آپ نہایت انعام یافتہ ہیں اگر آپ کے پاس باغ، بر آمدہ، صحن یا اپنی چھت موجود ہے۔ یہ آپ کے گھر کی سب سے خوبصورت جگہیں ہیں جہاں خاندان بات چیت ، ہنسی مذاق اور چائے کے بہانے مل کر بیٹھتے ہیں ۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ لوگ یہاں بیرونی فرنیچر کا اضافہ کر دیتے ہیں جیسے جھولے،کُرسیاں اور مسہری وغیرہ جن کا مقصد نہ صرف ان جگہوں کی خوبصورتی بڑھانا بلکہ خوش گوار خاندانی لمحات کو آرام دہ اور پُر سکون بنانا ہوتا ہے لیکن سرما کی آمد کے ساتھ ہی یہ روش بدل جاتی ہے اور ہر کوئی اندرون خانہ رہنا پسند کرتا ہے ۔ اس دوران میں اپنے بیرونی فرنیچر کی حفاظت اور ان کو بہتر طریقے سے اسٹور کرنا بہت ضروری ہے تاکہ آپ انھیں موافق موسم میں دوبارہ استعمال کرسکیں ۔ دوسرے پاکستان کے کچھ علاقوں جیسےہنزہ، مری، ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کو سرما کے دوران شدید بارشوں سے بھی واسطہ رہتا ہے اس لئے بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے فرنیچر کو یا اُن کی موجودگی کی جگہوں کو بارشوں میں نم ہونے یابرف میں ڈھک جانے سے پہلے اسٹور کر لیں ۔ تو آج ہم آپ کو سکھاتے ہیں کہ کیسے زیادہ پریشانی مول لیے بغیر اپنے بیرونی فرنیچر کی موسم سرما میں حفاظت کی جا سکتی ہے۔
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلسٹ سلیکون لُبریکینٹ
صفائی کا کپڑا
موسمیاتی تبدیلی سے بچانے والی شیٹ(ترپال)
سب سے پہلے آپ اپنے مٹی،کیچٹر یا غذائی اجزاء سے آلودہ فرنیچر کو صاف کرلیں کیونکہ ایسا کوئی بھی بقایا اِن پر پھپھوند اور فنگس کاباعث بن سکتا ہے ۔ اپنے فرنیچر کے مٹیریل کی مناسبت سے کلینر کا انتخاب کر لیں ۔
لکڑی سے تیار کردہ فرنیچر کو مائع صابن اور پانی کے مرکب سے با آسانی صاف کیاجاسکتا ہے۔
پلاسٹک کی کرسیوں اور مسہریوں کو بھی درجِ بالا طریقے سے صاف کرلیں۔
دھاتی فرنیچر پر سے گرد، چکناہٹ وغیرہ کی صفائی کے لئے ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ استعمال کرلیں ۔ دھاتی فرنیچر زنگ سے بھی آلودہ اور بوسیدگی کا شکار ہو تا ہے تو ڈبلیو ڈی فورٹی ان کی صفائی اور حفاظت کے لئے بہترین ہے ۔ اِسے متاثرہ حصوں پر اسپرے کر لیں اور کچھ دیر بعد صاف کپڑے سے پونچھ لیں ۔
اپنے فرنیچر کی صفائی کے بعد انھیں ہوا میں خشک ہونے دیں ۔ زائد پانی کے قطروں یا نمی کی مکمل صفائی کو یقینی بنائیں ۔
اگلا مرحلہ چند حفاظتی دیکھ بھال کے اقدامات کرنے کا ہے ۔ تاکہ آپکے فرنیچر کو کوئی نقصان نہ پہنچے جب اِسے موسمِ سرما کےلئے اسٹور کیا جائے ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ حفاظتی دیکھ بھال کےلئے آئیڈیل ہے ۔ یہ نہ صرف زنگ کو ہٹاتا ہے بلکہ زنگ سے بچاتا بھی ہے ۔ یہ جلد خشک ہوجانے والا فارمولا آپکے دھاتی فرنیچر کی سطحوں پر ایک پتلی شفاف تہہ چھوڑتا ہے ۔ تاکہ زنگ اور گلاؤ سے انکی حفاظت ممکن ہو ۔
۔ پلاسٹک ٹھنڈ اور سردیوں میں چٹخنے کا رُحجان رکھتا ہے۔ ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلسٹ سلیکون لُبریکینٹ ان سطحوں پر باریک حفاظتی تہہ بنا کر انھیں چٹخنے اور اِنکے رنگوں کو مدہم ہونے سے بچاتا ہے۔
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی کا دوسرا بڑا اور اہم استعمال یہ ہے کہ یہ آپکے لکڑی سے بنے فرنیچر کو بھی چٹخنے اور چِرنے سے محفوظ رکھتا ہے اس لئے آپ اِسے چھڑک کر ایک کپڑے کا ٹکڑا تر کرلیں اوراُس سے اپنے لکڑی کے فرنیچر کی سطحوں کو پونچھ لیں ۔
فرنیچر کو اِسٹور کرنے کے لئے آپکو چند چیزیں دھیان میں رکھنی چائیں ۔
اپنے فرنیچر کو جہاں بھی رکھیں اُسے موسمیاتی تبدیلی سے بچانے والی شیٹ(ترپال) وغیرہ سے ضرور ڈھک دیں ۔
اگر آپ اپنا فرنیچر کسی ایسی جگہ پر اسٹور کر رہے ہیں جہاں فرش پر نمی کا امکان ہے یا اُسے کسی شیٹ سے ڈھک کر باہر ہی رکھا جا رہا ہے تو فرنیچر کو اینٹوں، لکڑی یا کسی اور سہارے کے ذریعے فرش سے تھوڑا بلند ضرور کرلیں تاکہ وہ نمی پانی کے ساتھ براہ راست لَمس نہ پاسکے ۔
اگر اب تک آپ نے اپنے بیرونی فرنیچر کو اسٹور نہیں کیا تو ابھی شروعات کرلیں ! ہماری تجاویز پر عمل کریں اور اگر آپکے پاس بھی کوئی ٹپس اس فہرست میں شامل کرنے کے لئے موجود ہو تو ہمیں ضرور بتائیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں