اگر آپ ایک جِم کے مالک ہیں تو آپ آگاہ ہی ہونگے کہ جِم کے کامیاب ہونے کا دارومدار اس راز میں ہے کہ آپ اپنے کسٹمرز کو بہترین خدمات اور سہولیات مہیا کررہے ہوں ۔ صحتمند اور خوشگوار فضا، صاف سُتھرے، َرواں آلاتِ ورزش اور مددگار اور قابلِ رسائی عملہ ممبران، سبھی اس ضِمن میں آجاتے ہیں ۔ اپنےجم کے سازوسامان کو صاف اور زنگ سے پاک رکھنے کو یقینی بنائے رکھنا بظاہر ایک محنت طلب کام لگتا ہے مگر باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال قلیل وقت میں اِسے ممکن بنا دینے میں آپکے مددگار ہونگے ۔ صاف ستھرے اور چمکدار آلاتِ ورزش آپکے کسٹمرز کی تعداد اور جِم کی رونق برقرار رکھتے ہیں۔ نیز باقاعدہ دیکھ بھال انکی مدتِ کارکردگی بھی بڑھا دیتی ہے ۔
نرم روئیں دار کپڑا
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون لُبریکینٹ
نائیلون برش
صفائی کا کپڑا
سینیٹائزنگ وائپس
ڈِس انفیکٹنٹ محلول
پانی
پہلے مرحلے میں تمام سطحوں سے میل اور مٹی وغیرہ صاف کرلیں جو روزانہ ہی اشیاء پر جِم جاتی ہے ۔ چاہے وہ ٹِریڈ مِل ہوں ، بائیکس ہوں بیلز، بارز یا رولرز ہوں ، پیرالیٹس، گلائڈِنگ ڈِسکس ہوں یا بھاری،تربیتی سازو سامان ہوں جس میں پاور ریکس، پاور ٹاورز، کرلِنگ بینچز، لیگ پَریس اور چیسٹ پَریس جیسی مشین شامل ہیں ۔ اِنکے ہر پُرزے اور آلے کو نرم روئیدار نم تولیئے سے اچھی جھاڑ پونچھ درکار ہے ۔ شائستگی سے صفائی کے دوران اِن مشینوں کے مختلف کونوں، موڑوں اور کھانچوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں ساتھ ہی کپ ہولڈرز، اسکرینز،ہینڈلز اور گِرپس بھی آپکی خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں ۔
ڈمبلز اور بار بیلز راڈز پسینے اور گردوغبار کی وجہ سے جلد زنگ آلودہ ہو جاتی ہیں ۔ ان دھبوں اور داغوں کو آپ ڈبلیو ڈی فورٹی یوز پروڈکٹ سے صاف کر سکتے ہیں ۔ اِسے متائثرہ حصوں پر اِسپرے کرکے کارگر ہونے کے لئے چند منٹوں کے لئے چھوڑ دیں ۔ اگر زنگ کے داغ اور بقایاجات ضدی ثابت ہوں تو نائیلون کے دندانے والا برش استعمال کرتے ہوئے دھاتی سطح کو اِسکرب کرلیں اور زنگ کے ہٹ جانے پر سطح پر ریگ مال سے گھسائی کرکے مُلائم بنالیں ۔ اگر صرف پسینے اور زنگ کے مدہم نشانات ہیں تو انھیں صاف کپڑے سے پونچھنا کافی ہوگا۔
کلیمپس، اسپرنگ کلپس، کسے ہوئے فیرلز اور اوزان کو اپنی جگہ پر برقرار رکھنے والے راڈز یاسِلیوز گلنے لگتے ہیں۔ اِنھیں گلائو سے بچانے اور کسی قسم کے بقایاجات کے جمنے سے محفوظ رکھنے کے لئے ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ آپکا پُر اثر مددگار ثابت ہوگا ۔
سطحی گندگی اور گردوغبار کی صفائی کے بعد جِم کے سازوسامان کو جراثیم اور بیکٹیریا سے پاک کرنے کے لئے سینیٹائز کرنے کا وقت ہے ۔ کمرشل کلینرز کا استعمال نہ کریں کیونکہ وہ کُھردرے ثابت ہوتے ہیں اور آپکے سازوسامان کی چمک دمک کو ماند کرسکتے ہیں ۔ سینیٹائزنگ وائپس جم آلات کی سینیٹائزنگ کے لئے بہترین ہیں ۔ یہ بقیہ پسینے کے داغ اور مٹی وغیرہ دور کرنے میں بھی آپکی مدد کریں گے ۔ سینیٹائزنگ وائپس کے استعمال کے بعد آلات کو تازہ ہوا میں ہی خشک ہونے دیں ۔
سینیٹائزیشن کے بعد سازوسامان کو ڈِس انفیکٹ کر لیں۔ ایک اسپرے بوتل میں کسی زوداثر ڈِس انفیکٹینٹ کا پتلا محلول تیار کرلیں مگر اِسے براہ ِ راست آلاتِ ورزش پر مت اسپرے کریں ۔ کسی صاف کپڑے پر ڈس انفیکٹینٹ اسپرے کرکے اس سے تمام سطحیں پونچھ لیں ۔ ہرڈس انفیکٹینٹ کا ایک خاص وقت مقرر ہے۔ جسکا مطلب ہے کہ سطح کا مخصوص مدت تک گِیلا رہنا ضروری ہے تاکہ امراض کا باعث بننے والے جرثوموں اور بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو سکے ۔ اِس لئے اتنے مخصوص دورانئیے میں آلات کو چھونے سے گریز کریں۔
دوسری تمام مشینوں کی طرح جِم کے سازوسامان کو بھی لُبریکیشن کی ضرورت ہے تاکہ وہ رواں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
جِم کے آلات جیسے ٹریڈمِل کے لئے بہترین لُبریکینٹ، سیلیکون بیسڈ ہونا چائیے جو ٹپکے نہ اور طویل المدت لُبریکیشن فراہم کرے۔ ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون لُبریکینٹ ٹریڈ مِل کے بیلٹ کو لبریکیٹ کرنے کے لئے موزوں ترین ہے ۔ سب سے اہم اور اولین یہ ہے کہ آپکا ٹریڈ مِل بیلٹ حرکت میں نہ ہو ۔ اسکے مینو فیکچرر مینو ئیل پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں ۔ پھر بیلٹ اِسٹرپ کو اُٹھاکر اُسکے اندرونی جانب کی سطح پر ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون لُبریکینٹ اسپرے کریں۔
لُبریکینٹ اسپرے کرنے کے بعد بیلٹ کو دوبارہ ٹائٹ کردیں اور مشین کو ہلکی رفتار پر چلالیں جس سے اسپرے کیا گیا پروڈکٹ ہر جگہ برابر تقسیم ہو کر پھیل جائیگا اگر زائد اسپرے کے قطرے دکھائی دیں تو پونچھ لیں۔ اور مشین کو دوبارہ جانچ لیں تاکہ اِسکا محفوظ استعمال یقینی ہوجائے۔ آپ ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون لُبریکینٹ کو باربیل راڈز کے دھاتی استروں (بُشنِنگ) کی لُبریکیشن کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں