اگرآپ اپنے بچوں کو کسی صحت مند مشغلے میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں تو باغبانی سب سے بہترین انتخاب ہے ۔ یہ نہ صرف بچوں کو مصروف بلکہ انھیں اور آپکو بھی قدرت سے قریب ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے نیز مون سُون کی بارشوں نے موسم کوبڑی حد تک خوشگوار بنا دیا ہے کہ آپ اپنے لان یا باغ میں وقت گزار سکیں ۔ یہی مناسب وقت ہے کہ اپنے اوزار لے کر باغبانی کی جائے ۔ لیکن شروعات سے قبل اپنے آلات باغبانی کو جانچ لیں کہ آیا وہ زنگ اور گندگی سے پاک ہیں کہ نہیں کیونکہ زنگ سے پاک صاف آلات سے ہی کام بہتر اور پُر اثر طریقے سے کم وقت میں انجام دیے جاسکتے ہیں ۔ مزید برآں آلات کو صاف سُتھرا رکھنے سے اُن کا استعمال آسان اور قابل استعمال رہنے کی مدّت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ذیل میں چند سادہ اور آسان مراحل بتائے جا رہے ہیں جس پر عمل کرکے اوزاروں کی صفائی، طویل اور پُر اثر کارکردگی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔
دُھلائی کیلئے ضروری چیزیں : پانی بھری بالٹی یا آبپاشی کا مخصوص پائپ، سرف، تولیا، اسفنج، اسپرے کرنے کا آلہ، فالتوکپڑے وغیرہ ۔
رگڑائی اور گھِسائی کے آلات: اِسکرب برش، اسٹیل کی جالی، وائر برش درمیانی موٹائی کا ریگ مال ۔
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ: آلات کو گلنے، زنگ اور نمی سے بچانے کے لیے بطور لُبریکینٹ ۔
حفاظتی سامان:
حفاظتی عینک، دستانے اور ماسک وغیرہ
پہلے مرحلے میں ہم اوزاروں پر سے جمی ہوئی گردوغیرہ کی صفائی کریں گے ۔ باغبانی کے آلات پر رہ جانے والی پودوں کی اندرونی رطوبت اور گردوغبار نہ صرف مختلف مٹی سے پھیلنے والی بیماریوں ، کیڑوں اور جڑی بوٹیوں کی نمو کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ کالک نمی کی وجہ سے آلات کو زنگ آلودہ بھی کر دیتی ہے ۔اگر آپ کے آلات میں کوئی گھومنے والے پُرزے بھی ہیں تو اُنھیں صفائی سے پہلے کھول کر الگ الگ کرلیں ۔ اب انھیں سرف ملے پانی کے ٹب میں بِھگودیں بعد ازاں وائر برش اور اِسکرب کی مدد سے مٹی اور کالک کو صاف کرلیں ۔ زنگ آلودہ دھاتی حصوں پر ڈبلیو ڈی فورٹی کا اسپرے کریں، کچھ دیر چھوڑدیں پھر فالتو کپڑے سے صاف کرلیں ۔ ضِدی قِسم کے زنگ آلودہ حصوں کو اسٹیل کی جالی سے رگڑلیں ۔ اِسکے بعد تمام آلات کو صاف پانی سے دھو کر اچھی طرح خُشک کر لیں تاکہ نمی کا کوئی اندیشہ نہ رہے ۔
دوسرے مرحلے میں ہم تمام اوزاروں کے لکڑی کے دستوں کو درمیانی موٹائی کے ریگ مال کی مدد سے ملائم بنائیں گے ۔
گھِسائی اور ملائم بنانے کے اِس عمل سے دَستوں اور اِنکو اوزاروں سے جوڑنے والی باریک سَطحوں پرسے نہ صِرف کسی قسم کے اُبھار، ٹوٹ پھوٹ اوربقیہ ماندہ زنگ کے داغوں کی صفائی ممکن ہے بلکہ یہ دھاتی سطحوں کو چمکا بھی دیتا ہے ۔ جب آپ ریگ مال سے گھِسائی کا عمل مکمل کرلیں تو انھیں لکڑی اور دھاتی کسی بھی قسم کے ذرّات سے پاک بنانے کے لیے اچھی طرح صاف کرلیں ۔
اگلا مرحلہ کٹائی کے آلات کو تیز کرنا ہے جس کے لئے آپ چُھریاں تیز کرنے والا پتھر استعمال کرلیں ۔ ایک بہترین تجویز یہ ہے کہ ہر موسم کے اختتام پر اپنے اوزاروں کو فائل کر لیں تاکہ وہ طویل عرصے کے لئے کارآمد رہیں ۔
اِس مرحلے کو اکژ نظر انداز کر دیا جاتا ہے حالانکہ یہ ایک لازمی مرحلہ ہے او ر آ ٓپکے آلات کو نمی، زنگ اورگلائو کے اثرات سے محفوظ بناتاہے ۔ لُبر یکیشن کے لیئے بہترین پروڈکٹ ڈبلیو ڈی فورٹی ہے ۔ اِسکا ایک بار کا ہی استعمال نہ صرف آلات کو طویل عرصے تک گلنے، زنگ اور نمی کے اثرات سے بچا کر کارآمد رکھتا ہے بلکہ یہ لکڑی کے دستوں کو چٹخنے اور بُھر بھرا ہونے سے بچانے میں بھی سال بھر کے لیے مفید ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں