ہم سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زرعی شُعبہ مجموعی ملکی پیداوار میں اٹھارہ اعشاریہ نو فیصد کا شراکت دار ہے ۔ یہی نہیں بلکہ یہ ہماری افرادی قوت کا بیالیس اعشاریہ تین فیصد حصہ بھی جذب کرتا ہے ۔ اس شعبے میں مزید ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے بہتر اقدامات اور نئی پالیسیوں کی وجہ سے بہت سی چھوٹی اور پسماندہ زرعی اور کاشتکاری سہولیات تیزی سے بہتر ہو کراُبھر رہی ہیں ۔ اگر آپ زرعی اراضی کے مالک ہیں یا کاشتکاری کے شعبے سے متعلق ہیں تو آپکو جاننے کی ضرورت ہے کہ کیسے ڈبلیوڈی فورٹی کے استعمال سے اپنے زرعی آلات کی صفائی اور دیکھ بھال کی جائے ۔
بھاری مشینیں مثلاً ٹریکٹرز، اسپریڈرز اور اِسٹراء ریپرز مہنگی ہونے کے ساتھ، عُمدہ کارکردگی برقرار رکھنے کے لئے باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال کی متقاضی ہوتی ہیں ۔ ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ اور اِسکی اسپیشلِسٹ رینج آپکی بھاری مشینری کی دیکھ بھال میں آپکی معاون ہے ۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے اپنے زرعی آلات اور کاشتکاری کے سازوسامان کی حفاظت اور دیکھ بھال کی جائے تو ذیل میں ہماری راہنمائی سے مدد لیں ۔
پریشرواشرز
ڈِٹرجنٹ
نائیلون کے دندانوں والا برش
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلِسٹ زوداثر ڈی گِریسر
ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلِسٹ وائٹ لیتھیئم گِریس
صفائی کا کپڑا
حفاظتی نکتہ نظر سے سب سے اہم اور اولین یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک مخصوص علاقہ ضرور ہو جہاں آپ اپنی بھاری مشینیں جیسے کہ ٹریکٹرز، اسپریڈرز ، ہارویسٹرز، سِیڈرز اور روٹیٹرز وغیرہ کی دُھلائی کرسکیں ۔ اِنکی صفائی کا سب سے بہترین طریقہ پریشرواشنگ ہے ۔ آپ پریشر واشرز کے ذریعے اوپری حصے سے شروع کریں اور رفتہ رفتہ نیچے کی طرف آئیں ، پہلی مرتبہ کی پریشرواشنگ کے لئے صرف پانی استعمال کریں تاکہ اوپری گردوغبار اور کیچڑ وغیرہ جھڑ جائیں پھر واشر میں ڈٹرجنٹ بھی شامل کرلیں ۔ گرم پانی کا استعمال جَمے اور چپکے ہوئے چپچپے مواد کو آسانی سے تحلیل کرنے میں مددگار ہوگا ۔ چھُپے ہوئے کونوں، جوڑوں، موڑوں اور ناقابلِ رسائی حصوں پر خاص توجہ دیں ۔ بعدازاں صاف پانی گُزارلیں اور مشین کو ہوا میں خُشک ہونے دیں ۔
ہیوی مشینری کو دھونا نہ صرف اِسکی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ کسی بھی مسئلے کی نشاندہی میں بھی آپکا مددگار ہے ۔ مثال کے طور پر کیچڑ اور گندگی کی تہہ کسی زنگ آلود اور غیر میعاری پیچ کو با آسانی چھپا سکتی ہے جسکی وجہ سے کوئی ناگہانی حادثہ ممکن ہے ۔ الغرضیکہ، بے حد ضروری ہے کہ زرعی مشینوں کی مخصوص وقفوں سے باقاعدہ صفائی کی جائے ۔
باقاعدہ صفائی نہ ہونے اور ماحولیاتی اثرات کی وجہ سے زرعی مشینوں میں موجود نٹس، بولٹس اور اِسکریوز وغیرہ اکثرزنگ آلودہ ہو جاتے ہیں ۔یہ زنگ دھیرے دھیرے اِن جکڑ بندوں کو تباہ کرتا ہے اور اتنی حد تک خراب کر دیتا ہے کہ اس سے مشین کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آپکی بھاری مشین کی بیرونی سطح سے گردوغبار اور کالک وغیرہ کی صفائی کے بعد آپکو وہاں بہت سے زنگ آلودہ نٹس، بولٹس اور اِسکریوز ملیں گے۔ با آسانی دستیاب ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کے استعمال سے آپ کسی بھی سطح سے زنگ با آسانی صاف کرسکتے ہیں ۔ تھوڑا ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ تمام آکسیڈائزڈ اِسکریوز اور جکڑبندوں پر اسپرے کرلیں اور اس کیمیکل کو تھوڑی دیر چھوڑ دیں ۔ اگر زنگ ضدی ہے تو نائیلون کے دندانوں والے برش سے اسے گھِس لیں تاکہ زنگ صاف ہو جائے۔ آخر میں صفائی کے کپڑے سے اِسے پونچھ لیں ۔ زنگ کی صفائی کے بعد آپ طے کر سکتے ہیں کس نٹ اور بولٹس کو بدل دینا ہے اور کِسے صرف مرمت کی ضرورت ہے، اِسی کے مطابق عمل کریں ۔
کھُلے ماحول میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری پر گِریس، مٹی اور گردوغبار جم کر کالک کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جن کی روزانہ صفائی عملی طور پر ممکن نہیں ۔ چنانچہ آپکو اس ضدی، جمی ہوئی چکناہٹ کی صفائی کے لئے ایک بہترین ڈی گِریسر کی ضرورت ہے جو اس ٹھوس چپچپے مواد کو، بہت زیادہ طاقت اور وقت استعمال کئے بِنا صاف کرنے میں آپکا مددگار ہو ۔ آپکے لئے آئیڈیل کیمیکل ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشلسٹ فاسٹ ایکٹِنگ ڈی گریسر ہے ۔ اِسے گریس اور کالک پر اِسپرے کردیں اور اپنا جادو دکھانے کا موقع دیں ۔ یہ آہستگی سے ٹھوس چکناہٹ کو مشین کی سطح سے علیٰحدہ کرتے ہوئے اِسے گلا دیگا، جسے آپ با آسانی صفائی کے کپڑے سے پونچھ سکتے ہیں یہ زود اثر ڈی گریسر تیل، چکناہٹ اور گریس کے ساتھ جمے ہوئے گردوغبار کی تسلّی بخش صفائی کردیتا ہے ۔
صفائی کے علاوہ یہ چند اقدامات آپ کی زرعی مشینوں کو برسہا برس تک اچھی حالت میں برقرار رکھنے میں مددگار ہونگے ۔
زرعی مشینوں کی لُبریکیشن:
موسمِ گرما فصلوں کے لئے تو مفید ہوتا ہے مگر ہیوی مشینری مثلاً ٹریکٹرز ،اِسپریڈرز اور اِسٹراء ریپرز جیسی مشینوں کے لئے نہیں ۔ کیونکہ گرما میں اندرونی پرزے استعمال، رگڑ اور گرم آب وہوا کے سبب جلد ہی گرم ہو جاتے ہیں ۔ جسکے نتیجے میں بھاری سازوسامان میں آگ بھی لگ سکتی ہے ۔ اگر آگ لگ جائے تو تیار کھڑی فصلوں میں تیزی سے پھیل کر بھاری نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔ اس صورتحال سے بچائو کے لئے مشینری کے بھاری اور متحرک پرزوں پر استعمال کریں ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشلِسٹ وائٹ لیتھیئم گِریس۔ یہ گریس ساتھ فراہم کردہ ایپلیکیٹر کی مدد سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے اور یہ مسلسل متحرک اور رگڑ کھاتے دھاتی پرزوں کو تسلّی بخش اور طویل المدّت لُبریکیشن فراہم کرتا ہے ۔
مشینوں کی مختلف قسم کی کھادوں سے حفاظت:
زمین یا مٹی کی زرخیزی مسلسل استعمال سے اور وقت کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے چناچہ کسانوں کو فصلوں کی بہتر نشونما کی خاطر کھاد یا کیمیکل فر ٹیلائیزرز کا انتخاب کرنا پڑتا ہے ۔ حالانکہ فرٹیلائیزرز فائدہ مند ہوتے ہیں مگر انکا ایک نقصان بھی ہے ۔ یہ فضا میں موجود نمی جذب کرتے ہیں اور اِنکے اجزاء ،اسپریڈرز اور ہارویسٹرز جیسی مشینوں پر چپک جاتے ہیں اور گلائو کا سبب بنتے ہیں ۔ ان چپکے ہوئے اجزاء کی مکمل صفائی نہ ہو تو فرسودگی بڑھتی جاتی ہے اور یوں مشین کو نقصان پہنچتا ہے ۔ اپنے اسپریڈرز کو زنگ اور گلائو سے بچانے کے لئے ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا استعمال کریں ۔ مشینوں کی دُھلائی اور خشک ہوجانے کے بعد اُن پر فراوانی سے اس کیمیکل کو اسپرے کریں تاکہ حفاظتی تہہ بن جائے ۔ یہ زنگ کا شکارہونے سے آپکی مشینری کی حفاظت کریگا اور یوں مشینوں کو نقصان نہیں ہوگا ۔
برقی آلات اور پرزوں سے نمی کو ہٹانا:
نقل پذیر برقی آلات اور اوزاروں جیسے شریڈرز، مَوورز وغیرہ، جنھیں کھیتوں اور زرعی اراضی میں استعمال کیا جاتا ہے، برقی جھٹکوں سے ہونے والے حادثات کا اہم سبب ہیں ۔ ان آلات پر ماحول میں موجود نمی یا پانی، ان سے لگ جانے والے برقی جھٹکوں کی وجہ ہیں ۔ بس ایک ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا کین اس قسم کے حادثات کو ٹال سکتا ہے ۔ برقی آلات پر، انکے استعمال سے قبل براہِ راست اسے اسپرے کردیں ۔ یہ نمی اور پانی کی عدم موجودگی کو یقینی بناتا ہے جسکی وجہ سے بجلی کے جھٹکوں سے ہونے والے حادثات واموات کا امکان بھی گھٹ جاتا ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں