واشنگ مشین سب سے زیادہ استعمال ہونے والی گھریلو مشین ہے لیکن پھر بھی ہم اِسکی دیکھ بھال کو نظر انداز کر دیتے ہیں جسکا نتیجہ بدبو، رساؤ ،خراب کارکردگی یا پھر مشین کے خراب اورٹوٹنے کی صورت میں نکلتا ہے مذکورہ تمام مسائل سے بچاؤ ممکن ہے اگر ہم تھوڑا وقت نکال کر اپنی واشنگ مشینز کی مستقل صفائی کو عادت بنالیں ۔
سفید سِرکہ
اسفنج
کپڑے کے ٹکڑے
واشنگ مشین کے دروازے کی نئی سِیل
بیکنگ سوڈا
گرم پانی
ٹوتھ برش
وقت کے ساتھ، واشنگ مشین میں ایک ناخوشگوار بوُ پیدا ہوجاتی ہے جو بعد میں ڈھلے ہوئے کپڑوں سے بھی آنے لگتی ہے ۔ ایسا دو وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے ۔ پہلی وجہ باقی رہ جانے والا صابن،سرف وغیرہ اور اُسکے نتیجے میں بننے والا چپچپا مادہ ہے اور دوسری وجہ پورے واشنگ یونٹ کو بذریعہ ہوا خشک نہ ہونے دینا ہے اس لیے ہر دفعہ کپڑے دُھل جانے کے بعد اپنی واشنگ مشین کو اچھی طرح دُھولیں ۔ آپ اِسے گرم پانی، سِر کے اور بیکنگ سوڈا سے دھو سکتے ہیں تاکہ بیکٹیریا اور بدبو دونوں کا خاتمہ ہوسکے ساتھ ہی واشر کے دروازے یا کھڑکی کو لانڈری راؤنڈز کے درمیان وقفوں میں یا کام ختم ہونے کے بعد کھلا رہنے دیں ۔
اگر آپ کے پاس فرنٹ لوڈنگ واشنگ مشین ہے تو نمی اور پھپھوند کے دروازے کی سِیل پر جم جانے کی وجہ سے ناخوشگوار بُو پیدا ہوتی ہے ۔ اس لئے دروازے کی ربر سِیل اور استر کو سِر کے اور ڈٹرجنٹ سے اچھی طرح دھولیں ۔ اگر سِیل خراب یا دراڑ زدہ ہوچکی ہے تو ہماری تجویز ہے کہ آپ اَسے تبدیل کرلیں ۔ پہلے پیچ کس سے دروازے کو کھول کر واشنگ مشین سے علیحدہ کرلیں بعد ازاں اُسکا اسپرنگ یا سِیل کو جکڑنے والا کلیمپنگ کالر (آپکی مشین کے مطابق) نکال لیں ۔ اگر وہ اسپرنگ ہو تو اُسے سیدھے سر کے پیچ کس سے با آسانی کھولا جاسکتا ہے اور اگر وہ کلیمپ ہے تو آپکو اُسے نکالنے کے لیے اُسے ڈھیلا کرنا ہوگا ۔ اب خراب سِیل کو بہ احتیاط نکال لیں تاکہ آپکو کوئی کٹ نہ لگ جائے ۔ اب آپ نئی سِیل لگا سکتے ہیں ۔ مگر اُس سے پہلے سارے حصے کو ڈبلیوڈی فورٹی سلیکون لُبریکینٹ سے لُبریکیٹ کر لیں تاکہ اِسے نصب کرنا آسان ہوجائے ۔ اب سارے مرحلے پر اُلٹ ترتیب میں عمل کرتے ہوئے نئی سِیل کو نصب کر لیں ۔
تمام قسم کی واشنگ مشینوں میں چاہے وہ آٹو میٹک ہوں یا سیمی آٹو میٹک پانی کے داخلے اور نکاس کے لیے نالیاں موجود ہوتی ہے۔ اِن راستوں اور نالیوں کی اچھی طرح جانچ کرلیں کہ کہیں اُس میں کوئی دراڑیا خرابی تو نہیں کیونکہ اِنکا نتیجہ پانی کے زِیاں کی صورت میں نکلتا ہے ۔ ڈرین کے پائپ کو دیکھ لیں کہ اُن میں کوئی اُبھار رکاوٹ یا موڑ تو موجود نہیں جو مٹی یا کپڑوں کے رُوئیں جم کر سخت ہوجانے کی وجہ سے بنتے ہیں ۔ ڈرین پائیپس کے مکمل صاف ہونے کو یقینی بنالیں ۔
وقت کے ساتھ ڈِٹرجنٹ ٹرے بھی میل زدہ ہوجاتی ہے اس لئے اِسکی صفائی اور دیکھ بھال بھی آپکی ترجیح ہونی چایئے ۔ اِسے واشنگ مشین سے باہر نکال کر گرم پانی اور دو چمچ بائیکاربونیٹ کے مکسچر میں آدھا گھنٹہ بھگودیں ۔ اب ایک ٹوتھ برش کی مدد سے اِسکے خانے اور مشکل کونے اچھی طرح رگڑ کر مٹی اور میل وغیرہ صاف کر لیں ۔ آخر میں اِسے نل کے تیز بہتے صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور دوبارہ واشنگ مشین میں نصب کردیں ۔
یہ واشنگ مشین کا ایک چھوٹا مگر کارآمد پرزہ ہے۔ یہ دوران دُھلائی کپڑوں کے ریشوں ، تمام روئیں اور ذرّات کو اکھٹا کرتا ہے ۔ اِسے ہر دفعہ دُھلائی کے بعد صاف کیا جانا بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ اگر یہ بھرارہے تومزید ریشوں اور ذرّات کوجمع نہیں کرسکے گا جس کے سبب ذرات اور ریشے پانی میں ہی اور بعد ازاں دُھلے ہوئے کپڑوں پر بھی موجود رہیں گے ۔ یہی نہیں غیر صاف شدہ لِنٹ فِلٹر مشین کے ایجیٹیٹر اور پلسیٹر کوبھی کافی نقصان پہنچاتا ہے ۔ جسکی وجہ سے واشنگ مشین کی کارکردگی پر بُرا اثر پڑتاہے ۔
اگر دروازے یا کھڑکی کے قبضوں سے نامانوس چرچراہٹ کی آوازیں آرہی ہیں تو اُنھیں ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ سے لُبریکیٹ کر لیں تاکہ اُنکا کھلنا اوربند ہونا آسان اور بے آواز ہوجائے یہی عمل ٹاپ لوڈ واشنگ مشینوں میں ڈھکن کے قبضوں کے ساتھ کرلیں ۔ اِس سے نہ صرف اِن سے اُبھرنے والی چرچراہٹ ختم ہوجائے گی اور اِنھیں کھولنا اور بند کرنا آسان ہوجائےگا بلکہ آئندہ کے لیے اِس مسئلے سے حفاظت بھی ہوجائے گی ۔
جب آپ واشنگ مشین کی دیکھ بھال کا ارادہ کرچکے ہیں تو اُسکے باہری حصے کوبھی نظر انداز نہ کریں ۔ ہر دفعہ کے استعمال کے بعد واشنگ مشین کے مکمل باہری ڈھانچے کو صاف کپڑے سے اچھی طرح پونچھ لیں اور پھر اِسے ڈھک دیں تاکہ وہ گرد وغبار کے جمنے سے محفوظ ہوسکے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں