سَرما کی تعطیلات بس آیا ہی چاہتی ہیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے بچے اسکرین سے دور رہیں تو اُنھیں مختلف طریقوں کی دستکاری کی سرگرمیوں میں مشغول رکھنا سب سے بہتر مصروفیت ہے ۔ دستکاری سرگرمیاں نہ صرف تمام عُمروں کے بچوں کومشغول اور گھنٹوں کے لئے مصروف رکھ سکتی ہیں بلکہ یہ اُنھیں اپنی تخلیقی اور تخیلاتی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں مگر یہ سرگرمیاں مختلف گھریلو سطحوں پر گوند کے قطروں اور چکناہٹ کے بقایاجات کی وجہ سے ہمارے لئے باعث ِزحمت بن جاتی ہیں کیونکہ مختلف سطحوں سے ان کی ضدی باقیات کی صفائی مشکل ثابت ہوتی ہے ۔ لیکن ہم یہاں آپکی مدد کے لئے موجود ہیں تاکہ آپکو اِس چپچپی صورتحال سے نکلنے میں مدد دے سکیں ۔ یہ راہنمائی با آسانی اور بناء پیشہء ورانہ خدمات اور بہت سے کلیننگ کیمیکلز کے، گوند کے بقایاجات کی پُراثر صفائی میں معاون ثابت ہوگی ۔
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
اسکریپر یا بلیڈ
صاف کپڑا
گرم، صابن مِلا پانی
اسفنج
فالتو کپڑا
مختلف سطحوں پر گوند کے قطروں اور اُن کے بقایاجات کی گرفت اور ردِعمل بھی مختلف ہوتا ہے ۔ کھانے کی میزیں ،کچن کے کاوئنٹرز اور لاوئنج وغیرہ کے کا رپٹ اکثر اِن دستکاریوں کا نشانہ بنتے ہیں ۔ شیشے اور ماربل کی سطحوں پر سے اِنکو ہٹانے نکالنے کے لئے آپکو اپنے اسکریپر یا کُھرپی کی طرح کا اوزار (بلیڈ پُٹی نائف) کا استعمال کرنا پڑیگا ۔ متاثرہ سطح کے مقابل کُھرچنی کو پکڑیں اور آہستگی سے جمے ہوئے گوند کو کُھرچیں بہت زیادہ طاقت یا دباؤ لگانے سے گریز کریں ورنہ نتیجہ سطح کے ٹوٹنے یا خراش زدہ ہوجانے کی صورت میں نکلے گا ۔ قالین پر گوند گِرنے کی صورت میں اِسے فوراً جذب کرلیں (کپڑے وغیرہ میں ) ۔ سوکھے ہوئے گوند کے لئے آپ گرم پانی میں تر تولیہ کارپٹ کی متاثرہ جگہ پر رکھیں تاکہ گوند تھوڑا نرم ہوجائے اور پھر اُسے نکالنے کی کوشش کریں ۔
کبھی کبھی گِلو کی باقیات اس قدر ضدی ثابت ہوتی ہیں کہ اسکریپنگ سے بھی آپ انھیں مکمل طور پر صاف نہیں کرپاتے اُس صورت میں آپکو اپنی کوشش اور محنت کو بارآور بنانے کے لئے اپنا ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ استعمال کرنا چاہیئے ۔ اِسے براہِ راست متاثرہ جگہ پر اسپرے کردیں اور چند منٹوں کا وقفہ دیں، ایک فالتو کپڑے کی مدد سے اچھی طرح اُس جگہ کو رگڑ کر صاف کریں ۔ ضِدی چکناہٹ کو مکمل طور سے صاف کرنے کے لئے اِس عمل کودو چار بار دُہرالیں ۔ ہم ہمیشہ کسی بھی سطح پر مکمل طور سے ڈبلیوڈی فورٹی کے استعمال سے قبل کسی چھوٹی جگہ حصًے پر اِسکا آزمائشی استعمال تجویز کرتے ہیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے ۔
جب آپ کسی بھی سطح سے گلو اور اُسکی باقیات کو مکمل طور پر اُکھاڑنے نکالنے میں کامیاب ہو جا ئیں تو اب اُس سطح کی مکمل صفائی کا مرحلہ ہے ۔ ایک پیالے میں گرم پانی لے کر سیّال صابن مِلا لیں یا پھر آپ گرم پانی میں سِرکہ مِلا کر بھی لے سکتے ہیں ۔ پھر کسی اسفنج یا صاف کپڑے سے اسکریپ کرتے ہوئے صفائی کرلیں ۔ یہ عمل بچی کُچھی چکنائی کے اثرات سے صفائی میں مددگار ثابت ہوگا ۔ رنگین سطحوں مثلاً قالین وغیرہ پر سِرکہ رنگ کو مدہم کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس لئے پہلے اِسے چھوٹے حصے پر ضرور آزمالیں ۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ اِن مراحل کوپڑھنے کے بعد آپ دستکاری سرگرمیوں سے گھبرائیں گے نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کرینگے کیونکہ اب آپ تمام سطحوں سے گوند کی صفائی کرنے میں ماہر ہوچکے ہیں ۔ دستکاری سرگرمیاں آپکو اپنے بچوں کے ساتھ اپنا محبت بھرا رشتہ مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کرتی ہیں اور خوبصورت یادیں بنانے میں آپکی مددگار ثابت ہوتی ہیں اس لئے آپکو اِن سے شرمانا اور گھبرانا نہیں چاہیئے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں