خواتین لِپسٹِک لگانا بے حد پسند کرتی ہیں مگر لِپسٹِک کے داغوں کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا ۔ آپ نے بھی ضرور ایسی تراکیب اور ٹِپس دیکھ رکھی ہونگی جو ہماری لِپسٹک کوزیادہ سے زیادہ مدت تک تازہ اور پُرکشش رکھنے کے لئے مددگار ہوتی ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ مسئلہ یہ نہیں کہ لِپسٹِک لگائے جانے کے بعد مدہم ہونے میں کتنا وقت لیتی ہے ۔ بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ لِپسٹک کے داغ بہت ضِدّی ہوتے ہیں اور یہ با آسانی مدہم اور صاف نہیں ہوتے ۔
اب ذرا تصّور کریں کہ غلطی سے آپکی تیز سُرخ لِپسٹِک آپکے دبیز دودھیا قالین کو داغدار کردے یا آپکا چھوٹا بچہ آپکے پسندیدہ ہینڈبیگ پر آپکی برانڈِڈ لِپسٹِک سے تصویرکشی کرنے لگے تو لازماً یہ صورتحال خوفناک ہونگی لیکن آج ہم آپکو لِپسٹِک کے داغوں کی صفائی کپڑوں اور دیگر سطحوں سے ایسے کرنا سکھائیں گے جس میں آپکو بے حد محنت درکار نہ ہوگی ۔
قطعِ نظر اسکے کہ داغ کیسی جگہ پر لگا ہے اِسے صاف کرنے کا طریقہ یکساں ہوگا ۔ اگرلِپسٹک کا داغ پُرانا اور ضدی ہے توہوسکتاہے کہ آپکو ایک سے دو مراحل پر مزید عمل کرنا پڑے جس سے وہ اچھی طرح صاف ہوسکے ۔ مگر شروعات سے پہلے آپکو کا کئیر لیبل (جس پر ہدایات درج ہوتی ہیں) کو ضرور دیکھنا ہوگا ۔
صاف کپڑے کا ٹکڑا یا پیپرٹاوِل
ٹھنڈا پانی
صابن/ سّرف
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پُروڈکٹ
یہ مرحلہ نسبتاً تب زیادہ کار آمد ہے جب داغ تازہ ہو اور خشک نہ ہو گیا ہو ۔ اُس وقت آپ جلدی سے کپڑے لباس پرسے کسی پیپر ٹاول یا صاف کپڑے سے زائد لگی ہوئی لِپسٹک کو مدہم کرلیں ۔ یہ عمل اگلے مراحل میں درکار محنت کے تناسب کو کم کرنے میں آپکا مددگار ہوگا ۔
اگر داغ کسی کپڑے پر ہے تو اُسے جلدی سے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ۔ آپ کپڑے کو اُلٹی طرف سے پکڑ کر داغدار حصے کو کُھلے نل کے نیچے ٹھنڈے پانی سے گزاریں اور ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں ۔ اس عمل کو تین چار بار کرنے کے بعد دیکھ لیں کہ داغ اب بھی وہاں ہے ۔
اگر آپ داغ کو اپنی جگہ پر پائیں توکپڑے دھونے والا سرف یا صابن لے کر اُسے گِیلے داغ پر لگائیں اور اچھی طرح مَل کر کچھ دیر کے لئے چھوڑدیں ۔یہ وقفہ پُرانے داغوں کو نکالنے کے لئے بھی ضروری ہے ۔ کچھ دیر کے بعد کپڑے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔
اگر لِپسٹِک کے داغ قالین پر ہوں تواُسکے لئے آپ گرم پانی اور صابن کا مِکسچر بنا لیں اور اس پیسٹ سے صاف کپڑے کے ذریعے داغ کو رگڑیں ۔ داغ کے نکل جانے کے بعدنم کپڑے سے قالین کا صاف کریں تاکہ کوئی بقایا قالین پر نہ رہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں