اگر آپ اپنی بائیک پر تفریحی سیر سپاٹے کے شوقین ہیں تو اِسے صاف سُتھرا رکھنا بھی ضروری ہے ۔ آپکی بائیک کتنی بھی سخت جان اور مضبوط ہو مگر اُسے موسموں کی سختی،ٹوٹے پھوٹے راستوں ،گردوغبار اور کیچڑ وغیرہ کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے ۔ اس لئے آپکو باقاعدگی سے اپنی بائیک کی صفائی کی ضرورت ہے تاکہ اُسکی سالہا سال تک بہترین کارکردگی دِکھانے والی حالت کو یقینی بنایا جاسکے ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی فاسٹ ایکٹنگ ڈی گریسر
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پُروڈکٹ
نرم دانے دار کپڑا
نرم دندانوں والا برش
پلاسٹک کی تھیلیاں (ڈھکنے کے لئے)
دوعدد بالٹی
اپنی بائیک کو دھونے کے لئے ایک سایہ دار جگہ تلاش کریں ۔ شاید آپ سوچیں کہ کیوں؟ یہ اس لئے !کہ سورج کی گرمی اور دھوپ، صابن اور پانی کو جلد سُکھا دیتا ہے۔جس سے بائیک کی سطح پر پانی کی دھاروں اور صابن کے نشان رہ جاتے ہیں جنھیں صاف کرنا دشوار ہوتا ہے ۔ اگلی چیزہے ایگزہاسٹ پائپ کا بندوبست کرنا ۔ اس میںصاف کپڑا ٹھونس کر اِسے بند کردیں اِسکا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اگر پانی ایگزہاسٹ سسٹم کے اندر داخل ہو جائے تو آپ اور آپکی سواری دونوں کو سڑک پر بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑیگا ۔
مزید یہ کہ قبل از دُھلائی بائیک کا مکمل ٹھنڈا ہونا یقینی بنائیں ۔ اگر آپ تفریحی چکر سے لوٹے ہیں توکچھ دیر انتظار کریں تاکہ بائیک کا انجن اور ایگزہاسٹ سسٹم مکمل ٹھنڈے ہو جائیں ۔ کُھلی تاروں ،فیوز اور کُھلے برقی پُرزوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں سے کوَر کردیں تاکہ وہ گیلے ہونے سے بچ سکیں ۔
اصل دُھلائی سے قبل ہم پانی سے بائیک کی دُھلائی تجویز کرتے ہیں تاکہ سطحی گردوغبار اور مٹی صاف ہوجائے ۔ بائیک چین کی طرح کی جگہیں جہاں زیادہ کیچڑ، گند جمتا ہے وہاں ڈبلیوڈی فورٹی زوداثر ڈی گِریسر کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اِسے متائثرہ حصوں پر اسپرے کرکے کچھ دیر کا وقفہ دیں ،پھر صاف نرم کپڑے سے تمام جگہیں صاف کرلیں ۔
اب اچھی طرح دھلائی کا مرحلہ ہے ۔ بائیک دھونے کے لئے معتدل ڈٹرجنٹ کا انتخاب کریں اور اِسے ایک پانی بھری بالٹی میں حل کرلیں ۔ اپنی بائیک کی دُھلائی کے لئے دو عدد پانی کی بالٹیوں کا استعمال کریں۔ یہ بہترین رہیگا کیونکہ اِس سے آپکے صفائی کے آلے (برش، نیٹ،اسفنج وغیرہ) کا کسی بھی مٹی پتھر کے ذرّات سے پاک ہونا یقینی بن جاتا ہے جو آپکی موٹر بائیک کی سطح کو خراشوں سے بچا نے کے لئے ضروری ہے ۔
ہم ،سیٹ، ہیڈلائیٹس اور کروم شُدہ حصوں کی صفائی کے لئے ِاسفنج کا استعمال تجویز کرتے ہیں ۔ پہیوں اور دھاتی حصوں کی صفائی کے لئے انھیں نرم دندانوں والے برش سے رگڑیں تاکہ ملبہ اور چپچپاہٹ صاف ہو سکے ۔ دورانِ دُھلائی اسفنج اور صفائی کے برش کو باربار صاف پانی والی بالٹی میں ڈبوئیں ۔
اپنی بائیک کو مکمل طور پر صابن سے گھِس لینے کے بعد وافر، صاف پانی سے اِسے اچھی طرح دھولیں ۔ اِس کام کو جلد از جلد مکمل کریں، بناء وقت ضائع کئے اور ساتھ ہی بائیک کے ہر حصے پر سے پانی بہائیں تاکہ صابن کے ذرّات یا کسی بھی قسم کے بقایاجات نہ رہ جائیں کیونکہ وہ گلائو کا سبب بنتے ہیں ۔
نرم کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے بائیک کو خُشک کرلیں کیونکہ نرم، روئیں دار کپڑے صفائی کے لئے موزوں ہوتے ہیں۔یہ اپنے وزن سے آٹھ گُنا زائد پانی جذب کرسکتے ہیں، جو انھیں مختلف سطحوں اور چیزوں کو خُشک کرنے کے حوالے سے کامل بنا تا ہے۔ مزید برآں انکا نرم رُواں یقینی بناتا ہے کہ وہ بائیک کے رنگدار حصوں پر کسی قسم کے خراش اور کھرونچوں کا باعث نہیں بنیں گے۔
خُشک کرنے کے بعد، بائیک کے تمام کُھلے دھاتی حصوں کو لُبریکیٹ کرنا ازحد ضروری ہے ۔ لُبریکیشن اِن حصوں کے زنگ زدہ ہوجانے یا گلنے سے اِنکی حفاظت کو یقینی بناتی ہے ۔ تو اِس کام کے لئے ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پُروڈکٹ بہترین انتخاب ہے ۔ اِسکا ایپلیکیٹر ہر نِہاں کونے اور موڑ تک یکساں اور موئثر لُبریکیشن پُہنچانے میں مددگار ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں