گزشتہ سال عیدالاضحی کافی پھیکی اور خُشک گزری ہے مگر اس دفعہ انشاء اللہ سبھی عیدالاضحی کو پُرجوش اور ولولہ انگیز انداز میں منانے کیلئے پُراُمید ہیں وجہ یقینی طور پر پاکستان میں کرونا کیسسز کی تعداد میں کمی اور لاک ڈاون میں نرمی ہے ۔ ہم پاکستانی کھانے، کِھلانے کے شوقین ہیں اور بقر عید تو وہ موقع ہے جب سبھی میزبانی کا شرف حاصل کرنے کے خواہشمند رہتے ہیں ،مگرذراتصور کریں کہ آپکے گھر میں آپکے مہمانوں کا استقبال چرچراہٹ بھری آوازوں سے ہورہا ہو تویہ کافی شرمندہ کر دینے والی صورتحال ہے اور ہم ہر قیمت پر اِس سے بچنے کی کوشش کریں گے ۔ بہر حال دروازوں کی چرچراہٹ بے حد ناگوار گزرتی ہے مگر پھر بھی لوگ اِس چھوٹے سے مسئلے کو حل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتے رہتے ہیں ۔ آج ہم کو بتائیں گے کہ ازخود اِس مسئلے سے کیسے نِمٹا جائے ۔
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
کپڑے کی کترن
ایک صاف کپڑا
چرچراہٹ کی آوازیں بہت سی وجوہات کی بناء پر اُبھر سکتی ہیں جیسے اگر قبضوں کی( محوری) پِن مُڑ کر اصل ساخت کھو چُکی ہو، پیچ(اِسکریوز) ڈھیلے ہوگئے ہوں یا قبضوں پر پہلے کبھی لگائی گئی گِریس پر گردوغبار کی تہیں جم کر وقت کے ساتھ کالک اور گندگی میں بدل چکی ہوں تواِس سے بھی قبضوں کی رَوانی متاثر ہوتی ہے اور نتیجہ چرچراہٹ کی آوازوں کی صورت نکلتا ہے ۔
اسلئے یہ قطعی ضروری ہے کہ مرمّت سے پہلے مسئلے کی اصل وجہ اور جگہ ڈھونڈلی جائیں کیونکہ اگر یہی پتہ نہ ہو کہ مسئلہ ہے کہاں تو اُسے درست کیسے کیا جا سکتا ہے ۔
آپ کو یہ معلوم ہو بھی جائے کہ دروازے کے تینوں قبضوں میں سے کونسا شور کا سبب بن رہا ہے پھر بھی مستقبل میں ہونے والی کسی پریشانی سے بچنے کیلئے اچھا ہےکہ آپ سارے ہی قبضوں کو اچھی طرح جانچ لیں ۔
اگر قبضے کی(محوری) پِن بے ساخت ہوچکی ہے تو اُسے با آسانی ٹھیک یا تبدیل کیا جا سکتا ہے ساتھ ہی تمام پیچ،کس لیں ۔ اگر اب بھی دروازہ آواز کر رہاہے تو قبضوں کو لُبریکشین کی ضرورت ہے ، مگر اُس سے پہلے آپکو قبضوں کو اچھی طرح صاف کرناچاہیئے ۔
قبضوں کی صفائی کیلئے ایک صاف کپڑے کا ٹکڑا لیں اور اِس سے قبضے کے تمام باہری حصوں سے گردوغبارپونچھ لیں ۔ کالک تب بنتی ہے جب قبضوں پرپہلے کبھی لگائی گئی چکنائی پر وقت کے ساتھ گرد اورمٹی کی تہیں جم جاتی ہے ۔ اِسے اچھی طرح صاف کر دینے سے آپکے لئے قبضوں کو لُبریکیٹ کرنا اور بعد ازاں چرچراہٹ کا مسئلہ حل کرنا آسان ہو جائیگا۔
سب سے بہتر یہ رہیگا کہ آپ وافر مقدار میں ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز کا اسپرے قبضوں پر کردیں یہ چِپچِپے مواد اور کالک کی جَمی ہوئی تہوں کے اندرتک اثر کرکے اُنھیں صاف کرنا آسان بنا دےگا ۔ اِسے قبضوں پر تھوڑی دیر لگا رہنے دیں پھر کترن سے سارا حصہ اچھی طرح صاف کرلیں ۔ ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز نہ صرف باہری حصوں بلکہ اندرونی حصوں تک جاکر، جذب ہو کرصفائی کرتا ہے ۔ قبضوں کے باریک ترین اندرونی حصوں تک اچھی طرح ڈبلیوڈی فورٹی اسپرے پہُنچانے کیلئے فراہم کردہ اِسمارٹ اِسٹراء(نلکی) کا استعمال کردیں ، کسی کترن کو ساتھ رکھیں تاکہ قریبی سطحوں پر پڑنے والے قطرات کی صفائی ہوسکے ۔
یقینی طور پر سارے قبضوں کی صفائی کے بعد مرحلہ آتا ہے اِنکی لُبریکشین کا ۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ڈبلیوڈی فورٹی ایک مثا لی لُبریکینٹ بھی ہے اور دھاتی اشیاء کو ایک اچھے عرصے تک لُبریکیٹ رکھتا ہے ۔ چنانچہ اِسے قبضوں پر استعمال کریں اور قبضوں کی آواز اور رَوانی جانچ لیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں