے ملازمین ، نمائندوں اور ٹھیکیداروں کے پاس آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی کے لیے کام کی وجہ ہونا ضروری ہے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کا اُن لوگوں کے ساتھ بھی اشتراک کرتے ہیں جو خدمات کومہیا کرنے یا منظم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں (جیسے میسج بورڈ ایڈمنسٹریشن ، شماریاتی تجزیہ ، ڈیٹا پروسیسنگ ، اور آرڈر کی تکمیل) ، یا بیرونی ٹھیکیدار ، نمائندگان یا سپانسرز جو انتظامی کاموں میں ہماری مدد کرتے ہیں ،تشہیر اور مقابلہ جات میں انعامات کے فیصلے کرتے ہیں۔ یہ باہر کے ٹھیکیدار یا نمائندے آپ کی ذاتی معلومات کو صرف ایک خاص خدمت مہیا کرنے کے لئے استعمال کریں گے نہ کہ کسی اور مقصد کے لئے۔
اگر ، مستقبل میں ، ہم آپ کی ذاتی معلومات کا کسی تیسرے فریق کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیں گے جو ہمارے نمائندوں یا خدمت فراہم کرنے والوں کے علاوہ کام کررہے ہیں ، تو ہم آپ کو اس کے بارے میں بتائیں گے اور آپ کواس پر اعتراض کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔
ایسی صورت میں جب یہ کاروبار فروخت ہوگیا ،کسی اور کاروبار کے ساتھ مربوط اور / یا میں منتقل ہوگیا ، آپ کی تفصیلات ہمارے مشیروں اور کسی بھی متوقع خریدار کے مشیر کو ظاہر کی جائیں گی اور وہ کاروبار کے نئے مالکان کو منتقل کردی جائیں گے۔
آپ کی ذاتی معلومات وہاں ظاہرکی جائے گی جہاں کسی قانونی ذمہ داری کی تعمیل کرنے کے لئے یا ہمارے حقوق ، ہماری وابستہ کمپنیوں کے حقوق ، کسی فرد یا عوام کے حقوق، اور ہمارے صارفین یا کسی تیسری پارٹی کے حقوق کے لیے یا کسی اور طرح سے ظاہرکرنا ضروری ہو۔
وقتا فوقتا ، ہم آپ کو اسی طرح کی WD-40 کمپنی کی مصنوعات یا خدمات کے بارے میں ای میل کے ذریعے معلومات بھیجنا چاہیں گے جو ہمارے خیال میں آپ کے لئے دلچسپی کا باعث ہوں گے (بشمول ،اطلاع نامے اور تشہیری مواصلات)۔ ہم یہ صرف اس صورت میں کریں گے اگر آپ راضی ہوں اور آپ کو کسی بھی وقت براہ راست ہم سے یہ مارکیٹینگ کا مواد موصول ہونے، یا ذاتی تفصیلات استعمال کرنے پر اعتراض کرنے کا حق ہے۔ آپ یہ اِسطرح کر سکتے ہیں:
ہم آپ کی ذاتی معلومات WD-40 کمپنی کے علاوہ آپ کے ملک سے باہر کے ممالک میں منتقل نہیں کرتے ہیں۔ تاہم ، اگر یہ پالیسی تبدیل ہوتی ہے تو ، ہم آپ کو بتائیں گے۔
ہم نے آپ کی ذاتی معلومات کو حادثاتی نقصان اور غیر مجاز رسائی ، استعمال ، ردوبدل یا اظہار سے محفوظ رکھنے کے لئے موزوں تکنیکی اور تنظیمی اقدامات نافذ کیے ہیں۔
ہم عام طور پرصارفیں کی طرف سے فراہم کردہ ذاتی معلومات کی،تَرسیل کے دوران بھی اور اُن معلومات کو حاصل کرلینے کے بعد بھی قبول شدہ صنعتی معیاروں کی پیروی کرتے ہوئے حفاظت کرتے ہیں۔ تاہم ، تَرسیل کا کوئی طریقہ چاہے انٹرنیٹ پر، یا الیکٹرانک اسٹوریج کا طریقہ ہو ، 100٪ محفوظ نہیں ہے۔ لہذا ،جب ہم آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لئے تجارتی طور پر تسلیم شدہ ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہم اس کی مطلق حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔
WD-40 ویب سائٹ کے استعمال میں آسانی اوراسے مزید مفید بنانے کیلئے کوکیز کا استعمال کرتی ہے۔ جب آپ ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو ہمارے سرور آپ کے کمپیوٹر پر کوکی بھیجتے ہیں۔ بذات خود ، کوکیز آپ کو ذاتی طور پرنہیں پہچانتی ہیں ، بلکہ اس کے بجائے صرف اس ویب براؤزر کو پہچانتی ہیں جو آپ استعمال کررہے ہیں۔
کوکیز کی دو قسمیں ہیں: “سیشن”اور “مستقل”۔ جب آپ اپنے ویب براؤزر کو بند کرتے ہیں یا کمپیوٹر بند کردیتے ہیں تو “سیشن کوکیز” آپ کے کمپیوٹر سے غائب ہوجاتی ہیں۔ اپنے براؤزر کو بند کرنے یا کمپیوٹر بند کرنے کے بعد “مستقل کوکیز” آپ کے کمپیوٹر پر رہ جاتی ہیں۔ آپ اپنے انٹرنیٹ براؤزر کی ہیلپ “مدد” فائل میں فراہم کردہ ہدایات پر عمل کرکے مستقل کوکیز کو ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ ہمیں اپنی شناخت ظاہر کرنےپررضامند ہوتے ہیں تو ہم خفیہ معلومات پر مشتمل “سیشن کوکیز” استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کی انفرادی شناخت کی جاسکے۔
“مستقل کوکیز” استعمال کی جاتی ہیں تاکہ ہم صرف اس ویب سائٹ پر جانے والے براؤزرز کی شناخت کے لئے اسے پڑھ سکیں۔ جب صارف ہمیں اپنے بارے میں قابل شناخت معلومات فراہم کرتے ہیں تو ، ان کو ایک منفرد شناخت کنندہ تفویض کیا جاتا ہے۔ یہ منفرد شناخت کنندہ “مستقل کوکی” سے منسلک کر دیا ہے جسے ہم صارف کے ویب براؤزر پر رکھتے ہیں۔ WD-40 “مستقل کوکیز” میں محفوظ معلومات کی حفاظت اور رازداری کے بارے میں بہت محتاط ہے۔ مثال کے طور پر ، ہم “مستقل کوکیز” میں اکاؤنٹ نمبر یا پاس ورڈ جمع نہیں کرتے ہیں۔
اگر آپ کسی بھی کوکیز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں جو پہلے سے ہی آپ کے کمپیوٹر پر موجود ہے تو ، براہ کرم کوکیز کو محفوظ کرنے والی فائل یا ڈائرکٹری کا پتہ لگانے کے طریقوں کے بارے میں ہدایات کے لیۓاپنے انٹرنیٹ براؤزر میں مدد اور معاونت کے شعبے سے رجوع کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ ہماری کوکیز کو حذف کرکے یا آئندہ کوکیز کو غیر فعال کرکے آپ ویب سائٹ کے کچھ مخصوص حصوں یا خصوصیات تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
کوکیز کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ کرم ملاحظہ کریں: www.allaboutcookies.org یا www.youronlinechoice.eu جس میں صارفین کی دلچسپی کے مطابق اشتہارات اور آن لائن رازداری کے بارے میں مزید معلومات موجود ہیں۔
WD-40 مندرجہ ذیل کوکیز استعمال کرتی ہے:
نہایت ضروری کوکیز
آپ کے ویب سائٹ کو ملاحظہ کرنے اور اس کی خصوصیات کو استعمال کرنے کےلیے یہ “کوکیز” ضروری ہیں۔ ان “کوکیز” کے بغیر ، آپکی طلب کردہ خدمات، جیسے آپ کے “لاگ اِن” کی تفصیلات یا خریداری کے لیے چُنی ہوئی اشیاء کو یاد رکھنا ، فراہم نہیں کی جاسکتی ہیں۔
کارکردگی کی کوکیز
یہ کوکیز غیر معروف معلومات جمع کرتی ہیں کہ لوگ ہماری ویب سائٹ کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، ہم “گوگل اینالیٹیکس کوکیز” کو یہ سمجھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ کس طرح صارفین ہماری سائٹ پر پہنچتے ہیں ، ہماری سائٹ کو “براؤز” کرتے ہیں یا استعمال کرسکتے ہیں اور ان شعبوں کو اجاگر کرتے ہیں جن کو بہتر بناسکتے ہیں جیسے ہم “نیویگیشن”، خریداری کے تجربے اور مارکیٹینگ کی مہمات۔ ان کوکیز کا ذخیرہ کردہ ڈیٹا کبھی بھی ذاتی تفصیلات نہیں دکھاتا ہے جس سے آپ کی انفرادی شناخت قائم ہوسکتی ہے۔
فنکشنیلٹی کوکیز
یہ کوکیز آپ کے انتخاب کو یاد رکھتے ہیں جیسے آپ جس ملک سے ہماری ویب سائٹ پر جاتے ہیں ، زبان اور تلاش کے عوامل جیسے سائز ، رنگ یا “پروڈکٹ لائن”۔ اس کے بعد یہ آپ کے انتخاب کے لیے آپ کو زیادہ مناسب تجربہ فراہم کرنے اور ویب سائیٹ پر آنے کو زیادہ مناسب اور خوشگوار بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کوکیز کے ذریعہ جمع کردہ معلومات غیر معروف ہوسکتی ہیں اور یہ کوکیز دوسری ویب سائٹ پر آپ کی براؤزنگ کی سرگرمی کو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔
سماجی میڈیا کی کوکیز
جو آپ ویب سائٹ پر کرتے ہیں یہ کوکیز آپ کو سوشل میڈیا پر جیسے کہ فیس بک اور ٹویٹر پر اس کا اشتراک کرنے کی اہل کرتی ہیں۔ یہ کوکیز ہمارے اختیار میں نہیں ہیں۔ براہ کرم ان کی کوکیز کے کام کرنے کیلئے متعلقہ پرائیویسی پالیسیاں ملاحظہ کریں۔
لاگ فائلز
جیسا کہ زیادہ تر ویب سائٹس کی بات ہے ، ہم خود بخود کچھ معلومات اکٹھا کرتے ہیں اور اسے لاگ فائلوں میں اسٹور کرتے ہیں۔ یہ معلومات انفرادی صارفین کی شناخت نہیں کرتی ہیں۔ لاگ فائلوں میں انٹرنیٹ پروٹوکول (“آئی پی“) ایڈریس ، براؤزر کی قسم ، “انٹرنیٹ سروس پرووائڈر“ ، “ریفرینگ/ ایگزیٹ پیگز“ ، “آپریٹنگ سسٹم“ ، “ڈیٹ/ ٹائم کی سٹیمپ“ ، اور “کلک اسٹریم ڈیٹا“ شامل ہیں۔ WD-40 ان معلومات کو رجحانات کا تجزیہ کرنے ، ویب سائٹ کے نظم و نسق ، یہ دیکھنے کے لئے کہ صارف کس طرح ویب سائٹ پر آتے ہیں ، اور مجموعی طور پر ہمارے صارف کے بارے میں آبادیاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔ وہ اس خود کار طریقے سے جمع کردہ ڈیٹا کو آپ کی ذاتی معلومات سے نہیں جوڑتے ہیں۔ WD-40 صنعتی معیار اور تجارتی لحاظ سے دستیاب ویب تجزیاتی حلوں کے ذریعے آپکے ویب سائٹ کے دورے سے کچھ غیرمعروف معلومات اکٹھا کرتا ہے ، بشمول “اومنیچر ویب اینالیٹکس“ کے۔
“کلیئر گفس“(ویب بیکنز)
WD-40 “کلیئر گفس” (a.k.a. web beacons) کا استعمال کرتے ہیں جو ویب سائٹ پر مواد کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں کہ کون سا مواد موثر ہے۔ “کلیئر گفس” ایک منفرد شناخت کے ساتھ چھوٹے گرافکس ہیں ،کوکیز کی طرح ، اور ویب صارفین کی آن لائن نقل و حرکت پر نظررکھنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ کوکیز کے برعکس ، جو صارف کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو پر محفوظ ہوتی ہیں ، “کلیئر گفس” کو پوشیدہ طور پر ویب صفحات پرلگایا جاتا ہے اور ان کا حُجم اس جملے کے اختتام پر موجود نقطے کی جسامت جتنا ہوتا ہے۔
ہم اپنی HTML پر مبنی ای میلز میں”کلیئر گفس” استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمیں یہ پتہ چل سکے کہ وصول کنندگان نے کن ای میلز کو کھولا ہے۔ اس سے ہمیں کچھ مواصلات کی تاثیر اور ہماری مارکیٹینگ کی مہمات کی تاثیر کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ
[cookie_audit_category]
ان ای میلزکو روکنا چاہتے ہیں تو ، براہ کرم ذیل میں سیکشن 4 کو دیکھیں۔
اس ویب سائٹ میں دوسری ویب سائٹوں کے” لنکس “موجود ہیں جن پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہم دوسری ویب سائٹوں کی رازداری کی پالیسیوں یا طریقوں کے لئے ذمہ دار نہیں ہیں جن پرآپ اس سائٹ کا استعمال کر کے جانا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کو ان دیگر ویب سائٹوں کی رازداری کی پالیسیوں کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ آپ یہ سمجھ سکیں کہ وہ آپ کی معلومات کو کس طرح جمع ،استعمال اور ان کا اشتراک کرتے ہیں۔
آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر آپ تبصرے ، نظریات ، تجویزات ، مصنوعات کے جائزے اور / یا اپنے نام کے ساتھ ویب سائٹ کے کچھ حصوں پر چڑھاتے ہیں جو دوسرے صارف دیکھ سکتے ہیں ، یا آپ براہ راست اس طرح کی معلومات ہمیں فراہم کرتے ہیں۔ ہم ، ہم آپ کے تبصرے ، نظریات اور مشورے ، اور آپ کے نام کو اپنی مارکیٹینگ کے لئے استعمال کریں گے۔
اگر آپ اپنا ارادہ بدل چکے ہیں اور اب نہیں چاہتے ہیں کہ اپکی معلومات کو اس طرح استعمال کیا جائے تو آپ نیچے دیئے گئے سیکشن 13 پر رابطہ کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔
جہاں ہم مارکیٹینگ کےلئے یا آپ کی رضامندی کے ساتھ ذاتی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں ، ہم اس ڈیٹا پر اس وقت تک کاروائی کرتے ہیں جب تک کہ آپ ہمیں روکنے کے لئے نہ کہیں اور اس کے بعد ایک مختصر مدت کے لئے (ہمیں آپکی درخواستوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے)۔ ہم اس بات کا بھی ریکارڈ رکھتے ہیں کہ آپ نے ہم سے کہا ہے کہ آپ کو براہ راست مارکیٹنگ نہ بھیجیں یا بلا تعین آپکے ڈیٹا پر کارروائی نہ کریں تاکہ آئندہ بھی ہم آپ کی درخواست کا احترام کرسکیں۔
جہاں ہم کسی معاہدے یا خدمت کی انجام دہی کے سلسلے میں ، یا کسی مقابلے کے لئے یا بطور صارف آپ کی خدمت کے لئے ذاتی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں ، ہم (5) سالوں تک (بصورت دیگرجب تک مقامی قانون کیلئے ضرورت نہ ہو) معلومات اپنے پاس سے رکھتے ہیں۔
آپ کو اپنی ذاتی معلومات کی نقل مانگنے کا حق ہے۔ آپ کو یہ حق بھی حاصل ہے کہ اپنے ذاتی ڈیٹا کو درست ، ڈیلیٹ یا ہم سے اس پر عمل درآمد کو رُکوا سکتے دیں، اور ہم سے اپنا ذاتی ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں جو آپ ہمیں معاہدے کے لئے فراہم کرتے ہیں یا اپنی رضامندی کے ساتھ۔ کسی عام ، استعمال شدہ یا مشین میں پڑھنے کے قابل فارم کی شکل میں حاصل کر سکتے ہیں ، اور ہم سے کسی دوسرے ڈیٹا ناظمین کے ساتھ اس ڈیٹا کی شراکت کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔
آپ کچھ حالات (خاص طور پر ، جہاں معاہدے یا دیگر قانونی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہمیں ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، یا جہاں ہم براہ راست مارکیٹینگ کے لئے ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں) میں اپنی ذاتی معلومات کی کارروائی پر اعتراض کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
یہ حقوق محدود ہوسکتے ہیں ، مثال کے طور پر اگر آپ کی درخواست کی تکمیل کسی دوسرے شخص کے بارے میں ذاتی معلومات کو ظاہر کردے گی یا دوسروں کی رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی کرے گی ، یا اگر آپ ہم سے ایسی معلومات کو ڈیلیٹ کرنے کو کہتے ہیں جوہمارے لیے قانوناً مطلوبہ جائز مفادات کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
ان میں سے کسی بھی حق کو استعمال کرنے کے لئے ، آپ ذیل میں سیکشن 13میں دی گئی رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اگرآپ کوحل طلب خدشات لاحق ہیں تو ،آپ ڈیٹا کے تحفظ کا انتظامی اختیار رکھنے والی کمیٹی کو شکایت کرنے کا حق رکھتے ہے جہاں آپ رہتے ہیں ، کام کرتے ہیں یا جہاں آپ کے خیال میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ویب سائٹ کو دیکھنے کے لیۓآپ کو ہمیں کوئی ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ ہماری خدمات کا استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ سے ہمیں معلومات فراہم کرنے کے لئے کہیں گے۔ جب ہم آپ سےآپ کی معلومات فراہم کرنے کے لئے کہیں گے تو ہم یہ واضح کردیں گے کہ آیا ہم جن معلومات کے لئے پوچھ رہے ہیں وہ فراہم کرنا آپکی چاہت کی خدمات تک رسائی کیلئے لازمی ہیں یا نہیں۔ اگر آپ معلومات فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ، آپ کچھ خدمات کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔
آپ سے متعلق ہمارے پاس موجود جومعلومات کو تبدیل کرنے یا اُنکی تجدید کے لیۓ براہ کرم سیکشن 13 پر دی گئی رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔
[ایڈین والااینڈ سنز] آپ کی ذاتی معلومات کے ڈیٹا کا ناظم ہے۔ اگر آپ کو ان تفصیلات کے بارے میں کوئی سوال ہے تو ، براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
Adenwalla & Sons
15-16 Musa Market
Shahrah-e-Liaquat, Karachi
Pakistan
+92-21-32427852
+92-21-32437324
info@adenwalla.net
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں