ہم خواتین کو خود کوسونے کے زیورات سے آراستہ کرنا بے حد بھاتا ہے ۔ بہرحال آپکے روزمرّہ استعمال کے سونے کے زیورات اپنی چمک اورتابناکی ،موسم، ماحول اور کام کاج کے اثرات کی وجہ سے کھوسکتے ہیں ۔ اب جب آپکے زیورات فرسودگی کا شکار ہونے لگیں تو اُنکی چمک دمک دوبارہ پانے کے لئے آپکو اپنے سُنار جیولر کے پاس بھاگنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپکو سکھا رہے ہیں کہ بنا جھنجھٹ ازخود اپنی گولڈ جیولری کوگھر پر کیسے چمکدار بنا یا جا سکتا ہے ۔
پانی
بیکنگ سوڈا
سیّال صابن
ٹوتھ برش
نرم کپڑا
جیولر کا مخصوص کپڑا(پالش کےلئے)
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
قطعِ نظر اِسکے کہ جو زیور آپکو اُجالنے ہیں وہ چین ہے یا انگوٹھی، آپکو جس کی مدد کی ضرورت ہے وہ ایک جادوئی آمیزہ ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ صفائی اور پالش کے لئے وہ جادوئی مرکب آپکو کہاں سے مِل سکتا ہے؟ تو لیجیئے! جادوئی مرکب بنے گا اِن تین چیزوں کومِلانے سے پانی، بیکنگ سوڈا اور برتن دھونے والا سیّال صابن ۔ جی ہاں ! کرنا آپکو یہ ہے کہ ایک بڑے پیالے میں پانی بھرلیں اور پھر اِس میں تھوڑی مِقدار میں میٹھا سوڈا اور صابن شامل کردیں ۔ اچھی طرح ہلانے کے بعد اِس میں چند منٹوں کے لئے اپنے زیورات بھِگودیں ۔ اِس وقفے میں جادوئی مرکب اپنا کام کریگا ۔
جب آپ اپنے سونے کے زیورات وافر وقت تک کےلئے صابن اور سوڈے کے صفائی کے آمیزے میں بِھگو چُکیں تو اگلا مرحلہ اِن زیورات کی صفائی، رگڑائی وغیرہ کا ہے چونکہ معاملہ نازک زیورات کا ہے تو آپکو اِسکی صفائی میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ چنانچہ ہماری تجویز ہے کہ اِسکے لئے نرم دندانوں والا ٹوتھ برش استعمال کریں ۔ ٹوتھ برش سے ہلکے دباؤ کے ساتھ زیورات کے نازک اُبھار، موڑ اور کڑیاں وغیرہ گِھس لیں تاکہ اِن پر ٹہرے گرد اور میل وغیرہ صاف ہوجائیں ، یہ بات ضرور ذہن میں رہے کہ زائد طاقت اور دباؤ کے ساتھ رگڑنے کی ضرورت نہیں، ہلکے ہاتھوں سے کی گئی مستقل گِھسائی بہترین نتائج دے گی ۔
جب آپ مناسب سمجھیں کہ زیورات پر سے میل اور غبار اچھی طرح صاف ہوچکے ہیں تو زیورات کو دھولیں ۔ ہمارا مشورہ ہے کہ اِسکے لئے گرم پانی استعمال کیجیئے ۔ بیکنگ سوڈا اور میل کُچیل کی باقیات سےصفائی کو یقینی بنانے کے لئے ٹوتھ برش کی مدد لیں اور گرم پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد زیورات کی صفائی کو اچھی طرح چیک کر لیں ۔ اگر اب بھی آپ نتائج سے مطمئن نہ ہوں تو مذکورہ مراحل کو دُہرالیں ۔
زیورات کو سُکھانے کے لئے ہماری تجویز ہے کہ نرم کپڑا استعمال کیا جائے ۔ پیپر ٹاولز (ٹشوز) یا ایسی مصنوعات استعمال کرنے سے گریز کریں جن سے زیورات پر خراشیں پڑنے کا امکان ہو ۔ آپ انہیں کُھلی ہوا میں سُوکھنے دیں تویہ بھی مناسب رہیگا ۔
زیورات کو چمکانے کے عمل کے اختتام کے لئے آپکو سُناروں کے مخصوص کپڑ ے کی ضرورت پڑیگی جسے آپ با آسانی جیولرزیا سُپرمارکیٹ سے خرید سکتے ہیں ۔ آپکو اپنے زیورات کو اِس مخصوص(چمک دینے والے) کپڑے سے پونچھنا ہیں ۔ اِس کپڑے سے اچھی طرح رَگڑائی اور گِھسائی نہ صرف آپکے زیورات پر موجود باقی ماندہ غبار و مَواد کی صفائی کردے گی ساتھ ہی ساتھ انھیں چمکدار اور عکس انگیز بنا دےگی ۔ تو اپنے زیورات کی مطلوبہ چمک حاصل ہو نے تک انہیں جیولرز کلاتھ سے رگڑتے رہیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں