کیا آپ اپنی کار میں دُنیا کے پوشیدہ حصوّں تک رَسائی پسند کرتے ہیں؟ کیا آپ رات کو آسمان پر پھیلے نظاروں کے شوقین ہیں اور ایسی جگہوں کی تلاش میں رہتے ہیں جہاں سے ستارہ بینی میں لطف آئے؟ اگر مذکورہ بالا کسی سوال کا جواب بھی ہاں میں ہے تو ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی سَواری کی اچھی دیکھ بھال کرتے ہونگے ۔ کیونکہ یہ تمام سیر سپاٹا اپنی کار کی دیکھ بھال اور درستگی برقرار رکھے بغیر ممکن ہی نہیں کیونکہ ایسے ہر کھوج اور سفر میں آپکی کار آپکی شریکِ کار ہوتی ہے ۔ بحیثیت ایک سیلانی آپکو معلوم ہی ہوگا اکثر راتوں کے سفر کے دوران ایسی جگہوں سے بھی گزرنا پڑتا ہے جہاں حدّ نگاہ بے حد گھٹ جاتی ہے ۔ اور ایسے حالات میں ضروری ہوتا ہے کہ آپکی کار کی ہیڈلائٹس بہترین کارکردگی دِکھانے کی حالت میں ہوں ۔ کسی طویل سفر پر روانگی کا ارادہ ہو تو دھندلی ہیڈلائٹس کا ساتھ بلکل ہی غیر تسلّی بخش ہے ۔ اِس سے پہلے کہ ہم صفائی کے مرحلے کی گہرائی میں جائیں ،آئیے جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ہیڈلائٹس دھندلی کیوں پڑجاتی ہیں۔ آجکل ہیڈلائٹس کے عدسے ایک موٹے پلاسٹک جِسے پولی کاربونیٹ کہا جاتاہے، سے بنائے جاتے ہیں ۔ سورج کی الٹرا وائلیٹ شعاعوں سے مستقل سامنا انھیں خراب اور توڑ سکتا ہے ۔ اِس وجہ سے ہیڈلائٹس دھندلی اورگدلی ہوجاتی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ اِنکی روشنی پیلی اور مدّہم بھی ہوجاتی ہے ۔ مگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دھندلی ہیڈلائٹس کی صفائی کاطریقہ سادہ ہے اوراِسے گھر پر انجام دیا جاسکتا ہے ۔
صاف کپڑا
کترن
اسفنج
صابن مِلا گرم پانی
قبل اِسکے کہ آپ ہیڈلائٹس کی دھندلاہٹ کی صفائی شروع کریں ، یقینی بنائیں کہ وہ گردوغبار اور کالک سے صاف ہوجائیں ۔ کسی کترن سے اچھی طرح ہیڈلائٹس کو پونچھ لیں تاکہ گردوغبار اور کالک کی تہہ جو اِن پر جم گئی ہوں ، صاف ہوجائے ۔ اِسکے لئے آپ کپڑے کو گیلا بھی کرسکتے ہیں تاکہ صفائی زیادہ بہتر طریقے سے ہوجائے ۔
گردوغبار سے ہیڈلائٹس کو صاف کرنے کے بعد ہم اِن پر ڈبلیو ڈی فورٹی کا استعمال کرتے ہیں ،ایک صاف کپڑے پر وافر مقدار میں ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز ڈال لیں اور ہیڈلائٹس کی مکمل وُسعت کا احاطہ کرتے ہوئے اِسکی سطح کو صاف کریں ۔ آپ دائرہ نُما حرکت میں صفائی کیلئے کسی نرم دندانوں والےبرش کا بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
ایک ہیڈلائٹ پر مذکورہ عمل کرنے کے بعد آپکو دوسری طرف کی ہیڈلائٹ پر بھی یہی عمل دہرانا ہوگا ۔ دوبارہ سے صاف کپڑے پر ڈبلیو ڈی فورٹی لےکر اُسی طرح ہیڈلائٹ کی مکمل سطح کو صاف کریں ۔
تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد آپکو ہیڈلائٹس کو صابن مِلے گرم پانی اور اسفنج کی مدد سے دھونے کی ضرورت ہے ۔ صابن مِلا پانی نہ صِرف کسی بھی باقی رہ جانے والے غبار اور کالک کے دھبّوں کی صفائی میں مددگار ہوگا بلکہ زائد ڈبلیو ڈی فورٹی کے کسی بقایا کو بھی صاف کردےگا جو دورانِ صفائی چھوٹ گیا ہو ۔ آخر میں اِسے کسی تولیےٗ یاروئیں دار کپڑے سے اچھی طرح خُشک کرنا نہ بھولیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں