اِس مرتبہ عیدالاضحی ھمیشہ جیسی نہیں ہوگی مگر باوجود صورتحال کی اُس سنگینی کہ جو کرونا کی چوتھی لہر کے پھیلاوٗ کے خطرے کے سبب ہے،ہمیں خوشیوں کے اُن مختصر لمحات کی قدر کرنا چاہیے جو زندگی ہمیں فراہم کرتی ہے ۔ عیدالاضحی صرف خوشی اور جشن کا تہوار ہی نہیں یہ ایک خوبصورت یادگار ہے اُس قربانی کی جو حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے اللہ کے حضور پیش کی تھی ۔ ہم سبھی کو یہ عید اِسی جذبے سے منانی ہے جسکا مطلب ضرورتمند کی مدد، نہایت ذمہ داری سے اور ایس او پیز کی پابندی میں چھوٹی تقریبات کا انعقاد وغیرہ ہے ۔ چونکہ عیدالاضحی لَحمی عید کا تہوار ہے تو باربی کیو پارٹی کے انتظام کے بغیر اِسے نا مکمل ہی تصّور کیا جاتا ہے ۔ مگر گوشت کی تیاری سے پہلے آپکو اپنی باربی کیو گِرل کی صفائی اور اِسکی زنگ سے آزادی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اپنے بہترین مصالحوں سے آمیز گوشت کو، زنگ اور جلے ہوئے اجزاء کی باقیات سے آلودہ گِرل پر پکانا بلکل بھی پُرکشش خیال نہیں۔آج ہم آپکی باربی کیو گِرل کی کم ترین وقت میں صفائی میں مرحلہ وار آپکی رہنمائی کریں گے ۔
صفائی کے لیے کپڑے
مائع صابن
گرم پانی
گِرل کے ریک پر جَلے ہوئے غذائی اجزاء، چکنائی کے بقایاجات وغیرہ ہوتے ہیں اور کبھی کبھی وہ زنگ آلودہ بھی ہوتی ہیں۔جلے ہوئے غذائی اجزاء سے آلودہ گِرل کی صفائی ایک بے حد دِقّت طلب کام ہے کیونکہ یہ وقت کے ساتھ بے حد سخت ہو کر جَم جاتے ہیں ۔ جب آپکا واسطہ ایسے ضِدی چِپچِپے اور جَلے ہوئے مواد سےہوتوڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز آپکو با آسانی دستیاب ہے ۔ ریکس کو گِرل سے علیٰحدہ کر لیں اور اُن پر اچھی طرح ڈبلیوڈی فورٹی اِسپرے کرلیں ۔تھوڑی دیر اِس کیمیکل کو لگا رہنے دیں اور یہ ساری چکنائی، زنگ اور جَلے ہوئے غذائی اجزاء کی گرفت کو ڈھیلا کر دے گا۔کچھ دیر بعد آپ برتن دھونے والی جالی سے اُنھیں رگڑلیں اور صفائی کے کپڑوں سے پونچھ کر اچھی طرح گِرل کی ریکس صاف کر لیں ۔
ریکس کی اچھی طرح صفائی کے بعد، اُنھیں دھونے کی ضرورت ہے۔ایک بڑے ٹب میں گرم پانی اورمائع صابن ڈال کر جھاگ دار سّیال تیارکرلیں اب ان میں ریکس کو بھِگودیں ، یہ ڈبلیوڈی فورٹی کیمیکل اور دیگر آلودگی کے کسی بھی بقایا سے ریکس کو پاک کرنے میں معاون ہوگا۔اور کسی بھی کلینر(کیمیکل) کی طرح ڈبلیو ڈی فورٹی بھی غذا کی آلودگی کا سبب بن سکتا ہے اس لئے آپکو اِسے ریکس پر سے مکمل طور پر صاف کرنا ضروری ہے ۔ قبل اسکے کہ آپ ریکس کو خشک کریں ، یقینی بنا لیں کہ وہ ڈبلیو ڈی فورٹی (کیمیکل) سے مکمل طور پر آزاد ہیں ۔بعد ازاں ریکس کوصاف پانی سے دھولیں ۔
تیسرے اور آخری مرحلے میں رَیکس کو صاف کپڑے سے اچھی طرح خُشک کرکے انھیں گِرل میں دوبارہ نصب کردیں ۔
گِرل کو غذائی تیل سے چِکناکرنا ہرگز نہ بھُولیں یہ انھیں زنگ سے محفوظ بنانے میں مددگار ہوگا ۔ اِسے ڈھک دیں اور یہ باربی کیو کے لیئے تیار ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں