پیتل جسے عموماً “براس” سے بھی پہچانا جاتا ہے ایک میعار کا احساس دیتا ہے۔ یہ دھات با آسانی کسی بھی ساخت میں باآسانی ڈھل جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماہر کاریگروں اور آرٹ لَورز میں یہ بے حد مقبول ہے اور وہ اس دھات سے آرٹسٹک شوپیس، مجسمے، دروازے، غسل خانے میں استعمال کی اشیاء، فریمز، لیمپ، شیڈز، کٹلری اور دیگر سجاوٹی اشیاء شوق سے بناتے ہیں ۔ پاکستان میں بھی مذکورہ بالا اشیاء مخصوص بازاروں میں دستیاب ہیں ۔ خصوصاً بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، پشاور، حیدرآباد اور سکھر وغیرہ میں باقاعدہ “پیتل گلیاں “موجود ہیں جو پیتل سے ڈھالی گئی شاندار اور نفیس گھریلو اور سجاوٹی اشیاء کی خریدوفروخت کے حوالے سے مشہور ہیں ۔
اگر آپکے پاس بھی پیتل سے بنی ایسی اشیاء موجود ہیں تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ استعمال کے باعث اور وقت کے ساتھ ان کی چمک دمک ماند پڑتی جاتی ہے ۔ تو آج ہم آپکو سکھائیں گے کہ کیسے آپ اپنی پپیتل سے بنی اشیاء کی پالش کو گھرپرہی بِنا جھنجحٹ کے ماہرانہ طریقے سے کرسکتے ہیں ۔
لیموں کا رس
بیکنگ سوڈا
صفائی کا نرم کپڑا
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
اس سے قبل کہ آپ پیتل سے بنی اشیاء کی پالش کے کام کا آغاز کریں یہ جاننا مناسب رہےگا کہ آپ جن اشیاء کی صفائی اور پالش پرآمادہ ہیں اُنکی دھات پیتل ہی ہے ۔ تو اس جانچ کے لئے آپ ایک مقناطیس لیکر اُسے دھاتی شے پر لگائیں اور دیکھیں کہ وہ چپکتا ہے یانہیں؟ اگر کہ مقناطیس اُس پر چپک جائے تو وہ پیتل سے بناہے یا اُس میں پیتل بھی شامل ہے۔
لیموں اور بیکینگ سوڈا اپنے آپ میں قدرتی کلیننِگ ایجنٹ ہیں ۔ مگر انھیں باہم ملا کر ایک جادوئی اثر رکھنے والا کلیننِگ ایجنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے جو کسی بھی دھاتی سطح کی صفائی میں بے حد مددگار ہے ۔ آدھے لیموں کا رس اور ایک ٹی اسپون بیکینگ سوڈا لیکر ایک چھوٹی پیالی میں مکس کرلیں ۔ اپنی اشیاء کے سائز وغیرہ کے اعتبار سے اس مقدار کو بدلا جا سکتا ہے ۔ پہلے پیالی میں لیموں نچوڑیں پھر اُس پر بیکینگ سوڈا ڈال دیں وہ فوراً ہی (بُلبلوں کی صورۃ) فِز ہونا شروع ہو جائیگا ۔ جیسے ہی یہ بُلبلے بننا ختم ہوں آپ انھیں باہم ملانا شروع کردیں حتیٰ کہ ایک پیسٹ تیار ہوجائے ۔
اب اس تیار شُدہ پیسٹ کو ایک نرم، صاف کپڑے کی مدد سے دھاتی شے پرلگائیں ۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ بہترین نتائج کے لئے آپ اِس پیسٹ کو دھاتی شے پرنرم کپڑے سے لگا کر نرمی سے فقط ایک ہی سِمت میں رگڑیں ۔ مکمل دھاتی سطح پر اِس پیسٹ کو لگانے کے لئے آپ اپنی انگلیاں بھی استعمال کرسکتے ہیں
ایک نرم، نم کپڑے کے ذریعے مکمل دھاتی سطح سے پیسٹ کو صاف کرلیں ۔ پھر ایک صاف تو لیئے سے مکمل سطح کو خشک کرلیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں