اِسپارک پلگز کی مثال چھوٹے برقی جھٹکے دینے والے آلے کی ہے ۔ لیکن انکے چھوٹے حجم سائز سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ اِنکا حجم بے شک معمولی ہے مگر آپکی کار کو اِسٹارٹ کرنے میں انکا کردار فیصلہ کُن ہے ۔ یہ آپکے اِگنیشن کو وہ مطلوبہ برقی جھٹکا دینے کے ذمہ دار ہیں جو آپکی سواری کو اِسٹارٹ کرتا ہے۔ اِسپارک پلگز کی ایک اور خاص اضافی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی صفائی خود ہی کر لیتے ہیں ۔ شاید آپ حیران ہوں کہ کیسے؟تو جواب یہ کہ انجن چلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی کی وجہ سے اسپارک پلگ میں موجود ہر چیز ہی جَل جاتی ہے ۔
تو پھر اِسپارک پلگز خراب کیسے ہو جاتے ہیں؟برسات کے موسم میں یا پھر جب آپکی سواری کو سروِس فراہم کی جاتی ہے تو نمی پانی کے اِسپارک پلگ میں داخل ہوجانے کی وجہ سے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپکی سواری اِسٹارٹ نہیں ہو پاتی ۔ صرف یہی نہیں بلکہ جب آپکی سواری چلے نہیں اور بے کار کھڑی رہے تو گردوغبار اور کالک وغیرہ آپکے اِسپارک پلگ پر جم جاتے ہیں ساتھ ہی مستقل استعمال سے،وقت کے ساتھ کاربن کے بقایاجات اِسپارک پلگز کی سطح کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مذکورہ تمام عناصر اِسپارک پلگز کی کارکردگی کو موئثر نہیں رہنے دیتے اور تب اسکا سیدھا اثر انجن کی کارکردگی اورگیس کے فی مِیل خرچ پر پڑتا ہے ۔ اب یہ تو کوئی بھی نہیں چاہتا نا!
اس لئے آج ہم آپکو اِسپارک پلگز کی صفائی اور اُن سے متعلق کیا حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں یہ سکھائیں گے تاکہ یہ ننھے پُرزے رَواں کارکردگی دِکھاتے رہیں ۔
مِکینیکل یا موٹے دستانے
پلائیرز (اوزار)
ٹی با ر/ رینچ اسپینر(پانے کی طرح کے اوزار)
ٹوتھ برش
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
نرم دانے دار کپڑا
عام فہم اصول کے مطابق ، سب سے پہلے اِس امر کو یقینی بنا لیں کہ آپکا انجن مکمل ٹھنڈا ہے ۔ سب سے اہم اور اولین یہ ہے کہ انجن کمپارٹمنٹ کے کوَر کو ہٹا دیا جائے ۔ اِسپارک پلگز کمبسشن چیمبر کے سلینڈرز کے اندر، اور اِگنیشن کوائلز کے نیچے واقع ہوتے ہیں۔ ان تک رَسائی کے لئے آپ کمبسشن چیمبر کے بولٹس، رینچ کی مدد سے کھول لیں مگر اُس سے پہلے انکی اوپری سطح پر موجود گردوغبار کو برش کی مدد سے ضرور جھاڑ لیں تا کہ وہ اِسپارک پلگ کے سوراخ یا کمبسشن چیمبر میں نہ گِر پڑے ۔
اگنیشن کوائلز کو سلینڈرز سے علیٰحدہ کرلیں ۔ اوراُس میں ایسا ساکِٹ رینچ لگائیں جو اِسپارک پلگ کے سائز کا ہو اور جسکے ساتھ ایکسٹینشن بار بھی ہو تاکہ اِسپارک پلگز کو ڈھیلا کیا جا سکے۔ پھر پلائیرز کا استعمال کرتے ہوئے، احتیاط سے اِسپارک پلگز کو باہر نکال لیں ۔
قبل از صفائی اپنے اِسپارک پلگز کا جائزہ لے لیں۔۔ یہ آپکو آپکے انجن کی کہانی سُناتے ہیں۔ اس لئے انھیں جانچیں اور سمجھیں کہ آپکے کار انجن کے اندر کیا ہو رہا ہے ۔ ذیل میں اِسپارک پلگز کی ممکنہ حالتوں اور اُن حالتوں سے ظاھر ہونے والے نتائج پر ایک عمومی تجزیہ بیان کیا گیا ہے ۔
بعدازجانچ، اِسپارک پلگز کی مکمل صفائی کا وقت ہے ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پُروڈکٹ اِسپارک پلگز کی صفائی کے لئے بہترین ہے ۔ اِسے ایک نرم دانےدار کپڑے پر اسپرے کرکے اُس سے اِسپارک پلگزکی گھِسائی کریں ۔ آپ اِسے براہِ راست بھی اِسپارک پلگز پر اسپرے کر سکتے ہیں اور کچھ وقفے کے بعد نرم کپڑا استعمال کرتے ہوئے پونچھ لیں ۔ صفائی ہوجانے کے بعد اِسپارک پلگز کو دوبارہ انجن میں، جگہ پر نصب کردیں اور کار کو اسٹارٹ کرکے صفائی کے بعد آنے والا فرق ملاحظہ کریں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں