فرش پر ٹائلز سے نفاست اور خوبصورتی کا تاءثر مِلتا ہے ۔ مگر ان پر زنگ آلودہ نشانات کسی دردِسر سے کم تکلیفدہ نہیں ۔ یہ نشانات دھاتی فرنیچر، گھریلو مشینوں ، کوڑے دانوں یا گملوں کی وجہ سے پڑجاتے ہیں ۔ جن کی صفائی کے طریقوں سے نا واقفیت انہیں ایک مصیبت بنا دیتی ہے ۔آج ہم سے جانیئے کہ نہ صرف زنگ آلودہ ٹائلز کو کیسے صاف کیا جائےبلکہ اپنے گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی ٹائلزکو دھاتی اشیاء کے زنگ سے کیسے محفوظ رکھا جائے جسکے لئے ضروری ہے کہ آپ فرنیچر اور اشیاء کو گلنے سے بچائیں ۔ سب سے پہلے جانتے ہیں وہ کلیدی اقدامات جس پر عمل کرکے آپ اپنی ٹائلز کو صاف کر سکیں گے بلکہ اپنے سازوسامان کو گلنے سے بھی بچا سکیں گے ۔
لیموں اور نمک کا مرکب غیر مسام دار ٹائلز کیلئے ۔
صفائی کا غیرتیزابی محلول مسام دار ٹائلز کیلئے ۔۔
بیکنگ سوڈا اور سیال صابن
صفائی اور رگڑائی کیلئے اسفنج اور برش ۔
عام طور پر پاکستانی گھروں میں غیر مسام دار ٹائلز استعمال کی جاتی ہیں مثلاً سرامِک اور پورسلین۔ غیر مسام دار مادًہ چونکہ اپنے درمیان سے کسی مائع کو بہنے نہیں دیتا اِسلئے اِن سے بنی ٹائلز کی صفائی آسان ہوتی ہے ۔ اِنکی صفائی کیلئے دو طریقے ہیں جو درجِ ذیل ہیں ۔
پہلا طریقہ لیموں کے رس اور نمک پر مشتمل ہے ۔
چھوٹے اور مدہم نشانات پر لیموں کا رس لگائیں اور اُس پر خام نمک ڈالکر چند لمحوں کیلئے چھوڑ دیں ۔ ضِدّی اور گہرے داغوں کیلئے یہ وقت ۱ گھنٹے تک بڑھایا جائے ۔ پھر انہیں اسفنج کی کُھردری سطح والے حصے سے اِتنا رگڑیں کہ ٹائلز کو کوئی نقصان نہ ہو ۔
دوسرا اور متبادل طریقئہ صفائی لیموں کے رس اور بیکنگ سوڈا کا ہے ۔ اِس مرکب پیسٹ کو داغوں پر لگائیں اور کچھ منٹوں کیلئے چھوڑ دیں ۔ پھر اسفنج یا برش سے رگڑتے ہوئے صاف کریں ۔
اگر آپکی ٹائلزمسام دار ہیں جیسے کہ ماربل یا گریناءٹ تو اِنکی صفائی کیلئے لیموں کا رس،نمک یا سِرکہ استعمال کرنے سےگریزکریں کیونکہ مسام دار مادّے جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ کُھردرے اور تیزابی اثر والے محلول ایسے ٹائلز کی حفاظتی اوپری سطح کو گُلاکر پتھر کو اپنے اثرات سے خراب کر سکتے ہیں ۔ مسام دار ٹائلز پر سے زنگ کے نشانات کی صفائی کیلئے آپ گرم پانی کے ساتھ معتدل مائع صابن یا کوئی بھی ملائم کلینر استعمال کرسکتے ہیں ۔
آپکے گھر کے بیرونی حصّوں کیلئے، ایک بالٹی میں ۱لیٹر گرم پانی،۳ ٹیبل اسپون بیکنگ سوڈا اور ۱ٹیبل اسپون سیال صابن لے لیں ۔ اِسے داغوں پر لگا کر فرش کی صفائی کیلئے استعمال ہونے والے برش سے گھِسیں ۔ اب صحن کو صاف پانی سے دھولیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ نشانات اچھے سے صاف ہوگئے ہونگے
ایک بار آپ فرش سے اِن داغوں کی صفائی کر لیں تو یقینی بنائیں کہ یہ دوبارہ نہ ہوں ۔ اسکا سب سے اچھا حل اپنے دھاتی فرنیچر کی زنگ سے حفاظت ہے ۔ جسکے لیئے ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ استعمال کریں ۔ اِسے پورے دھاتی ڈھانچے پر اچھی طرح اِسپرے کر لیں ۔ چند منٹ ٹھہریں اب کپڑے سے صاف کر لیں اور لیجیئے!
آپکے سازوسامان کی زنگ سے ایک اچھے وقت تک کیلئے حفاظت ہوگئی ۔ اگر آپ کی کوئی دھاتی شے گھر کے بیرونی حصّے میں ہے جیسے کہ کُورے دان، تو اُس پر مقابلتاً زیادہ دفعہ ڈبلیو ڈی فورٹی کے استعمال کی ضرورت ہوگی جتنی کہ گھر کے اندرونی حصوں میں موجود دھاتی فرنیچر کو پڑتی ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں