کیا آپکو بھی بے حد ناگوار گزرتا ہے جب کبھی کباب تلتے ہوئے تیل کے چھینٹوں سے آپکے کپڑے داغدار ہو جائیں؟ آپ بھی اشتعال میں مبتلا ہو جاتے ہیں جب کبھی کسی دوست کی مہندی پر آپکا نیا جوڑا روغنی داغوں سے آلودہ ہوجائے؟ چاہے چکنائی اور روغن کے داغ گھر کے کپڑوں پر ہوں یا کام کے(وردی، ایپرن)، یا پھر نئے ملبوسات پر، اِن داغوں کی صفائی، کپڑوں کی دُھلائی میں سب سے پریشان کن ثابت ہوتی ہے، جسکی وجہ اِنکا سب سے مشکل سے صاف ہونا اور بہت سا وقت اور توانائی طلب ہونا بھی ہے ۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ چکنائی اور تیل کے داغوں کی صفائی نا ممکن نہیں ۔ آج ہم آپکو سکھاتے ہیں کہ کیسے ملبوسات سے چکنائی اور روغن جلدازجلد اور با آسانی صاف ہو سکتے ہیں۔
صاف سفید کپڑا ٹشِو پیپر(تیل جذب کرنے کےلیے)
چکنائی اور تیل کے داغ وقت کے ساتھ پُختہ اور ضدّی ہوتے جاتے ہیں ۔ اس لئے پہلی تجویز ہے کہ جیسے ہی یہ داغ لگیں پُھرتی سے اِنکا سدّ باب شروع کر دیں ۔ اگلی تجویز ہے انجذاب ۔ ہمیشہ زائد تیل یا روغن کو ٹِشو یا صاف سفید کپڑے میں جذب کرلیں ۔ چکنائی کے داغوں کو مدہم کرنے اور زائد تیل کے انجذاب کے لئے بہت سی گھریلو اشیاء اور پیشہ ورانہ صفائی کے کیمیکلز دستیاب ہیں ۔ جنہیں اِن داغوں کی دُھلائی سے قبل استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ آپ اپنی آسان دستیابی اور ملبوس کے مٹیریل کے اعتبار سے اِنکا انتخاب کر سکتے ہیں ۔
کارن فلور (اراروٹ) اور بیکنگ پاوٗڈر جیسے پاوٗڈر تیل اور روغن کے انجذاب کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہیں لِباس کے متاثرہ حصوں پر لگا کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں ، بعد ازاں برش سے صاف کر لیں ۔
آپ کپڑوں پر ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پر پروڈکٹ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں انہیں داغوں پر اسپرے کر دیں اور پھر اپنی اُنگلی یا نرم برش سے داغوں پر پھیلا دیں تاکہ وہ کپڑوں پر اپنا کام شروع کر سکے چونکہ یہ چکنائی اور روغن کو کاٹتا ہے اس لئے اسکا استعمال داغوں کی جلد صفائی میں مؤثر ہے ۔
لیموں اور بیکنگ پاؤڈر کا آمیزہ بھی روغن کے داغوں پر بے حد کارآمد ہوتا ہے ۔ لیکن لیموں کا رس لِباس کے رنگوں کو بھی کاٹ دیتا ہے(جس سے داغ سے متاثرہ حصے کا رنگ ، لباس کے رنگ سے مدہم یا مختلف ہو سکتا ہے) اس لئے اِسکا استعمال پہلے مکمل داغ کے بجائے ذرا سے حصے پر کر کے جا نچ لیں ۔
جب مذکورہ اقدامات کے نتیجے میں آپ روغنی داغوں کی صفائی میں کامیاب ہو جائیں تو اپنے روزمّرہ استعمال کے سرف ڈٹرجنٹ سے لباس کو دھولیں اور پھر صاف پانی سے اچھی طرح کھنگال لیں تاکہ کیمیکل وغیرہ کا کوئی جُز باقی نہ رہے ۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ یہ کام آپ اپنے لباس کے لئے موزوں، گرم ترین پانی سے کریں
اگر دُھلائی کے بعد بھی داغ کے نشانات مکلمل طور سے صاف نہ ہوئے ہوں تو مذکورہ تمام مراحل پر دوبارہ عمل کریں جب تک کہ داغ مکلمل صاف نہ ہوجائیں ۔ آخر میں دّھلے ہوئے کپڑوں کو سُکھا لیں اور بناء پریشانی انہیں دوبارہ پہن کر لطف اندوز ہوں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں