دروازے کی اطلاعی گھنٹی نہ صرف آپکو آنے والے مہمانوں کے بارے میں خبردار کرتی ہے بلکہ پارسل اور کھانوں کی ڈیلیوری کی شکل میں آنے والی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی اطلاع بھی آپ تک پہنچاتی ہے ۔ مزید بر آں اگر آپ آن لائن کھانے آرڈر کرنے اور آن لائن خریداری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپکی اطلاعی گھنٹی آپکی بہترین دوست بھی ہوگی لہٰذا آپکو اپنی ٹوٹی ہوئی گھنٹی ضرور فورا مرّمت کر لینی چایئے ۔ دروازوں کی اطلاعی گھنٹیاں عام طور پردرجِ ذیل وجوہات کی بناء پر بگاڑ کا شکار ہوتی ہیں ۔
بیرونی بٹن کا خراب یا غیر میعاری ہونا
رِنگ کا خراب ہونا
ٹرانسفارمر کا خراب ہونا
حادثاتی مداخلت یا پورے سسٹم کا ابتر ہو جانا
شروعات کا بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ ہم مذکورہ تمامً حصوں کی یکے بعد دیگرے جا نچ کر لیں تاکہ ہمیں مسئلے کا اصل سبب معلوم ہو سکے ۔ جب خرابی کی شناخت ہو جائے گی اُسکے مطابق اِسے حل کیا جاسکتا ہے ۔
پیچ کَس
ٹوتھ برش
ڈبلیو ڈی فورٹی اسپشیلسٹ کانٹیکٹ کلینر
ٹیسٹر
کاٹن سوئب(روئی کے پھاہے لگی تیلی)
پہلے مرحلے میں ہمیں اطلاعی گھنٹی کے بیرونی حصے کو اچھی طرح صاف کرنا ہے ۔ پھر بٹن کے پینل اور بٹن کو کھول لیں اور چیک کر لیں کہ کوئی بیرونی شے یا کسی بھی طرح کی نمی تو اندر داخل نہیں ہوئی ۔اکثر برسات کے موسم میں نمی یا پانی کا اندرونی حصے میں داخل ہوجانا، نیز اندرونی حصے میں مختلف کیڑے مکوڑے اور گردوغبار کا جمنا بھی گھنٹی کے سوئچ بٹن کی خرابی کا باعث بنتا ہے تو اِسےمین سوئچ سے منقطع کردیں اور بٹن پینل کو کھول کر اِسکے اندرونی حصے کو چیک کر لیں، تمام غیر ضروری چیزوں کو ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کر لیں اور نمی پانی کے قطرات کو خشک کپڑے سے پونچھ لیں۔
گھنٹی کے بٹن کی صفائی کے بعد اگلا مرحلہ بٹن ٹرمینلز(سِروں سوراخوں ) کی جانچ ہے ۔ اِسکریوز کو ڈھیلاکریں اور ٹرمینلز میں نصب تاروں کو نکال لیں پھر بٹن ٹرمینلز اور تاروں پر ڈبلیوڈی فورٹی اسپشیلسٹ کانٹیکٹ کلینر اِسپرے کر دیں ۔ یہ فوری طور پر ،مشکل ترین پہنچ والے حصوں میں جلد رسائی حاصل کرکے اور جذب ہوکر نمی اور اِسکے اثرات کا خاتمہ کرکے، بغیر کوئی بقایا چھوڑے اجزاء کو خشک کردیتا ہے اور برقی رَو کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اب تاروں کو دوبارہ ٹرمینلز میں داخل کر کے اُنھیں کَس لیں اور بٹن پینل کو بند کر کے نصب کرنے سے پہلے اِسکی کارکردگی ضرور جانچ لیں ۔
مذکورہ تمام کاروائی کے بعد بھی اگر گھنٹی نہیں بجتی تو ہوسکتا ہے کہ اِسکا بٹن ہی کام نہ کر رہا ہو ۔ اِسکی آزمائش کا مناسب طریقہ یہ ہوگا کہ تاروں کو ٹرمینلز سے نکال لیں اور اِسکے دونوں سِروں کو باہم ملا کر دیکھیں اگر گھنٹی بجنے لگتی ہے تو یہ نشانی ہے کہ بٹن میں خرابی ہے اور آپکو اِسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور اگر گھنٹی نہیں بجتی تو تمام حصوں کو دوبارہ ترتیب میں لگا کر نصب کر دیں اور اُس ٹرانسفارمر کو چیک کریں جو اطلاعی گھنٹی کو برقی رُو فراہم کرتا ہے ۔
اُس ٹرانسفارمر کو جانچ لیں جو اطلاعی گھنٹی کو برقی رَو کی فراہمی کاذمہ دار ہے ۔ آپ اُسے با آسانی اپنے گھر کے مین ایلیکٹریکل پینل میں ڈھونڈسکتے ہیں ۔ پہلے پہل اِسکے تاروں کی ٹرمینلز میں محفوظ موجودگی جانچ لیں ۔ (ڈھیلے پیچوں اور تاروں کو کس لیں) ۔ کسی بھی صورتحال میں تھوڑا ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلسٹ کانٹیکٹ کلینر اسپرے کر لیں جو جلد اثر کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی نمی کے اثرات کو خُشک کردیتا ہے ۔ اگر اب بھی گھنٹی کام نہیں کر رہی تو ٹیسٹر کا استعمال کرتے ہوئے چیک کر لیں کہ ٹرانسفارمر مطلوبہ وولٹیج دے رہا ہے یا نہیں ۔ اور اگر ٹرانسفارمر ضروری وولٹیج کی پیداوار سے قاصر ہے تو آپکو اِسے تبدیل کرنا ہوگا ۔
گھنٹی کے اسپیکرکا کور اُتارلیں اورٹیسٹر کی مدد سے اِسکا وولٹیج جانچیں اگر اس میں کوئی مسئلہ نہیں تو آپکا اگلا قدم چا ئم کے آرمیچر(گھنٹی کے برقی موٹر کے کوائل) کی صفائی ہونا چاہیئے۔ کاٹن بَڈ کا استعمال کرتے ہوئے اُس پر موجود نم آلود گندگی کو صاف کرلیں ۔ ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلسٹ کانٹیکٹ کلینر کو استعمال کرکے تمام اجزاء کی مکمل اور تفصیلی صفائی کرلیں ۔ بعد ازاں گھنٹی کی کارکردگی چیک کر کے ہر پرزہ دوبارہ اپنی جگہ نصب کردیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں