بیٹریاں وزنی ، جلد گل جانے والی اور آتش گیر حساسیت کی حامل ہوتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے ڈرائیورز انھیں خود تبدیل کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہتے ہیں ۔ مگر اگر ضرورت پڑ جائے، تو آپ ہماری تفصیلی اور مرحلہ وار ہدایات پر عمل کرتے ہوئے با آسانی یہ کام کرسکتے ہیں ۔ ہماری قابل عمل تجاویز آپکے لیے کار کی بیٹری بدلنا آسان ہوجایگا۔
رینچ
مِکینیکل(موٹے) دستانے
نئی بیٹری
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
فالتو کپڑے
جب بھی آپ اپنی کار کی جانچ شروع کریں یا پھر اُسکا کوئی پرزہ تبدیل کرنا چاہیں تو پہلے اس اَمر کو یقینی بنائیں کہ آپ کی کار کا انجن بند ہے اور ٹھنڈا بھی ہے ۔ موٹے دستانوں کا استعمال بھی لازماً کریں کیونکہ یہ حفاظتی اصول ہے ۔
کار بیٹری کی تبدیلی کا معاملہ ہو تو بھی یہ ضروری ہے کہ آپکی کار کا انجن پچھلے دس مِنٹوں سے بند ہو تاکہ برقی جھٹکے لگنے کا امکان نہ رہے ۔
بونٹ کھول لیں اور بیٹری کا منفی( – ) اشارے والا سِرا تلاش کریں اب رینچ کا استعمال کرتے ہوئے اِسکے نٹ کو کھول لیں ۔ اگر وہ نٹ جام ہو یا ِاس پر کوئی بقایاجات ہوں تو اُس پرڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ اسپرے کرلیں ۔پھر چند منٹوں کے وقفے سے کپڑے سے پونچھ لیں ۔
ڈبلیوڈی فورٹی زنگ اور دیگر بقایاجات کو تحلیل کرنے اور صاف کردینے میں تیز اور زوداثر ہے ۔ اب بیٹری کے مُثبت) ( + اِشارے والے سِرے کوبھی سابقہ طریقہ دہراتے ہوئے منقطع کردیں۔ اب اُس ہینڈل کو بھی کھول لیں جو کار کی بیٹری کو اپنی جگہ پر جکڑ کررکھتا ہے ۔ اور احتیاط سے بیٹری کو بغیر ٹیڑھا کئے، کار سے نکال لیں تاکہ بیٹری میں موجود تیزاب چھلک کر گِرنے سے محفوظ رہے ۔
نئی بیٹری نصب کرنے سے قبل کپڑے سے اُس جگہ پر جَمی ہوئی گرد اور چکناہٹ وغیرہ کی صفائی کرلیں ۔ اگرضرورت محسوس کریں تو ڈبلیوڈی فورٹی استعمال کریں جو ایک کثیر الاستعمال کیمیکل ہے اور ضدی بقایاجات کی صفائی کے لئے موزوں ترین ہے ۔ جب بیٹری کی تنصیب کی جگہ صاف ہوجائے تو نئی بیٹری کو درجِ ذیل اُلٹ مراحل پر عمل کرتے ہوئے کار کے انجن میں نصب کردیں۔
۱۔حفاظت سے جگہ پر پُہنچائیں
۲۔اولاً مثبت ( + )اشارے والے سِرے کو جوڑ کر کس لیں
۳۔بعد ازاں منفی اِشارے والے سِرے کو
۴۔آخر میں بیٹری کو جگہ پر برقرار رکھنے والے جکڑ بندوں کو کس لیں
بیٹری کی تبدیلی کے بعد اِسکے سِروں کو ڈبلیوڈی فورٹی سے لُبریکیٹ کرنا مت بھولیں ۔ یہ انھیں بیک وقت زنگ اور گلائو سے حفاظت فراہم کرنے کے ساتھ نمی کے اثرات سے بھی بچاتا ہے ۔
جب آپ بیٹری کوتبدیل اور حفاظت سے نصب کر چُکیں تو تمام پُرزوں کی کارکردگی آزمالیں ۔ اس آزمائش کے لئے اپنی کار کو اسٹارٹ کریں ! اگر وہ فوراً اِسٹارٹ ہوجائے تو اِسکا مطلب ہے کہ آپ کامیاب ہو گئے ہیں ۔ لیکن اگر معاملہ اِسکے برعکس ہو جائے تو چِڑنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ! بیٹری ٹرمینلز(سِروں ) کو دوبارہ جانچ لیں یا چیک کریں کہ نئی بیٹری چارجڈ ہے یانہیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں