جب آپ جلد ہی غُسل کرنا چاہتے ہوں اور شاور ہیڈ صرف قطرہ قطرہ پانی خارج کرے، توہم آپکی کوفت کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اور وہ صورتحال بھی بے حد تکلیف دہ ہوتی ہے جب آپ اپنے مٹی سے اَٹے ہاتھ دھونا چاہتے ہوں اور نلکا پانی کے چند قطروں کے سواء کچھ نہ بخشے ۔
ہماری دستیاب راہنمائی اور ڈبلیوڈی فورٹی مصنوعات کے ساتھ آپ اِن روزمرہ پریشانیوں کا حل نکال سکتے ہیں ۔
پرانا یا نرم دندانوں والا برش
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
رینچ
بالٹی
سِرکہ
زِپ لاک بیگ
پانی کے کم دبائو کی عمومی وجہ غسل خانوں کے نلکوں کے چوک واٹر ایریٹر ہوتے ہیں ۔ واٹر ایریٹر، تاروں سے بنی ایک جالی ہوتی جو نلکوں کی ٹونٹی کے آخر میں فِکس ہوتی ہے۔ یہ جالی نہ صرف پانی کے یکساں بہائو کو یقینی بناتی ہے بلکہ پانی میں شامل ذرّات اور اجزاء کو بھی فِلٹر کرتی ہے جو پائپوں کے راستے آپکے نَل میں آجاتے ہیں۔اپنے فِلٹریشن(چھاننے) کے کام کی وجہ سے یہ ایریٹر اکثر چوک رہتے ہیں ۔
اِن چوک جالیوں کی صفائی کا عمل نہایت آسان ہے ۔ انکی صفائی کے لئے درجِ ذیل مراحل پر عمل کریں ۔
رینچ کا استعمال کرتے ہوئے، پیچ ڈھیلا کرنے والے انداز میں، نل کی ڈھکن نُما جالی کو کھول لیں ۔
پانی کے بہائو کے نیچے رکھتے ہوئے، پرانے نرم دندانوں والے ٹوتھ برش سے اِسے صاف کرلیں تاکہ گرد اور کچرا صاف ہوجائے ۔
اگرآپ جالی کو زنگ زدہ یا میل اور چپچپے گند سے اَٹا ہوا پائیں تو اُس پر ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ اسپرے کردیں ۔ یہ اس طرح کی جمی ہوئی چیزوں کو فوری صاف کردیگا ۔
برش سے اسے اسکرب کرکے صاف کرلیں ۔
صفائی کے بعد اسے دوبارہ پانی سے گزارلیں ۔ تاکہ کوئی کیمیکل یابقایا نہ رہے ۔
اب ایریٹر کو دوبارہ نلکے میں لگا کر کس لیں ۔
نل کھول کر تھوڑی دیر پانی بہنے دیں تاکہ جالی، پانی کے پریشر سے اچھی طرح صاف ہو جائے اور جانچ لیں کہ پانی کا بہائو صحیح ہے ۔
بعض اوقات پانی کو محدود کرنے والی جالی(واٹر رِسٹرکٹر) میں ہونے والے مسائل کی وجہ سے بھی پانی کا بہائو متائثر ہوتا ہے ۔ یہ ایک پلاسٹک کی ڈِسک ہوتی ہے جس میں سوراخ ہوتے ہیں ۔ یہ پانی کے بہائو کو محدود کرکے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کاکام کرتی ہے ۔ لیکن اگر یہ چوک ہوجائے یا ااسکے سوراخ بہت چھوٹے ہوں تو آپکو نلکا یاشاورہیڈ، قطروں کی صورت میں ٹپکتا ملے گا۔
اسکے حل کے لئے آپ، نلکے کے ایریٹر، نلکے کے اوپری حصے یا شاور ہیڈ کےِ رِنگ کے نیچے،
اسے تلاش کریں۔اگر اسکے سوراخ کچرے یاذرات کی وجہ سے بند ہیں تو ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ اور پرانے ٹوتھ برش کا استعمال کریں تاکہ سوراخ صاف ہوجائیں ۔ اگر (واٹر رِسٹرکٹر) کے سوراخ بہت چھوٹے ہیں تو چھُری کی نوک کی مدد سے اُنھیں چوڑا کرلیں ۔
گندے اور چوک شاور ہیڈز غسل خانوں میں پانی کے کم پریشر کی وجہ ہیں ۔ زیادہ تر نوبت یہاں تک نہیں آئی ہوتی کہ انھیں بدلنا ہی پڑے۔انھیں بدلنے کے بجائے انکیصفائی با آسانی کی جا سکتی ہے۔ایک زِپ لاک پلاسٹک بیگ میں سِرکہ بھر لیں اور شاور ہیڈاس میں ڈال کر اسے بند کر دیں یا ربر بینڈ با ندھ کر کس لیں اور دو گھنٹے تک چھوڑ دیں۔بعد ازاں سِرکے سے نکال کر اور شاور چلا کر بقایاجات کی صفائی کرلیں۔
اگر شاور ہیڈ کی فِلٹر اسکرین چوک ہو تو اِسے کھولنے کی ضرورت پڑیگی ۔ اِسے جھٹکے سے کھینچنے یا بہت زیادہ دبائو ڈالنے سے گریز کریں ورنہ نتیجہ ٹوٹ پھوٹ کی صورت میں نکلے گا ۔ جب اِسے کھول لیں تو شاور ہیڈ سے مُنسلک فِلٹر نکال لیں، اِس پر فراوانی سے ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ اسپرے کردیں اور باقی سارے پرزوں کو اندر اور باہر سے نرم دندانے دار برش سے گھِس لیں۔ دوبارہ جوڑنے اور لگانے سے پہلے سب پرزوں کو پانی سے دھولیں ۔ اب شاور ہیڈ چلا کر بقایا بھی صاف کرلیں اور پانی کا دبائو بھی جانچ لیں ۔
بعض اوقات پانی کی سپلائی لائنوں میں ملبہ اور گند جمنے کی وجہ سے بھی نلکوں میں پانی کا پریشر کم ہوجاتاہے ۔ ان چوک لائنوں کو بھی صاف کرنا آسان ہے ۔ والوز کو بند کردیں اور نلکوں سے جُڑے لائنوں کے حصے علیحٰدہ کرلیں ۔ ان لائنوں کے سِروں کو بالٹی میں ڈالیں اور پانی کھول دیں ۔ چند منٹوں تک پانی بہنے دیں تاکہ جمے ہوئے اجزاء جو لائنوں کو چوک کرنے کا سبب بنتے ہیں، نکل جائیں۔
بعض اوقات درجِ بالا عمل کرنے سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔ کیونکہ وجہ، زنگ سے پیدا شدہ آلودگی ، چونے کے بقایاجات اور نمکیات کا جمائو ہوتا ہے جو پانی کی سپلائی لائنوں میں جم جاتا ہے ۔ ان سارے بقایاجات کو ہٹانے کے لئے آپ کو بالٹی میں سرکے کا ایک معتدل محلول بنا کر اُس میں سپلائی لائنوں کے سِرے ڈال کر چھوڑ دینے چاہیئے۔ یہ نمکیات اور دیگر آلودگی کے جمائو کو مکمل تحلیل کر دیگا۔ اِسے پوری رات کے لئے چھوڑ دیں۔ اور پھر صاف کرنے کے بعد دوبارہ جوڑلیں۔ پانی کی فراہمی کھولیں اور نلکا کھول کر چند منٹ چھوڑ دیں۔ یہ سپلائی لائنوں میں موجود مزید کسی آلودگی کو صاف کردیگا اور یوں آپکے باتھ روم میں پانی کا پریشر دوبارہ صحیح ہو جائیگا۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں