کار کےانجن کو صاف رکھنا دو وجوہات کی بناء پرموزوں ہے ۔ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ صاف ستھرا انجن خوبصورتی کا تاثر دیتا ہے ۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ صفائی کی وجہ سے کارکے انجن میں ہونے والے وہ رَساو اور مسائل جلدی پکڑ میں آجاتے ہیں جنھیں میل اور کالک زدہ ہونے کی صورت میں ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے ۔ اگر آپ پہلی مرتبہ اپنی کارکے انجن کو صاف کررہے ہیں توپریشان نہ ہوں کیونکہ نہ صرف ہم آپکو اس تمام عمل کی مرحلہ وار وضاحت دینگے بلکہ اس پورے عمل میں معاون اور غیر معاون اقدامات کی نشاندہی بھی کرینگے تاکہ آپ کم سےکم وقت میں اپنے میل زدہ انجن کی صفائی کرسکیں ۔
پانی
صفائی کے لیے کپڑے
آنکھوں کی حفاظت کے لیے عینک
انجن کے بعض حصوں کے لیے پلاسٹک
رگڑائی کے لیے وائر برش
صفائی کے لیے برش
ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشلسٹ ڈی گریسر
اصل صفائی کا عمل شروع کرنے سے پہلے آپکی کار کو کچھ تیاری کی ضرورت ہے جیسے کہ ’ہڈکے نیچے کاپلاسٹک کَور ہٹا دیں آپ اِسے الگ سے صاف کرسکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ انجن والے حصے سے کسی بھی قسم کا ’فضلہ یا ملبہ ہٹا دیں ۔ کسی بھی برقی ُپرزے کو خرابی یا ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے ہم بیٹری کے دونوں سِروں کو منقطع کرنے کا مشورہ دینگے ۔ ِاسکے علاوہ آپ بیٹری کو نکال بھی سکتے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو ۔
کار کے انجن والے حصے میں بیٹری کے علاوہ بھی دیگر برقی پرزے موجود ہوتے ہیں جنہیں دوران صفائی نکال دینا ممکن نہیں ہوتا لیکن اِن تاروں اور برقی پرزہ جات کی حفاظت انہیں پلاسٹک ریپمیں لپیٹ کر کی جا سکتی ہے ۔ خصوصًا اسپارک پلگ سے منسلک تاروں اور ڈسٹری بیوٹر کیپ وغیرہ کو اچھی طرح ڈھکنا چاہیے ۔ یہی عمل ڈھیلے تاروں کے لیے بھی کیا جائے تاکہ یہ پرزہ جات پانی سے بھی بچ جائیں ۔
اس مرحلے پر شاید کچھ تذبذب ہو مگر انجن کو چلانا اس پورے عمل کا ایک حِصہ ہے، شاید آپ پوچھیں کیسے تو جواب یہ ہے کہ جمع شدہ چکنائی کی صفائی بے حد آسان ہوجاتی ہے جب اُسے گرم کیا جائے اور انجن کو چلا کر (گرم کرکے) ہم با آسانی اِس مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں ۔ تو آپ قریبًا ۵ منٹ انجن کو چلایئے تاکہ کالک اور میل کی مکمل صفائی آسان ہو جائے ۔ اب انجن کو بند کر کے اِسے اُتنی حد تک ٹھنڈا ہونے دیں کہ آپ اُسکے دھوئیں کے نکاسی کے پاءپ اور پرزوں کو با حفاظت چھو سکیں ۔
یہ مرحلہ کالک اور میل چُھڑانے کے لیے ناگزیر ہے ۔ اسے انجام دینے کے لیے آپکو ایک ڈی گریسر اسپرے کی ضرورت ہوگی ۔ ویسے تو بازار میں چکنائی اور میل ہٹانے والے بہت سے ڈی گریسر اسپرے دستیاب ہیں لیکن ہم آپکو ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیثیلسٹ زوداثر ڈی گریسر کی سفارش کرتے ہیں ۔ یہ جلدگھل جانے والا ، بِنا کوئی نشان یا بقایا چھوڑے آپکے انجن کی تسلی بخش صفائی کرتا ہے ۔ ڈی گریسر کے استعمال سے پہلے پروڈکٹ پر دی گئی ہدایات کو پڑھیں اور عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ آپکے رنگ شدہ پرزہ جات پر نہ رہے کیونکہ یہ اُنکی سطح سے رنگ کو بھی صاف کر سکتا ہے ۔ بہترین نتاءج کے لیے ضروری ہے کہ آپ ڈبلیو ڈی فورٹی ڈی گریسر کو استعمال کے بعد انجن کی سطح پر ۳سے۵ منٹ تک لگا رہنے دیں جتنا زیادہ میل اور کالک انجن پر جما ہوگا اتنا ہی اُسے اُتارنے کی لیے ڈبلیو ڈی فورٹی کو وقت درکار ہوگا ۔ حالانکہ ڈبلیو ڈی فورٹی ڈی گریسر ایک زوداثر اور طاقتور محلول ہے اور اسے لگانے سے زیادہ رگڑائی کی ضرورت نہیں پڑتی مگر آپ کالک کی صفائی کیلئے برش استعمال کرسکتے ہیں ۔ ہم صلاح دیتے ہیں کہ کام شروع کرنے سے پہلے آنکھوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ اب اپنی گاڑی کا انجن آبپاشی کیلئے استعمال ہونے والے سادہ پاءپ سے دھولیں ، پریشر کلینرز کے استعمال سے اجتناب کریں ۔ انجن کی مناسب دیکھ بھال نہ صرف اِسکی بہتر کارکردگی بلکہ اِسکے زائد عرصے تک کارآمد رہنے کیلئے ناگزیرہے
چونکہ آپ دُھلائی کے مرحلے پر ہیں تو کیوں نہ کار کے باہری حصّے کو بھی ساتھ ہی دھولیاجائے ۔ یہ اسلئے بھی ضروری ہے تاکہ ڈی گریسرکے بچے کچھے قطرات جو کار کی باہری سطح پر رہ گئے ہوں اور جنکی موجودگی سے آپکی کار کا پینٹ خراب ہوسکتا ہے وہ جلد سے جلد صاف ہو جائیں ۔ دُھلائی نہ صرف بقایاڈی گریسر بلکہ گردوغُبارکی صفائی میں بھی معاون ہوگی ۔
آخری مرحلے میں ہم آپکو کار کے انجن کے انفرادی پرزہ جات کی صفائی کا بھی مشورہ دینگے ۔ مثلاً کار بیٹری کے دونوں سِروں کو وائر برش سے رگڑنا اور پھر پلاسٹک کی سطح کی صفائی کیلئے نارمل برش کا استعمال وغیرہ ۔ اس عمل کے بعد آپکے انجن کے تمام حصے نہایت صاف ستھرے ہو جائیں گے
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں