کیا آپکے وِنڈ اِسکرین وائپرز داغ اور لکیریں چھوڑنے والے، بدبودار اور اکڑے ہوئے ہیں اور اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کرپارہے؟ کیا آپ ایک جوڑی نئے وائپر بلیڈز پر سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں؟ تو ذراٹہرئیے!آج ہم آپکو آپکے وائپر بلیڈز کو مختصر ترین وقت میں درست کرنا سکھائیں گے ۔ ہماری قابلِ عمل راہنمائی آپکو اپنے وائپرز بلیڈز کی موجودہ حالت اور اِسکے مطابق مسئلے کے حل کے لئے درکار اِقدامات کے بارے میں مفصّل معلومات فراہم کریگی ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشلسٹ سیلیکون لُبریکینٹ
نرم روئیں دار تولیہ
پلائیرز
ٓپکو جاننے کی ضرورت ہے کہ کیوں آپکے وائپر بلیڈز داغ چھوڑرہے ہیں تاکہ مسئلے کی وجہ کی شناخت کرکے اِسکا ہاتھوں ہاتھ حل نکالا جائے ۔ اسلئے ہم نے یہاں کچھ عمومی مسائل کی وجہ کی فہرست مرتب کی ہے جو وِنڈ اِسکرین وائپرز کو لاحق ہوتے ہیں۔
وِنڈ اِسکرین پر لکیریں چھوڑنے والے وائپرز کی پہلی وجہ اُنکا گندا ہونا ہے ۔ جب آپ گاڑی چلاتے ہیں ، دھول،مٹی اور آلودگی جو وِنڈ اِسکرین کے سامنے آتے ہیں وہ وہاں سے پھسل کر وائپرز پر جم جاتےہیں ۔ اگر آپ اپنے وائپر بلیڈز کے ربر والے حصے کو باقاعدگی سے صاف نہیں کرتے تو یہ آلودگی چپچپے مواد کی شکل اخیتار کرکے ڈھیربنا لیتی ہے ۔ بعد ازاں یہ وائپر بلیڈز کے ساختی ڈھانچے میں تبدیلی کا باعث بنتے ہوئے بالآخر داغ اور لکیر وں کاسبب بنتی ہے ۔
آپکے وائپر بلیڈز غیر ہموار ہیں جو کہ تب ہوتا ہے جب آپکے وائپرز کا ربر والا حصہ اِردگرد حرکت کرتا ہے،نیچے کوآتا ہے یاڈھیلا ہوجاتا ہے توآپ نہ صرف وائپرز چلانے سے اسکرین پرداغ اور نشانات پائیں گے بلکہ پرشور آوازیں بھی سُنیں گے ۔ اپنے وائیپر آرمز کے مُڑے ہوئے ہونے کی شناخت کرنے کے لئے ،اُنھیں چلائیں اور ونڈ اسکرین پراوپر کی طرف جاتے ،آدھے راستے میں انھیں روک دیں اور جانچیں ۔ اسکا ربر والا حصہ اسکرین کے ساتھ لگا ہوا ہونا چائیے اور اسکرین کے بالکل متوازی بھی ہو ۔ اور اگر ایسا نہیں ہے توائپر بلیڈز مُڑے ہوئے ہیں ۔
آخری مگر بہت اہم یہ کہ آپکے وائپر بلیڈز پرانے اور فرسودہ ہو چکے ہیں ۔ اس بات کا پتہ لگانے کے لئے بہترین طریقہ اسکے ربر سیکشن کو چیک کرنا ہے ۔ اگر آپ دیکھیں کہ آپکے وائپر بلیڈز کا ربر والا حصہ دراڑ زدہ فرسودہ ، یا ٹوٹا ہوا ہے تو یہ وائپر بلیڈز کو بدلنے کا وقت ہے ۔ وائپر بلیڈز کو بھی آپکی گاڑی کے دوسرے حصوں کی طرح باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت سا دبائو برداشت کرتے ہیں خاص طور پر تب جب آپ ایسے علاقے میں رہتے ہوں جہاں بارش اور برفباری اکثر ہوتی ہو ۔
اگر آپ کے وائپر بلیڈز گندے ہیں تو اُنکی مکمل صفائی کے لئے درجِ ذیل اقدامات پر عمل کریں ۔
صفائی سے قبل وائپر بلیڈز کو اُٹھا کر لاکنگ پوزیشن میں لانے کو یقینی بنائیں ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشلسٹ سیلیکون لُبریکینٹ اسپرے وِنڈ اسکرین، وائپر بلیڈز کے لئے بہترین ہے۔ یہ صرف ربر والے حصے کی صفائی نہیں کرتا بلکہ اِسے لُبریکیشن فراہم کرتے ہوئے اِسکی حفاظت بھی کرتا ہے ۔ اِسے لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ صاف، نرم روئیں دار تولئے کو ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشلسٹ، واٹر ریسیسٹنٹ، سیلیکون لُبریکینٹ اسپرے کر کے تر کر لیں اور ایک ہاتھ سے وائپر بلیڈ کو پکڑ کر سیدھا رکھتے ہوئے تولیے سے اس کے ربر والے حصے پر اوپر نیچے چلائیں۔ یہ عمل چند مرتبہ دہرائیں تاکہ یقینی ہوجائے کہ آپ نے تمام گرد اور کالک صاف کرلی ہے ۔ پھر دوسرے وائپر کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں ۔
وائپر بلیڈ اچھی طرح صاف ہوچکا ہے یہ جانچنے کے لئے اپنی انگلی اسکے ربر سیکشن پر گھمائیں اگر کوئی ابھار محسوس ہو تو درجِ بالا صفائی کا عمل دوبارہ کریں تاکہ گندگی مکمل طور پر صاف ہو جائے
اگرربر سیکشن کی وجہ سے آپکے وائپر بلیڈز نا ہموار ہیں تو آپ انھیں با آسانی درست کرسکتے ہیں ۔ اور اگر آپکے وائپرز کے ربر بہت زیادہ ڈھیلے ہو چکے ہیں تو آپکو انھیں تبدیل کرنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے ۔ کیونکہ کسی قسم کی ایڈجسٹمنٹ سے انھیں درست نہیں کیا جا سکے گا ۔
اگر آپکے وائپر بلیڈ مُڑے ہوئے ہیں تو پلائیرز کا سیٹ لے لیں اور وائپر آرم کو پیچھے کی طرف موڑیں ۔
بہت زیادہ دبائو یا طاقت لگانے سے گریز کریں کیونکہ وائپر آرم کا دھاتی حصہ پتلا ہوتا ہے اس لئے آسانی سے ٹوٹ سکتا ہے۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں