عیدالاضحٰی کے استقبال اور خوشیاں منانے کیلئے ہم سبھی بہت سی تیاریاں کرتے ہیں جس میں سے زیادہ تر باورچی خانے سے تعلق رکھتی ہیں جیسے کہ ادرک،لہسن اور پپیتے کو پیس کر رکھنا، ٹماٹروں کا پیسٹ بنانا یا منجمند کرنا، عُمدہ تراکیب کا انتخاب وغیرہ تقریبًا تمام پاکستانی گھرانوں کی عید کی تیاریوں کا لازمی جُزو ہوتا ہے ۔ انہی میں سے ایک کام گھر میں موجود چُھریوں کو عیدالاضحٰی سے قبل تیز کرنا ہے جو اگر صیح انجام نہ پائے تو خواتین کیلئے درد سر سے کم نہیں اوروہ گھر کے مردوں سے درخواست گزار نظر آتیں ہیں کہ چھریاں مناسب جگہ سے تیز کروا لائیں ۔
اب خود کو اس جھنجھٹ اورپریشانی سے آزاد سمجھیں کیونکہ ہم آپ کو گھر پر ہی چُھریوں کو موء ثر طریقے سے تیز کرنے کا گُر سکھا رہے ہیں ۔
ٹشو پیپرز
چُھریاں تیز کرنے والا پتھر
اسٹیل گھِرنی
ریگ مال
دھار کا حفاظتی سیٹ
کام شروع کرنے سے پہلے چُھریوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے کچھ اصول یاد رکھیں ہمیشہ استعمال کے فوراً بعد چھریوں کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھولیں ۔ پھر اُنھیں حفاظتی کور لگانے اور جگہ پر رکھنے سے قبل کپڑے سے اچھی طرح خشک کرلیں ۔
کسی بھی کام کو آسان مگر پُراثر بنانے کیلئے مناسب آلات اور اوزار درکار ہوتے ہیں ۔ اسلئے چُھریوں کو اچھی طرح تیز کرنے کےلئے بھی ایسے اوزار کی ضرورت ہے جسکا استعمال آسان بھی ہو اور جیب پر ہلکا بھی۔ چپٹا پتھر،دستی اور برقی شارپنرز گھروں میں اِس کام کیلئے عام استعمال میں ہیں ۔ آیئے ہم آپ کو انکے استعمال کا صحیح طریقہ بتائیں ۔
چپٹا پتھر خاص چُھریوں کو تیز کرنے والا آلہ ہے اِسے استعمال سے پہلے۵ منٹ تک پانی میں بھگویا جاتا ہے ۔ اِس پتھر کی دو مختلف دانے دار سطحیں ہوتی ہیں ایک سطح بہت تیز دھار لگانے کیلئے اوردوسری مقابلتاً کم تیزی کیلئے ۔ پتھر پر چھُری کی دونوں طرف کی دھار کو ۱۰ سے۳۰ درجے کے زاویئے پررکھتے ہوئے ہلکے دباءو کے ساتھ، آگے پیچھے کچھ منٹوں تک مستقل حرکت دیں ۔
دستی شارپنر کا استعمال بھی کافی سہل ہے اور یہ چُھریوں کی روزمرہ کی دیکھ بھال میں مفید ہوتا ہے یا پھرانگریزی حرف وی شکل کے رگڑائی اور گھِسائی کیلئے استعمال ہونے والے مادّے پر ۔ اپنی چھریوں کو تسلی بخش حد تک تیز بنانے کیلئے آپکو انہیں اِن خانوں میں سے ایک مخصوص دباءو کے ساتھ مستقل گزارنا یا رگڑنا ہے ۔برقی شارپنر میں مقابلتاً کم محنت درکار ہے اور اسکا استعمال مزید آسان ہے ۔ اِس میں موجود پہئیے موٹر کی مدد سے تیزی سے گھومتے ہوئے چُھریوں کے کناروں کو یکساں طور پر تیز کر دیتے ہیں ۔ آپکو بس دھار والے حصے کو برقی شارپنر سے گزارتے ہوئے محفوظ طریقے سے، بنا کسی دباءو کے تھامےرکھنا ہے ۔
چُھریوں کو کسی بھی طریقے سے دھار لگائی گئی ہو لیکن اُس کی کارکردگی ہی دھار کے تیز ہونے یانہہونے کا فیصلہ کریگی ۔ تو اِسے آزماتے ہیں ۔ ایک بے شِکن اخبار یا کوئی بھی فالتو کا غذ لے لیں اور اِسے دو حصوں میں موڑلیں ۔ چُھری کی دھار سے درمیان سے کاٹیں ۔ اگر دھار کا غذکو ہموار تراشنےمیں ناکام ہوجائے تو چُھری کو مزید تیزکرنے کی ضرورت ہے ۔
دَھار کو تیزکرنے کے بعد اِسے اسٹیل گھِرنی یا ہانِنگ راڈ سے رگڑنے کا مرحلہ آتاہے ۔ جوبڑے چُھروں کے سیٹ کے ساتھ دستیاب ہوتی ہے ۔ اِسکا استعمال ایک خاص تکنیک کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ ہانِنگ راڈ کو عمودی رُخ پر کھڑا رکھ کر، چُھری کو۱۵سے ۲۰درجے کے زاوئیے پرتِرچھا پکڑیں اور دونوں سطحوں کو احتیاط سےباری باری گھِرنی سے رگڑیں ۔ یہ عمل چُھریوں کو سیدھا رکھنے اوررگڑائی کے نشانات کے خاتمے میں مددگار ہے ۔
بعض اوقات چُھریوں کے دستے اور دھار کے درمیانی حصوں پرآکیسڈیشن کے داغ نظر آتے ہیں ۔ اِن تکسیدی داغوں کی صفائی کیلئے آپ ریگ مال کو ہلکا نم کر لیں اور نرمی سے اِن پر رگڑیں ۔ بہترین صفائی کیلئے ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز سے ایک کپڑے کو نم کرکے اِن داغوں پر رگڑیں ۔ چُھری کو پیپر ٹاوِلز سے اچھی طرح خشک کر لیں تاکہ محلول کے کوئی بقایاجات اس پر نہ رہیں ۔
اسطرح فولڈ ہوجانے والی چُھریوں کے مخصوص جوڑ ہوتے ہیں جن محور پر وہ گھوم سکتی ہیں ۔ طویل استعمال، گردُ وغبار اور مختلف پھلوں اور سبزیوں کے عرق کے بقایاجات وغیرہ سے اِن جوڑوں پر دھار کا گھومنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ ہم اِن پر ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوزاستعمال کرکے دھات کو نہ صرف گلنے اور زنگ لگنے سے بچا سکتے ہیں بلکہ یہ جوڑوں میں جذب ہو کر اور جام حصوں کو لُبریکیٹ کرکے اِسکی کسی بھی سطح کی نمی سے حفاظت کرتا ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں