چاندی سے بنے زیورات بے حد خوبصورت نظر آتے ہیں اگر وہ صاف اور چمکدار ہوں لیکن زائد استعمال کی وجہ سے یہ زیورات بہت کم وقت میں اپنی چمک دمک کھو دیتے ہیں یوں میل زدہ اور سیاہی مائل نظر آنے لگتے ہیں ۔ خوش قسمتی سے یہاں ہم آپکو مکمل راہنمائی فراہم کررہے ہیں کہ کس طرح چاندی کے زیورات کو صاف کیا جاسکتاہے ۔
صاف پانی
خشک کپڑا
صفائی کےلئے کپڑا
قبل اِسکے کہ ہم صفائی کا عمل شروع کریں اِس کام کو انجام دینے کے لیے تمام اشیائے ضرورت کو اکھٹا کرلینا چاہئیے ۔ ایک پیالے میں صاف پانی لے لیں، صفائی کاکپڑا، خشک کپڑا اور ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ ساتھ رکھ لیں ۔ اپنے تمام سیاہی مائل، چاندی کے زیورات کوبھی جمع کر کے ساتھ رکھیں تاکہ ہر چیز موقع پر دستیاب ہوسکے ۔
سب چیزوں کے یکجا کرلینے کے بعداب صفائی کا عمل شروع کرتے ہیں ۔ ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز لےکر ایک آدھ زیور پر اِسپرے کرکے جانچ لیں کہ وہ اِن زیورات پراستعمال کے لیے موزوں ہے ۔ اور جب آپ اسکے نتائج سے مطمئن ہو جائیں تو تمام جیولری پر براہِ راست اچھی طرح ڈبلیوڈی فورٹی اسپرے کرلیں ۔
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کو اسپرے کرنے کے بعد زیورات کو باری باری صفائی کے کپڑے سے دائروں میں حرکت دیتے ہوئے رگڑیں ۔ یہ عمل جَمے میل اور کالک کی گرفت کو کمزور کرکے زیورات کو صاف کرنے میں مددگار ہوگا ۔
جب تمام زیورات کی رگڑائی مکمل ہوجائے اور اُن پر سے تمام میل اور غُبار صاف ہوجائے تواب زیورات کو صاف پانی سے دھولیں اور انھیں کسی نرم اور خشک کپڑے سے پونچھ لیں ۔ یہ عمل زیورات کے باریک حصوں پر رہ جانے والے زائد کیمیکل کوہٹا دےگا اور آپکی جیولری مذید چمکدار اور خوبصورت نظر آئے گی ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں