چاہے وہ آپکا آفس ٹیبل ہو یا گھر میں موجود تفریح کا مرکز (ٹی وی ، کمپیوٹر وغیرہ) الجھی ہوئی، گندی برقی تاریں بدنما تائثر دیتی ہیں۔ بے شک بڑی اور نمایاں اشیاء کے جُھرمٹ میں یہ تاریں غیر اہم لگتی ہوں مگر جب یہ کام کرنا چھوڑ دیں تو ہر طرف افراتفری مچ جاتی ہے ۔ الغرض یہ کہ نہ صرف ان تاروں کو سلیقے اور تر تیب سے سمیٹ کر رکھنا ضروری ہے بلکہ اِنکی صفائی بھی یکساں اہم ہے کیونکہ یہی اِنکی برقی رَو کو موئثر طریقے سے موصول اور منتفل کرنے میں رَوانی کے ذمہ دار ہیں ۔ چونکہ برقی تاریں زیادہ تر ٹیبل یا کمرے کے کونوں میں پائی جاتی ہیں تو اُن پر بکثرت گردوغُبار،چکنائی اور دیگر آلودگی جمع ہو جاتی ہے ۔ اور یہ گندگی اور آلودگی اِنکی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں نتیجتاً تاریں کام کرنا چھوڑ بھی سکتی ہیں ۔ اس لئے آج ہم آپکو اِن آلودہ برقی تاروں کی صفائی کا طریقہ ۶ آسان مراحل میں کیسے ممکن ہے یہ سِکھائیں گے ۔
خشک کپڑا
مائع صابن
گرم پانی
خشک اسفنج
چمچ یاپُٹی نائف
سِرکہ
بیکنگ سوڈا
ٹوتھ برش
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
پہلے مرحلے میں آپ اِن برقی تاروں پر سے گردوغبار کو نرم کپڑے کی مدد سے جھاڑ لیں ۔ ساتھ ہی تاروں کی عمومی جانچ بھی کرلیں کہ کہیں کوئی تار فرسودگی یا الجھائو کی وجہ سے شگافتہ، گھِسی یاکٹی پھٹی تو نہیں کیونکہ ایسی چٹخی، رگڑزدہ یا چِھلی ہوئی تاریں بجلی کے جھٹکوں کا یا کچھ مواقع پر آگ لگنے کا باعث بھی بن سکتی ہیں ۔ اس لئے ہم ایسی کسی بھی فرسودہ اور زوال پزیر تار کو فوراً تبدیل کرنے کا مشورہ دینگے ۔
اب گرم پانی اور مائع صابن کے ملاپ سے ایک محلول تیار کرلیں اور اس میں خشک اسفنج کو ڈبو کرتاروں کو پونچھنا شروع کردیں ۔ تر اسفنج کوتار کے گِرد چُٹکی میں لپیٹ کر اِسکی مکمل لمبائی تک کھینچتے رہیں ۔ اوریوں گندی برقی تاریں صاف اور چمکدار ہوجا ئینگی
اگر آپکو برقی تاروں پر خشک پینٹ (رنگ) یا سیمِنٹ کے چھینٹے نظر آئیں تو اُنھیں چمچ یا پُٹی نائف کے ذریعے رگڑ کرصاف کریں ۔ نوکدار یا دھاردار اشیاء کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اِن سے تاروں کی اِنسولیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے۔ اِن چھینٹوں کو ہیرڈرائیر کے استعمال سے یا گرم سِرکے میں ڈبو کر بھی نرم بنایا جا سکتا ہے جس سے پینٹ کے یہ بقایاجات کمزور ہو کربا آسانی صاف ہو جائیں گے ۔
اگر آپکی تاریں مَلگجی اور زرد ہو رہی ہیں تو ہمارے پاس انھیں سفید، چمکدار بنانے کا ایک ٹوٹکاموجودہے ۔ بیکنگ سوڈا اور پانی کا مکسچر بنالیں اور اِسے پرانے ٹوتھ برش کی مدد سے تاروں پر لگا دیں ، کچھ دیر کا وقفہ دیں۔ جب خشک ہونے لگے تو نم اسفنج کی مدد سے اِسے صاف کرلیں ۔ لیجیئے! سفید، چمکدار تاروں سے آپکا سامنا ہوگا! ۔
کبھی کبھار میل کُچیل ایکسٹینشن اور اُنکے جُڑنے والے حصوں یادوشاخہ مداخل کے اندرونی جانب جم جاتے ہیں ۔ اِنکی مکمل صفائی کے لئے ٹوتھ پِک دستیاب ہے ۔
اگر ٹوتھ پِک کے استعمال سے بھی بات نہ بنے تو آپ اِن مداخل میں کمپرسیڈ ہوا چلائیں تاکہ اِنکا گردوغبار صاف ہو جائے ۔
گندی برقی تاریں صفائی کے بعد حفاظتی دیکھ بھال بھی ما نگتی ہیں ۔ کسی فالتو کپڑے پرڈبلیوڈی فورٹی اسپرے کرلیں اور اِس سے تمام برقی تاریں پونچھ لیں تاکہ وہ نمی اور میل کے جمنے میں مزاحم ہو ساتھ ہی اَنھیں گلأو اور زنگ سے بھی حفاظت دے ۔
ساتھ ہی حفاظتی دیکھ بھال میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ اِن تاروں اور کیبلز کو سلیقے اور ترتیب سے رکھیں ۔ تاروں کا اُلجھائو نہ صرف بدنما لگتا ہے بلکہ کاموں میں رکاوٹ کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ نہ صرف ہر بار ضرورت پڑنے پر مطلوبہ تار ڈھونڈنا امرِ محال لگتا ہے بلکہ وقت کے ساتھ یہ الجھائو تاروں کے ٹوٹنے اور اِنکی اِنسولیشن کی شگافتگی اور تباہی پر مُنتج ہوتے ہیں ۔
ان پر یشانیوں سے نجات تو وائرلیس سِسٹم میں ہے لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو آپ ان برقی تاروں کو سُبک اور ہموار رکھنے کے لئے با آسانی دستیاب ربربینڈز یازِپ ٹائی سے باندھ سکتے ہیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں