کیا آپکے ریفریجریٹر سے خوفناک بدبو کا اخراج ہورہا ہے؟ کیا آپکو اپنے ریفریجریٹر کے اندر ہر کونے کھدرے میں کھانوں کے داغ نظر آرہے ہیں؟ کیا جب بھی آپ فرِج کھولتے ہیں تو آپکا سامنا پھپوند کے کالے ہرے داغوں سے ہوتا ہے؟ اگر درج بالا کسی سوال کا جواب بھی ہاں میں ہے تو یہ آپکے ریفریجریٹر کی صفائی کا وقت ہے۔ ریفریجریٹر کا کام آپکے غذائی اجزاء یا کھانوں کو تازہ اور بیکٹریا سے پاک رکھنے کا ہے چنانچہ ضروری ہے کہ اِسکی صفائی باقاعدگی سے کی جائے تاکہ اِسکی کارکردگی بہتر رہے ۔
نرم دانے دار کپڑا
گرم پانی
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
یکنِگ سوڈا
سِرکہ
پُٹی نائف/ چمچ اسکریپر
پرانا ٹوتھ برش
صفائی کا کپڑا
پہلے مرحلے میں آپ ریفریجریٹر کا پلگ نکال دیں ،آف کردیں اور اِسے خالی کرلیں ۔ ہروہ کھانا اور غذائی اجزاء جس پر پھپھوند نظر آرہی ہو اُسے پھینک دیں ۔ تمام شیلفوں ، ریکس اور ٹرے وغیرہ کو علیحدٰہ کرلیں
فریزر سے بھی تمام غذا نکال کر اُسے کولر میں رکھ دیں ۔ فریزر کی دیواروں، چھت اور فرش پر جمے ہوئے برف کو نکالنے کے لئے گرم پانی کا استعمال کریں ۔ رول کئے ہوئے تولئے فریزر کے کنارے پر رکھیں ۔ گرم پانی، جمے ہوئے برف پر گرائیں اور جب وہ ِپگھلے تو اُسے موٹے تولئے میں جذب کرتے جائیں ۔
جب آپ تمام برف صاف کرلیں گے تو فریزر کے فرش پر آپکو جمی ہوئی چکنی برف جگہ جگہ ملے گی ۔ جب کبھی کھانے،گوشت یاسافٹ ڈرنکس فریزر میں رکھنے کے دوران گِرجاتے ہیں ۔ تو وہ ا س چِکنی، چپکی ہوئی برف کی وجہ بن جاتے ہیں ۔ اس مسئلے کا بہترین حل یہ ہے کہ گرم پانی میں تر تولیہ اِن پر رکھ کر انھیں بھگویا جائے ۔ جب تھوڑی دیر کی سوکِنگ کے بعد یہ پگھل کر ٹوٹنا شروع ہوں تو انھیں اِسکریپر یا پُٹی نائف سے کھُرچ کر صاف کرلیں ۔
ریکس اور شیلفوں کی دُھلائی کے لئے ایک بڑے ٹب میں گرم پانی اور مائع صابن ڈال کر جھاگ دار محلول بنا لیں اور اس میں ان ریکس ،شیلفوں اور ٹرے وغیرہ کوڈبودیاجائے ۔ تھوڑی دیر بعد ٹوتھ برش یا اِسفنج سے انھیں اِسکرب کرلیں ۔ بعد ازاں صاف پانی سے دھولیں اور ہوا میں خشک ہونے دیں ۔
یاد رہے کہ فریج،فریزر سے نکالتے ہی ریکس وغیرہ کو گرم پانی میں مت ڈبوئیں کیونکہ اس طرح یہ ٹوٹ بھی سکتے ہیں یا پھر دراڑ زدہ ہو سکتے ہیں ۔
جمی ہوئی چکنائیوں ،پھپھوند کے بقایوں اور کھانے کے داغوں کی صفائی کے لئے ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ بہترین انتخاب ہے ۔ اِسے داغدار حصوں پر اسپرے کرکے کچھ دیر چھوڑ دیں ۔ پھر نرم دانے دار کپڑے سے پونچھ لیں، یہ تمام چپچپاہٹ اور داغوں کو صاف کردیگا ۔
اب گرم پانی میں تھوڑا بیکنگ سوڈا ڈال کر محلول بنا ئیں ۔ اس میں صاف کپڑا بھگو کر فریج اور فریزر کے تمام اندرونی حصوں اور دروازوں کو پونچھیں ۔ اس سے نہ صرف گندگی کے اجزاء اور ڈبلیوڈی فورٹی کیمیکل کے بقایاجات صاف کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ کسی بھی نا خوشگوار بُو کا صفایا کرنے میں بھی آپکی مدد کرےگا ۔
دروازوں کی ربر سِیلوں کی صفائی پر خاص توجہ مرکوز کریں کیونکہ یہاں پھپھوند خاص طور پر گہرائی تک جگہ بنا لیتی ہے ۔ یہاں بھی ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ اسپرے کرلیں اور کچھ وقفے بعد ٹوتھ برش استعمال کرکے انکی صفائی کرلیں۔ کیونکہ ٹوتھ برش کے ریشے دروازے کی سیلوں کے ہر موڑ، تہہ اور کونے تک آپکو آسان رَسائی فراہم کرتے ہیں ۔ پھر بیکنگ سوڈا سلوشن میں بھگوئے ہوئے کپڑے سے پونچھ لیں ۔ صفائی کے بعد ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلِسٹ سیلیکون لبریکنٹ کو کپڑے کی مدد سے ربر کی سیلوں پر لگا دیں (اسپرے نہ کریں)
۔
اگر بیکنگ سوڈا دستیاب نہ ہو تو آپ متبادل کے طور پر گرم پانی میں سفید سرکے کے معتدل محلول سے بھی صفائی کر سکتے ہیں۔ کیونکہ سفید سِرکہ بھی بقایاجات کی صفائی، اندرونی حصوں سے بیکٹریا کے خاتمے اور ناگوار بدبوئوں سے نجات دلانے کا کام کرتا ہے ۔
جب فرج اور فریزر اچھی طرح صاف ہوجائیں تو دروازے بند کرنے سے قبل اُنھیں ہوا میں خشک ہونے دیں۔ بعد ازاں ریفریجریٹر کے باہری ڈھانچے کی صفائی پر توجہ دیں ۔
اب وقت ہے کہ آپ ریفریجریٹر کے ہینڈلز،باہری دیواروں اور دروازوں پر توجہ دیں۔ اس مرحلے پر بھی ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ آپکا مددگار ہے ۔
اسے نرم کپڑے پر اسپرے کرکے اُس سے تمام حصوں کو اچھی طرح پونچھ لیں ۔ آخر میں پانی سے نم کپڑے سے دوبارہ پونچھیں تاکہ کوئی بھی بقایاجات نہ رہیں۔ اگر آپکے ریفریجریٹر کا باہری حصہ اسٹین لیس اسٹیل کا ہے تو ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ آپکے ریفریجریٹر کی سطح کو، نئے جیسی چمک دمک لوٹا سکتا ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں