کیا آپکا شُمار بھی ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو تنہا رستےمیں پھنس جانے کے ڈر سےاسلئے سائیکل نہیں چلاتے کہ مبادا سائیکل چین کہیں ٹوٹ جایئگی۔ تو بے فِکر ہوجائیں کیونکہ آج ہم آپکو ٹوٹی ہوئی سائیکل چین کی مرمّت کرنا سِکھاتے ہیں ۔ اور اِسے سیکھ کر آپ نہ صرف اپنے اگلے سائیکل سفر کیلئے مزید پُراعتماد ہونگے بلکہ اِس مرمّت کے متعلق جان کر آپ کسی دوسرے ضرورتمند ودست کی مدد کے قابل بھی ہوجائیں گے ۔ اس کے لئے بس آپکو ضرورت ہے صحیح آلات ، تھوڑے سے صبر اور ہمارے بتائے ہوئے کلیدی مراحل پر عمل کرنے کی ۔
چین ڈرفٹ(آلہ)(اگر آپکی چین میں فاسٹ لِنک (کڑی) نہیں ہے
ایک پرانا ٹوتھ برش یا چین برش
ایک نئی لِنک (چین کی کڑی)
آپکی چین کی مرمّت کیلئے پہلے آپ رفتار کو درمیانی پوزیشن پر لائیں یہ اِسکے تنائو کو کم کرکے کام کو آسان بنا دے گا ۔ ایک بار آپ مطلوبہ رفتار تک پہنچ گئے تو آپ چین کواُسکے محور سے ہٹا سکیں گے ۔ آپکو چین ڈرفٹ(اوزار) کا استعمال کرنا پڑیگا اگر آپ کی سائیکل کی چین میں فاسٹ لِنک (مخصوص کڑی) نہیں ہے ۔ چین ڈرِفٹ کے استعمال کے لیئے درجِ ذیل ویڈیو ٹیوٹوریل سے مدد لیں ۔
سائیکل سے نکالی ہوئی چین کی صفائی ٹوتھ برش اور ڈبلیوڈی فورٹی زوداثر ڈی گریسر سے کریں ۔ انکا استعمال چین کی کڑیوں سے گردوغبار، چکنائی اور زنگ کو صاف کردے گا ۔ اِس طرح آپ کی چین کی مکمل صفائی بے حد ضروری ہے ۔ کیونکہ اکڑی ہوئی جام چین سائیکل کی رفتار اورروانی میں مزاحم ہوگی ۔
چین کی ایک کڑی دوسری سے مخصوص جوڑ کے ذریعے سے جُڑی ہوتی ہے ۔ آپ ٹوٹی ہوئی کڑی کوڈھونڈیں اور اُسے چین ڈِرفٹ کی مدد سے کھول کر چین سے الگ کر لیں ۔ اِس کام کی رہنمائی ویڈیو کے مظاہرے سے لیں ۔ چین کے جوڑ(محور) کو بس اتنا کھینچیں کہ ٹوٹی ہوئی کڑی باہر نکل آئے مگر وہ اگلی قریبی کڑی سے جُڑا ہی رہے ۔
جب پِن آدھی باہر کی طرف ہو تب ٹوٹی ہوئی کڑی نکال لیں ۔ اِسی پِن کو استعمال کرتے ہوئے نئی کڑی کو چین میں بٹھا کر محفوظ کر لیں ۔
یہ چین کی مرمّت کا تقریباّ آخری مرحلہ ہے ۔
اب جب آپ نئی کڑی کو ٹوٹی ہوئی کڑی سے تبدیل کرچکے ہیں، چین کو اِسکے محور پر بٹھالیں ۔ تبدیل کی ہوئی کڑیوں کو بند کرنے اور چین کودوبارہ سے محور پر نصب کرنے کے لیے چین ڈِرفٹ کا استعمال کریں ۔ہوسکے تو پرانی کڑی کو فاسٹ لِنک سے تبدیل کردیں ۔ اس طرح ایک بار آپ نے سائیکل چین کی مرمّت کر دی تو دوبارہ قریبی کڑیوں کو بدلنے کی ضرورت نہیں رہیگی ۔
چین کو دوبارہ نصب کرنے کے بعد اِسکی لُبریکیشن پر غور کریں ۔ ڈبلیو ڈی فورٹی سلیکون لُبریکینٹ جیسا موزوں لُبریکینٹ استعمال کریں ۔ یہ نہ صرف چین کو گلنے سے بلکہ کیچڑ کو اِس پر چپکنے اور جمنے سے بھی بچائےگا ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں