کیا آپکی کار کے کھڑکی، دروازوں کی رَبرسِیلز نِکل رہی ہیں؟ کیا آپ کارسواری کے دوران شور اور گردوغُبار دَر آنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں؟ تو اب مزید پریشان مت ہوں کیونکہ ہمارے پاس اِسکا صحیح حل موجود ہے ۔ اپنی کار کے کھڑکی، دروازوں کی رَبرسِیلز تبدیل کرلیں ۔ وقت کے ساتھ رَبرسِیلز بہت سی وجوہات کی بِناء پر خراب ہونے لگتی ہیں ۔ رَبرسِیلیں ڈھیلی پڑجاتی ہیں اور ہوا اندر کی جانب مقید ہوجاتی ہے نتیجتاً مکمل سِیل دھیرے دھیرے اپنی جگہ چھوڑنے لگتی ہے اور کِناروں سے لٹکنے لگتی ہے ۔ بعض اوقات یہ درمیان سے ٹوٹ کر آپکی کار کے لیے بَد نما تاثر بنتی ہیں ، صرف یہی نہیں بلکہ سِیل کا یہ درمیانی خلاء، ہوا کے ساتھ باہری شور شرابے، گردوغبار اور پانی کے بھی کار کے اندر دَر آنے کا سبب بنتا ہے ۔ جسکی وجہ سے آپکے سفر شور زدہ اور اذیت ناک ہو جاتے ہیں ۔
لوگ اکثر تھوڑا گوند استعمال کر کے رَبر سیل کو دوبارہ فریم میں چپکا دینے کا طریقہ اختیار کرتے ہیں مگر یہ حَل کارگر نہیں کیونکہ مسئلہ چَسپاں کرنے والے مادّے کی کمیَ نہیں ہوتی بلکہ مسئلہ رَبر سَیل کا اپنا اصل سائز اور شکل کھودینا ہے ۔ یہ تب ہوتا ہے جب رَبر سیلز پُرانی ہوکر سُکڑ نے لگتی ہیں اور یوں کھِنچنے سے اُن کا اصل سائز اور طرز ختم ہوجاتا ہے اسلئے آپ انہیں گلُو لگا کر اپنی جگہ بٹھانہیں سکتے ۔ تو بہترین لائحہِ عمل یہی ہے کہ آپ اپنی کار کی رَبر سیلز ازخود تبدیل کرلیں ساتھ ہی ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون لُبریکینٹ استعمال کریں تاکہ نئی رَبر سیلز زیادہ عرصے تک کارآمد رہ سکیں ۔ ذیل میں اِس کام کی با آسانی انجام دہی کے لیے مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔
سیدھی سطح والا پیچ کس
ریگ مال
ایڈہیسِو گُلو
رَبر سیل
ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ کھڑکیوں سے شروعات کریں ۔ اپنی گاڑی کا دروازہ کھول لیں تاکہ کام با آسانی ہوسکے اور جہاں سے رَبر سیل پہلے سے نکل رہی تھی وہیں سے اُسے پیچ کس کے ذریعے نکالنا شروع کریں ۔ رَبر کوباہری طرف نکالنے کے بعد اپنے ہاتھوں سے اُسے کھینچتے ہوئے سارے فریم سے رَبر سیل نکال لیں ۔ ربر کا کوئی ٹکڑا بھی فریم پر بچنا نہیں چایئے تاکہ اگلا مرحلہ سَر ہوسکے ۔
ہوسکتا ہے کہ اُکھڑی ہوئی رَبر سیلز کی جگہ آپکو گوند کا کوئی حصہ جَما ہوا نظر نہ آئے لیکن پھر بھی تھوڑے بہت بقایا جات موجود رہتے ہیں جن کو ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز کے اسپرے کی مدد سے صاف کرنا چایئے کیونکہ یہ لُبریکینٹ تمام طرح کی سطحوں کی صفائی اور نمی سے اُنکے بچاؤ میں مؤثر ہے ۔ تھوڑی دیر اِسے لگا رہنے دیں اور پھر اِسکا جادو اثر دیکھیں ۔ کوئی فالتو کپڑا لیں اور اُسے بَزور، اسپرے کی گئی دھاتی سطح پر اِسقدر رگڑیں جب تک وہ مکمل صاف نہ ہوجائے ۔ یہ عمل دُہرایا بھی جا سکتا ہے اگر آپ کو دھاتی سطح مکمل صاف نہ لگے ۔ بعد ازاں پیپر ٹاولز سے کیمیکل کے بقایاجات کی صفائی کرلیں ۔
اگلا مرحلہ ریگ مال سے مکمل فریم کی گھسائی کا ہے ۔ ریگ مال سے گھسائی کا مقصد نئی لگنے والی رَبر سیلز کے ایڈہسیو گُلو کو ایک مکمل صاف، ہموار سطح فراہم کرنا ہے ۔ باریک ریگ مال کی مدد سے دائروں میں حرکت دیتے ہوئے رگڑائی کرلیں مگر خیال رہے کہ یہ گھسائی صرف رَبر سیلز چپکانے والے علاقے تک محدود ہو ورنہ آپکی کار بدنما ہوسکتی ہے ۔ یہ مرحلہ آپکو اپنی نئی رَبر سیل کو فریمز میں نفاست سے چپکانے اور بٹھانے کے لیے ایک ہموار اور چِکنی سطح فراہم کرےگا ۔
رَبر کو دھاتی سطح سے جوڑنے کے لیے آپکو موسم کے خلاف مؤثر رہنے والا ایڈہسیو استعمال کرنا چاہئے ۔
رَبر سیل پر گُلو لگانے سے پہلے ربر کاٹ کر آپ اُسے خشک حالت میں کھڑکی کے فریم میں بِٹھاکر دیکھیں جب ہلکے دباؤ کے ساتھ سِیل مکمل سیٹ ہوجاتی ہو تبھی ایڈہسیو کا استعمال کریں ۔ اِسے پتلی دھار کی صورت میں لگائیں اور رَبر کے اندر قطروں کی شکل میں ۔
گُلو لگانے کے بعد اُسے سخت ہونے کے لیے ۵ سے۱۰ منٹ کا وقفہ دیں پھر ایک کونے سے ربر سیل بِٹھانا شروع کریں اوردوسرے کونے کی طرف ہلکے دباؤ کے ساتھ بڑھتے جائیں ۔ بیچ میں کسی خَلاء کی غیر موجودگی کو یقینی بنائیں مگر رَبر کو کُھرچنے سے بچیں ۔ آخر میں ایک دفعہ پھر سے پوری رَبر اِسٹرپ پر دباؤ ڈالیں تاکہ ربر کا دھات سے ساتھ مضبوطی سے جُڑنا یقینی بنایا جاسکے۔
جب آپ کار کے دروازوں اور کھڑکیوں پر رَبر سیل لگا چکے ہوں تو اب ضرورت ہے اِنھیں روزمرّہ کے ٹوٹ پھوٹ اور خرابی سے بچانے کے لیے ایک حفاظتی تہہ دینے کی ۔ ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون لُبریکینٹ رَبر کے اجزاء کی حفاظت کرتا ہے ۔ کیونکہ یہ منفی ۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ سے لےکر مثبت۲۰۰ تک کا درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ رَبر کے اجزاء کو گرد اور نمی سے بچانے میں بھی معاون ہے ۔
اِس لُبریکینٹ کو لگانے سے قبل نئی لگائی جانے والی رَبر سیلز کو ایک گھنٹے کا وقفہ ضرور دیں ۔ اس سِلیکون لُبریکینٹ کی واحد تہہ آپکی کار کی رَبر سیلز کو طویل عرصے تک نرم اور مضبوط رکھنے کے لئے کافی ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں