پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری، نئے حریفوں کے، نئے اچھوتے اور مناسب قیمتوں والی سواریوں کے ساتھ مارکیٹ میں آنے سے دھیرے دھیرے اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے ۔ اسی طرح کاروں کے شوقین حتیٰ کہ عام مالکان بھی آج انٹرنیٹ پر دستیاب فوری معلومات کی وجہ سے اپنی سواریوں سے متعلق ضروریات اور امیدوں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ لوگ اپنی کاروں کی مشینوں ، انجن، ٹائروں اور اُسکے مجموعی ظاہری تاثر کے حوالے سے بے حد پُر جوش ہیں ۔ یہاں تک کہ آجکل عام کار مالکان بھی اپنی کاروں میں جدّت لانے کے لئے نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔ اپنی کار میں جدت لانے کا سادہ سا طریقہ یہ بھی ہے کہ اِسکے ٹائروں کے کورز تبدیل کردیئے جائیں ۔ پُرتعیش اور چمکدار کار رِمز آپکی سواری کے مجموعی منظر اور تاثر کو بڑھاتے ہیں ۔ پاکستان میں ہم عموماً اسٹیل اور مرکّب دھات کے کار رِمز دیکھتے ہیں ۔ اَلائے یا مرکب دھات سے بنے کار رِمز کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ یہ پائیداری اورتعیش ظاہر کرتے ہیں ۔
لیکن کوئی جُز کتنا ہی پائیدار کیوں نہ ہو آپکو اِسکی دیکھ بھال تو کرنی پڑتی ہے کیونکہ وہ ماحولیات کے اثرات اور وقت کے ساتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بنتا رہتا ہے ۔ اِسی طرح آپکو اپنے کار رِمز کی بھی باقاعدہ دیکھ بھال اور صفائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر وہ نہ صرف اپنی چمک دمک کھو سکتے ہیں بلکہ آپ اپنی کار کے پہیوں کی مجموعی کارکردگی میں بھی تنزلی پائیں گے ۔ الغرض آج ہم آپکو سِکھانا چاہتے ہیں کہ کیسے کار رِمز کی با آسانی اور بناء جھنجھٹ صفائی ممکن ہے ۔
ایک کپڑا یا کارڈبورڈ(بریکوں کی حفاظت کے لئے)
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ
ایک برش
ایک نرم دانے دار کپڑا
پہلے مرحلے میں پانی کا استعمال کرتے ہوئے ٹائروں پر موجود گرد اور ملبہ وغیرہ دھونا ہے ۔ آپ زائد دباؤ والا کلینر بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن اگر وہ آپ کے پاس نہیں تو کوئی بات نہیں ! آپ اپنے پانی کے پائپ کے ساتھ اسپرے نوزل لگا کر اچھی طرح پانی کا اسپرے کرتے ہوئے جَمی ہوئی گرد اور مٹی وغیرہ صاف کرلیں ۔
درست کلینر کا انتخاب اہم مرحلہ ہے کیونکہ آپکو اپنے رِمز کے مٹیریل کے ساتھ اُسکی مناسبت کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ کلینر اُسے نقصان نہ پہنچادے ۔ ہم ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ تجویز کرتے ہیں کیونکہ یہ ہر قسم کے مٹیریل کے لئے مناسب ہے اور ملبے اور گِردوغبار کی صفائی میں مددگار ہے ۔
اپنے کار رِمز پر کلینر لگانے سے پہلے ہم آپکو اپنی بریک ڈِسکوں کی حفاظت کا مشورہ دیں گے تاکہ وہ صرف آپکے رِمز پر اسپرے ہو۔ چونکہ ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ ایک گاڑھا لُبریکینٹ ہے تو یہ آپکی بریکس کی کارکردگی گھٹا سکتا ہے اور یوں آپکا بریک لگنے کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے ۔ اس لئے ہم اسمارٹ اِسٹراء (ساتھ دستیاب نلکی) کے استعمال کا مشورہ دیں گے تاکہ پروڈکٹ کو مخصوص جگہ پر لگانے میں آسانی ہو ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی کے کین کو اچھی طرح ہلا کررِمز پر وہاں اسپرے کریں جہاں گردوغبار جَما ہوا نظر آرہا ہو ۔ چند ثانیوں کا وقفہ دیں۔ یہ دھیرے دھیرے جمی ہوئی گرد اور ملبے کی گرفت کو کمزور کر دیگا اب آپ گندگی اور کیچڑ کی مکمل صفائی کے لئے برش کی مدد لے سکتے ہیں۔ کونوں اور نالیوں پر توجہ دیں۔ پیچوں اور نٹس کے قریب ٹوتھ برش استعمال کریں جہاں بڑے برش کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔
آخر میں ایک خُشک صاف کپڑے سے زائد کیمیکل کورِمز پر سے اچھی طرح پونچھ لیں جس سے بقایا گرد، تیل اور چکنائی مکمل طور سے صاف ہوجا ئےگی اور رِمز چمکدار ہو جائیں گے اگر آپ ضرورتً محسوس کریں تو بہترین نتائج کے لئے یہ مرحلہ دوبارہ ، سہ بارہ دُہراسکتے ہیں۔
ہم ہمیشہ کار کے کل پرزوں کی باقاعدہ صفائی تجویز کرتے ہیں۔ مخصوص وقفوں سے باقاعدہ صفائی آپکے وقت اور توانائی کی بچت کے ساتھ جلد ذمہ داری ادا کرنے میں معاون ہے۔ کارکی دیکھ بھال حتیٰ کار سے ڈبلیو ڈی فورٹی کی مدد سے خراشیں ہٹانے سے متعلق بھی ہمارے بلاگز ضرور ملاحظہ کیجیے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں