گھروں کی تزئین وآرائش کرانا دردِسر سے کم نہیں خصوصًا تب جب اس کام میں سیمنٹ اور کانکریٹ سے جُڑے کام بھی شامل ہوں۔ اِسکے علاوہ سیمنٹ کے ٹائلوں اور آلات پر ٹپکے ہوئے قطرے اور چھینٹے الگ جھنجھٹ ہیں اگر انھیں وقت پر اور صحیح طریقے سے صاف نہ کر لیا جائے ۔ لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپکو سِکھا رہے ہیں کہ کیسے دھات پر سے سیمنٹ کو صاف کیا جائے ۔ ساتھ ہی آپ چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے خود کو بہت سی زحمتوں سے بچا سکتے ہیں ۔ شروعات سے پہلے ہم آپکو یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ وقت کی اِس معاملے میں بے حد اہمیت ہے جسکا مطلب یہی ہے کہ سیمنٹ کے داغ جب تازہ تازہ ہوں تو اُنکی صفائی کرنا بے حد آسان ہے ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
پُٹی نائف
کانکریٹ کلینرز
پانی
یکنگ سوڈا/ لیموں
سیمنٹ کانکریٹ کے اجزاء میں سے وہ جُز ہے جو بجری اور ریت کے لئے ایڈہییسِو کا کام کرتا ہے ۔ جب کانکریٹ کو پانی کے ساتھ ملایاجاتا ہے تو اِسکے ردّ عمل میں کانکریٹ بندھنا شروع ہوتا ہے مزید آسان لفظوں میں وہ سخت ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ تو بہتر یہی ہے کہ کانکریٹ یا سیمنٹ کے قطروں اور چھینٹوں کو سخت ہو جانے سے پہلے ہی صاف کرلیا جائے ۔ صفائی کے لئے آپ دھاتی سطح کو پانی سے دھوئیں تاکہ سیمنٹ صاف ہو جائے ۔ براہ راست پانی میں دھونے سے سطح صاف ہو جائیگی ۔
جَمے ہوئے سیمنٹ کے ٹکڑے جو دھاتی سطحوں پر جم گئے ہوں اُنھیں چھینٹوں کی بہ نسبت صاف کرنا زیادہ آسان ہے ۔ اِنکی صفائی کے لئے مشینی آلات یا بھاری اوزار استعمال کئے جا سکتے ہیں جیسے کہ متائثرہ دھاتی سطح کو چھینی یا ہتھوڑے سے ضرب لگانا ۔
دوسرا طریقہ جو کم جارحانہ ہے وہ یہ کہ آپ اپنے آلات کو صابن والے پانی میں بھگو کر رکھ دیں یا پھر اُنھیں لُبریکیٹ کر لیں ۔ اِسکے بعد دھاتی پُٹی نائف جو ہموار اور ملائم کناروں والی ہو اُسے دھات سے سیمنٹ کی اسکریپنگ کے لئے استعمال کریں ۔ ایک اور بات جو ہم یہاں بتانا پسند کرتے ہیں وہ یہ کہ دھاتی سطحوں سے چھوٹے ٹکڑوں کو صاف کرنا بڑے ٹکڑوں کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے ۔
ایک دفعہ جم جانے کے بعد کانکریٹ دھاتی سطحوں سے مستقل چپکا رہ کر انکے رنگوں کو مدہم یا خراب کرتا ہے اور انھیں صاف کرنے کے لئے کیمیکل پروڈکٹس کی ضرورت پڑتی ہے جیسے کہ ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ یہ دھاتی سطحوں پر استعمال کے لئے محفوظ ہے کیونکہ تیزابوں پر مشتمل ہے ۔ اِسے سیمنٹ کے چھینٹوں قطروں پر اِسپرے کر دیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں ۔ بعد ازاں پُٹی نائف سے اسکریپ کر لیں ۔
کانکریٹ کلینرز صنعتی مصنوعات ہوتے ہیں اور اِنکے استعمال سے قبل ہم تجویز کرتے ہیں کہ اِن پر لکھی ہدایات کو بے حد خیال سے پڑھا جائے ۔ آپ کچھ کانکریٹ کلینرز کو خشک سطحوں پر لگا سکتے ہیں اور دیگر کو پانی میں ملانا پڑتا ہے ۔ کانکریٹ کلینرز بہت تیز تیزاب ہوتے ہیں چنانچہ انکے استعمال سے قبل آپکو آ نکھوں کے حفاظتی گلاس اور حفاظتی کپڑے پہننے چاہیئے۔ بعض اوقات یہ مصنوعات کانکریٹ پر لگنے کے بعد زہریلے دھوئیں کے اخراج کا سبب بنتے ہیں ۔ تو اِن سے حفاظت کے لئے رِسپائیریٹر کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے ۔
اوسطاً ۱۰سے۱۵ منٹ لگتے ہیں اِن مصنوعات میں سے کسی ایک کو اثر دکھانے میں ۔ جسکے بعد آپ دیکھیں گے کہ دھات سے سیمنٹ کا صفایا ہوگیا ہے ۔ جب آپ ان مصنوعات کی باقیات کو صاف کر رہے ہوں تو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ آپ اِنھیں غیر فعال کر دیں ۔ جسکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی باقیات کو ایک بالٹی میں جمع کر لیں اور اُس میں پانی اور لیموں یا بیکنگ سوڈا ملا لیں َ
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں