پاکستان میں گھریلو استعمال کے لئے پانی کی فراہمی کا دارومدار زیرِ زمین پانی پر ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے زیادہ ترگھروں میں کھارا پانی آتا ہے ۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ یہاں ایسے حقائق کے تذکرے سے ہمارا کیا مقصد ہے؟ تو جواب یہ ہے کہ کھارا پانی اپنے ساتھ کچھ نقصانات بھی لاتا ہے جن میں سے ایک چُونے کے داغ یا لائم اِسکیل بھی ہے ۔
لائم اِسکیل اور اُسکے جَم رہنے والے ذرّات، آپکے شاورز کے سوراخوں ، نلکوں اور مکمل داخلی اور نکاسیِ آب کے نظام میں استعمال ہوئے تمام پرزوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ نیز کھارا پانی آپکی قیمتی ٹائلز کے رنگوں کو پھیکا، آپکی گھریلو مشینوں کو تباہ حتٰی کہ آپ کے بالوں اور جِلد کو خُشک اور کمزور بنا سکتا ہے ۔ اسی لئے آج ہم آپکو سکھائیں گے کہ کس طرح چُونے کے داغوں اور بقایاجات کی صفائی کی جائے۔ ساتھ ہی ہم آپکو وہ طریقے اختیار کرنا تجویز کریں گے جن کی مدد سے لائم اِسکیل بننے سے بھی بچاوٗ ہوسکے ۔ تو چلئے! شروع کرتے ہیں ۔
سفید سِرکہ
فالتو کپڑے
بیکِنگ سوڈا
برش
پانی
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
واٹر سافٹنر
سفید سِرکہ گھریلو طور پر دستیاب، ایک سستا مگر کارگر، چُونے کے داغ صاف کردینے والا مائع ہے۔ کسی اِسپرے والی بوتل میں آدھا پانی اور آدھا سِرکہ لے کر محلول تیار کرلیں اور چُونے کے داغوں والی سطحوں پر اِسپرے کرلیں بعد ازاں کپڑے سے پونچھ لیں ۔ اگر اِسپرے بوتل نہ ہو تو آپ اِس محلول میں صاف کپڑا تَر کرکے لائم اِسکیل کے بقایاجات پررگڑیں ۔ ذیل میں درج ٹِپس ملاحظہ فرمائیں کہ آپ اِس سِرکے کے محلول سے کس طرح اپنے غُسل خانوں ، باورچی خانوں اور گھریلو آلات پر موجود چُونے کے داغوں کی بناء جھنجھٹ صفائی کرسکتے ہیں ۔
نلکوں اور شاورز کے لئے ہم، انھیں پیچوں سے کھول کر رات بھر سِرکے کے محلول میں ڈبوئے رکھنا تجویز کرتے ہیں ۔ سِنکوں اور شاور اسٹال پر یہ محلول اِسپرے کر دیں اور صاف کپڑے سے اچھی طرح رگڑیں تاکہ تمام داغ صاف ہوجائیں ۔ بعد ازاں ان پر صاف پانی بَہالیں ۔
اپنی برقی کیتلی کی صفائی کے لئے اِسے سِرکے کے محلول سے بھر کر پوری رات کے لئے چھوڑ دیں اور صبح صاف پانی سے کھنگال لیں ۔ اور لیجئیے! آپکی کیتلی بلکل نئے جیسی ہوگئی!
کافی مشین کی صفائی کے لئے، اس کے پانی ڈالنے والے حصے میں سِرکے والا محلول ڈال دیں اور مشین کو چلا کر ایک دفعہ مکمل مرحلے (چکر) سے گزار لیں ۔ اب صاف پانی ڈال کر یہی مرحلہ دو مرتبہ دُہرالیں ۔
واشنگ مشینوں میں لائم اِسکیل کی صفائی کے لئے ،ڈٹرجنٹ ڈالنے والے حصے میں ایک بڑا کپ سِرکہ ڈال کرنارمل واش والے مرحلے(چکر) سے گزارلیں ۔ یہ نہ صرف چونے کے داغوں اور اِسکے بقایاجات بلکہ بیکٹیریا اور فنگس وغیرہ کو بھی صاف کردیگا ۔
ڈش واشر کی صفائی کرنی ہو تو سفید سِرکے کو خالی ڈِش واشر کے نچلے حصے میں ڈالکر نارمل واش والے مرحلے سے گزارلیں ۔ یہ لائم اِسکیل کی صفائی کرکے مشین کو شفاف کردیگا ۔
لائم اِسکیل کے ضدی بقایاجات کے لئے بیکنگ سوڈا بے حد کارگر ہے ۔ تین کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک چمچ پانی میں حل کر لیں۔ اس مرکب کو پیسٹ کی طرح ہونا چائیے ۔ اب اِسے متائثرہ حصوں پر لگا کر خشک ہونے دیں اور اسکے بعد پرانے ٹوتھ برش سے گھِس لیں ۔ اب ان حصوں کو صاف پانی سے دھوکر صاف کپڑے سے پونچھ لیں ۔
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا ایک اہم ترین کام بقایاجات کی صفائی ہے۔ اِسی وجہ سے یہ لائم اسکیل اور اِسکے داغوں کی صفائی کے لئے بھی موزوں ہے ۔ آپ ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کو براہ راست شاورز، نلکوں اور سِنک وغیرہ پر اسپرے کر لیں اور کچھ وقفے سے ٹوتھ برش کی مدد سے گھِس کر کپڑے سے پونچھ لیں۔
یہ ضدی ترین اِسکیل کو تیزی سے ہٹا دیتا ہے اور مزید دو فائدے بہم پہنچاتا ہے۔ اولاّ یہ کہ جس طرح سِرکے کی بُو ہماری حِس شامہ کے لئے ناگوار ثابت ہوتی ہے، ڈبلیوڈی فورٹی کی خوشبو ناگواری میں مُبتلا نہیں کرتی اور دوم، یہ سطحوں کی ، زنگ زدہ ہونے اور گلنے سے حفاظت کرنے میں مددگار ہے کیونکہ اِسے لگانے سے نمی کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔مجموعی طور پر یہ ایک بہترین چُونے کے داغوں کو ہٹا نے والا کیمیکل ہے ۔
چونے کے د اغوں کی موئثر روک تھام کے دو طریقے ہیں ۔
کھارے پانی سے مسّ ہونے والی ہر سطح کو پونچھ لیں ۔ غسل خانے میں ایک خشک کپڑا یا تولیہ رکھیں ۔ نہانے کے بعد اِسٹال کی دیواروں ، شاور ہیڈ اور نلکوں کو کپڑے سے اچھی طرح پونچھیں ۔ یہی طریقہ اپنے کچن میں دُہرائیں ۔ برتن دھونے کے فوراً بعد جتنی جلد ممکن ہوسکے سِنک اور نلکوں کو پونچھ لیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ ہر مرتبہ یہ کرنا مشکل ہے مگر حفاظتی نقطہ نظر سے کارگر طریقہ ہے ۔
دوسرا طریقہ ہے واٹرسافٹنر کے لئے سرمایہ کاری کرنا ۔ یہ تھوڑا مہنگا مگر موئثر اور پائیدار حل ہے ۔ واٹرسافٹنر آپکے کھارے پانی کو فِلٹر کرکے، کیلشیم اور میگنیشیم آئنز سے پاک کرکے پانی کو نرم بنا دیتا ہے ۔ آپ خود واٹر سافٹنر لگالیں یا پلمبر کے ذریعے نصب کروالیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں