جب ہوا اور ماحول میں نمی پائی جاتی ہو تو اُن اطراف میں موجود پیچ، نٹس اور بولٹس کے جلد زنگ زدہ یا جلد گل جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ خاص طور پر اُن پیچوں اور بولٹس کی حساسیت بڑھ جاتی ہے جنھیں ہوم اپلائینسِز یا پھر آٹو موبائل کے پُرزہ جات میں استعمال کیا گیا ہو اور وہ ایسے ماحول میں سب سے زیادہ متائثر ہوتے ہیں ۔ زنگ نٹ، بولٹس کا معیار گھٹاتا ہے اور کبھی تو اِن جکڑے رکھنے والے پرزوں کو نکالنا نا ممکن بنا دیتا ہے ۔ کچھ شدید قسم کے حالات ایسے بھی ہوسکتے ہیں کہ زنگ آلودہ پیچ یا نٹس اسکریوز اس حد تک خراب ہو جائیں کہ جن پُرزوں کو انھوں نے آپس میں جوڑ رکھا ہو وہ منہدِم ہونے کے دہانے پر ہوں یا کام کرنا بالکل ہی بند کردیں ۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ نٹس اپنے ساتھ استعمال شُدہ بولٹس کے ساتھ پِگھل کر اس طرح ایک دوسرے میں ضَم ہوجاتے ہیں کہ اُنھیں علیٰحدہ کرکے نکالنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے ۔
ہتھوڑی
صفائی کا کپڑا
رینچ (اوزار)
آری
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پُروڈکٹ
جب زنگ زدہ اسکریوز اور بولٹس سے معاملہ ہو تو پہلی چیز جسکا فیصلہ کرنا ضروری ہے وہ یہ کہ استعمال کیاگیا اسکریو، نٹ یا بولٹ بچائے جانے کے لائق ہے یا نہیں ۔ اگر زنگ لگنے کی وجہ سے اسکریو، نٹ یا بولٹ کی جکڑنے یاکِھنچائو برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو چکی ہے تو وہ مطلوبہ جکڑبندی فراہم نہیں کرسکے گا اس لئے ایسے بیکار اسکریو یابولٹ کو بچانے کی کوشش بھی بے کار ہوگی جو اپنے مطلوبہ مقصد کو پورا نہ کرسکے۔ الغرضیکہ ایسے زنگ زدہ پُرزوں کو نکال دینا اور انھیں میعاری نئے پرزوں سے تبدیل کردینا نسبتاً بہتر رہیگا ۔
جب آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ کونسا ِاسکریو، نٹ یا بولٹ بچانے کے قابل ہے تو اگلا مرحلہ اُن پر سے ہر ممکن حد تک زنگ کی صفائی کا ہے ۔ اگر آپکی زور آزمائی کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو پریشان نہ ہوں! ان زنگ زدہ پُرزوں کو ڈھیلا کرنے کا ایک اور راستہ بھی ہے جس میں ایسے پُروڈکٹ کا استعمال شامل ہے جو زنگ اور گلائو کے اثرات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔ ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ زنگ زدہ نٹس اوربولٹس کی گِرفت کو ڈھیلا کرنے کے لئے بہترین کیمیکلز میں سے ایک ہے ۔ اِسے وافر مقدار میں زنگ زدہ کِیل پیچ کے سَر یا نٹ پر اسپرے کرلیں ۔ یہ پروڈکٹ پہنچ سے دُور مقامات تک، اپنے کم گاڑھے پن اور اپنے اِسمارٹ ایپلیکیٹر(اِسٹراء) کی بدولت،رَسائی رکھتا ہے ۔ کچھ وقفے کے لئے اِسے چھوڑ دیں تاکہ یہ پروڈکٹ اپنا جادو اثر دِکھائے ۔
اِس موقع پر صبراختیار کرنا سُود مند ہوگا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ فوراً ہی ایسے زنگ زدہ پُرزوں کو ڈھیلا نہ کرسکیں ۔ اگر ایسا ہو تو دوبارہ سے ڈبلیوڈی فورٹی کا استعمال کریں اور کچھ گھنٹوں کے لئے اِسے چھوڑ دیں ۔ کچھ لوگ تو اِسے لگانے کے بعد پوری رات کا وقفہ دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اِن زنگ زدہ یا زنگ سے تباہ شدہ پُرزوں کو ڈھیلا کرنے کے معاملے میں سب سے فیصلہ کُن اور ضروری یہ ہے کہ آپ صحیح لُبریکینٹ کا استعمال کریں ۔ کیونکہ صحیح لُبریکیشن کے بغیر نہ صرف انھیں انکی جگہوں سے ڈھیلا کرنا نا ممکن ہے بلکہ انھیں بچانا بھی ۔
لُبریکینٹ میں کافی دیر تک نم رکھنے کے بعد، آپ اسکریو کے ہیڈ یا بولٹ کو ہتھوڑی سے ہلکی ضربات لگا سکتے ہیں ۔ یا ضِدی پیچ کو نکالنے کے لئے “لِیوریج” (اوزار) کا استعمال بھی کرسکتے ہیں ۔ “ بریکر بار” یا لمبے ہتھے والا “ریچٹ” (اوزاروں کے نام) اس صورتحال کے لئے مناسب ہیں ۔ اگر آپکے پاس مذکورہ اوزار نہیں ہیں تو آ پ “رینج” کے ہینڈل میں ایک پائپ جوڑ کر اُسے لمبا کرسکتے ہیں ۔ بہت زیادہ طاقت لگانے سے گُریز کریں کیونکہ اِس سے زنگ زدہ نٹس یا پیچ ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔
اگر آپ “بلو ٹارچ” (شعلہ نکالنے والا آلہ) تک رسائی رکھتے ہیں تو ایک منٹ تک پھنسے ہوئے پیچ کے ہیڈ پر شُعلہ لگائیں۔ یہ عمل اِسے اتنی حد تک لحچک دار کردیگا کہ آپ زنگ کے باعث ہونے والے بلاکیج کو توڑ کراِسکریو یا بولٹ کو نکال سکیں ۔
جام پُرزوں کو کامیابی سے نکالنے کے بعدایک دفعہ غور سے اِنھیں دیکھ لیں کہ کہیں انھیں تبدیل کرنے کی ضرورت تو نہیں ۔ حالانکہ انھیں تبدیل کردینا نسبتاً آسان ہے مگر کئی بار ایسا کرنا ممکن نہیں بھی ہوتا ۔ تواِسکے لئے آپکو انھی استعمال شُدہ اسکریوز، نٹس وغیرہ کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا پڑیگا ۔ انکی بحالئِی کار اور زنگ کو ختم کرنے کے لئے آپکو مندرجہ ذیل آزمودہ اور کارآمد طریقے اپنانا ہونگے ۔
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پُروڈکٹ:
ڈبلیوڈی فورٹی میں تمام زنگ آلودہ نٹس، بولٹس اور اسکریوز کو نم کرکے کچھ گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں ۔ یہ کیمیکل زنگ کے بقایاجات کو مکمل طور پر تحلیل کردیگا ۔ آپ انھیں فالتو کپڑے سے پونچھ کر کیمیکل کا جادو اثر خود مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پُروڈکٹ زنگ کو دوبارہ لگنے سے بھی چیزوں کی حفاظت کرتا ہے جسکا مطلب ہے کہ ڈبلیوڈی فورٹی سے کوٹِڈ نٹس، بولٹس اور اسکریوز دوبارہ جلد زنگ آلودہ نہیں ہونگے ۔
ریگ مال:
زنگ زدہ جکڑبندوں کو نکالنے کے بعد انھیں ، ریگ مال یا اسٹیل کی جالی سے گھِسیں تاکہ زنگ کے بقایاجات اُن پر سے جَھڑ سکیں۔ یہ نسبتاً سادہ اور سستا طریقہ تو ہے مگر یہ آپکا بہت وقت بھی لے سکتا ہے ۔ ساتھ ہی آپکو اِن پر لُبریکینٹ استعمال کرنا تو ضروری ہی ہوگا تاکہ یہ دوبارہ قابل ِاستعمال بن سکیں ۔
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ:
نٹس اور بولٹس پر سے زنگ ہٹانے کے لئے انھیں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں بِھگو کر چھوڑنا بھی ایک موئثر طریقہ ہے ۔ یہ بھی زنگ کو تحلیل کردیتا ہے ۔ بعد ازاں برش سے کُھرچ کر نٹس اور بولٹس پر سے زنگ کے بقایاجات کو صاف کیا جا سکتا ہے ۔ یہ بھی زنگ سے نمٹنے کا ایک سستا طریقہ ہے مگر یہ اپنے پیچھے زنگ کے دھبے چھوڑجاتا ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں