پاکستان میں بہت سےاپنے جنریٹرز کو اسٹور کردینے کو ترجیح دیتے ہیں جب ان کے استعمال کی ضرورت گھٹ جاتی ہے ۔ مگر ہم میں سے بہت سےاکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ جنریٹر کی منتقلی اور اسٹوریج سے پہلے کچھ تیاری لازمًا کرنا پڑتی ہے ۔ یہ تیاری یقینی بناتی ہے کہ جب کچھ مہینوں میں ہم جنریٹر ز کو دوبارہ بغرضِ استعمال نکالیں تو وہ زنگ آلودہ اور گلأو کا شکار نہ ہوں اور اُنکی کارکردگی اطمینان بخش ہو ۔
اس لئے آج ہم آپکو دورانِ سرما جنریٹر کی دیکھ بھال اور اِنکی باقاعدہ اسٹوریج کرنا سِکھائیں گے ۔
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
ڈبلیوڈی فورٹی اسپشلسٹ سلیکون لُبریکینٹ
صفائی کا کپڑا
سائفن پمپ اوربوتل کنٹینر، فیول نکالنے کے لئے
جنریٹر کے کور
اسٹوریج سے پہلے آپکے جنریٹرز کے اندر بچ جانے والے فیول سے نمٹنے کے بہت سے طریقے ہیں ۔ فیول کابِگاڑ اور آکسیڈیشن ایک عمومی مسئلہ ہے جو پورے فیول سسٹم کے چوک ہو جانے یا پھر اُسکے چکنے مواد میں تبدیل ہو کر فیول چینلز میں جم جانے کا باعث بنتا ہے ۔ کچھ عناصر کی وجہ سے جتنے عرصے کے لئے جنریٹر کے فیول ٹینک میں فیول چھوڑا جا سکتا کہ وہ جنریٹر کی رواں کارکردگی میں رکاوٹ کا باعث نہ بنے، وہ مختلف ہیں ۔ مثًلا تھوڑے بھرے ہوئے فیول ٹینک میں ہَوا ہے جو فیول کے بگاڑ کا سبب ہے ۔ پھر اسٹوریج کی جگہوں کی گرمی فیول آکسیڈیشن میں مہمیز کا سبب ہے ۔ ان سے قطع نظر خود فیول کا بلینڈ اِسکے بگاڑ اور آکسیڈیشن کی شرح رفتار پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ تو ان سب وجوہات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم آپکو اس معاملے سے نمٹنے کے دوطریقے تجویز کرتے ہیں ۔
فیول اسٹیبلائزر کا استعمال:
یہ فیول کو تقریباً دو سال کی اسٹوریج کو دوران میں فریش رکھنے میں مددگار ہے ۔
فیول کا نِکاس:
آپ ٹینک کو فیول سے سائفن پمپ کی مدد سے یا پھر جنریٹر کے ڈرین اِسکریو کو ڈھونڈ کر اُسکے ذریعے سے، خالی کرلیں ، کسی بوتل یا کنٹینر میں ۔
اپنے جنریٹر کو اِسٹور کرنے سے قبل آپکو اِسکا انجن آئل تبدیل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ ساتھ ہی اسپارک پلگ کو نکال لیں اور ایک چمچ صاف آئل سیلینڈر میں ڈالیں ۔ اب اِسٹارٹر رسی کو کئی بار کھینچیں تاکہ سیلینڈر میں آئل تقسیم ہوجائے ۔ اسپارک پلگ دوبارہ نصب کردیں ۔ آہستگی سے اسٹارٹر رسی کو کھینچتے رہیں جب تک کہ آپ اُس میں کِھنچائو نہ محسوس کریں ۔ اِسکا سب پِسٹن کا سکڑائو کی وجہ سے اوپر آنا اور داخلی اور خارجی والوز کا بند ہونا ہے ۔ اِس حالت میں انجن کو اسٹور کرنا، اسکے اندرون سےگلنے سے حفاظت میں مددگار ہے ۔
جنریٹر کی ایک تفصیلی جانچ آپکو اِسکے نقص زدہ حصوں کو شناخت کرنے میں مدد دےگی ۔ ہم جنریٹر کی اسٹوریج سے پہلے آپکو اسکے نقص زدہ پرزہ جات کی تبدیلی تجویز کریں گے کیونکہ دورانِ اسٹوریج وہ نقص یاٹوٹ پُھوٹ مزید بڑی خرابی کا باعث ہوسکتے ہیں۔ آپ اسپارک پلگ اور بیٹری ٹرمینلز جیسے حصوں سے زنگ اور گلأو کوصاف کرنے اور انھیں محفوظ رکھنے کے لئے ڈبلیوڈی فورٹی یوز پروڈکٹ کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سطحی صفائی میں تیز رفتار اور زوداثر ہے ۔ آپ چند حفاظتی دیکھ بھال کے اقدامات پر بھی عمل کرسکتے ہیں جیسے
ربر کے پہیوں کو چِرنے اور مدہم ہونے سے بچانے کے لئے ڈبلیوڈی فورٹی سلیکون لُبریکینٹ کا استعمال کریں ۔
دھاتی حصوں اور ہینڈلز وغیرہ کو زنگ سے بچانے کے لئے ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا استعمال کریں ۔ محلول کو ایک صاف کپڑے پر اچھی طرح اسپرے کریں اُس سے اُن تمام سطحوں کو پونچھ لیں جنھیں حفاظت کی ضرورت ہے ۔
آخر میں جنریٹر کے باہری ڈھانچے پر سے تمام گردوغبار اور گندگی کو صاف کرلیں۔ اِسکے لئے ایک گیلے کپڑے
سے تمام حصے پونچھ لیں ۔ اسٹوریج کی اِن چند ٹپس کوضرور ذہن میں رکھیں جو یہ ہیں ۔
ہوادار اور غیر مرطوب جگہ پر جنریٹرز اسٹور کریں۔
ایسے اپلائینسز جن میں آگ کا استعمال ہوتا ہو مثلاً گیزر وغیرہ، اُنکے پاس اسٹوریج سے گریز کریں ۔
بلکل ہموار سطح پر جنریٹر رکھا جائے کیونکہ ٹیڑھا ہونے کی صورت میں آئل یافیول کے لیکیج کا خطرہ ہے ۔
جنریٹر کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹنے سے گریز کریں کیونکہ وہ نمی کو قید کرکے زنگ اور گلأو کا سبب بنتی ہے ۔ پلاسٹک کے بجائے ڈسٹ پروف کورز کا استعمال کریں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں