آفس کی کُرسیاں بہت جلد جراثیم، گردوغبار اور گندگی کا مرکز بن سکتی ہیں اگر اُنکی باقاعدہ صفائی اور مخصوص وقفوں سے دیکھ بھال نہ کی جائے کیونکہ ٹیم ممبران انھیں صرف کام کے دوران ہی استعمال نہیں کرتے بلکہ یہ اُن کے کام سے عارضی آرام (بریکس) اور کھانے کے دوران بھی زیرِ استعمال ہوتی ہیں ۔ غرضیکہ اگر آپ آفس چیئرز کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار ہیں تو ذیل میں دی گئی قابل ِعمل ہدایات اِنکی صفائی کے کام کوسادہ اور آسان بنانے میں آپکی راہنما ہوگی ۔
ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلسٹ سیلیکون لُبریکینٹ
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
ریگ مال
پیچ کس
صابن
پُٹی نائف (کُھرپی کی طرح کا اوزار)
ویکیوم کلینر
جب سے آفسوں میں نجی کمروں کا استعمال کم اور وسیع ہال میں کثیر افراد کے کیبِنز کا رحجان عام ہوا ہے،کسی بھی قسم کے شور کو نا خوشگوار اور مداخلت تصور کیا جاتا ہے مثلاً کرسیوں کی چرچراہٹ کو ہی لے لیں! یہ نہ صرف دوسروں کو مشتعل کرنے بلکہ کُرسی استعمال کرنے والے کے لئے بھی شرمندگی کا باعث بنتی ہے ۔ چرچراہٹ اکثر،پرزوں میں خشکی اور لُبریکیشن کی کمی کوظاھر کرتی ہے ۔ آپ ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا استعمال کرکے اِن چرچراہٹ کی آوازوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ ساتھ فراہم کردہ اسمارٹ ِاسٹراء(نلکی) سے پوشیدہ حصوں اور موڑ وغیرہ کو اچھی طرح لُبریکیٹ کریں ۔ کیمیکل کو کچھ دیر کاوقفہ دیں پھر ایک صاف کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے زائد کیمیکل کے ٹپکتے قطرات کوصاف کرلیں ۔
گردوغبار، میل ٹوٹے ہوئے بال،رُوئیں اور کھانوں کے اجزاء اکثر آفس چیئرز کے ہرکونے کھدرے پرپائے ہی جاتے ہیں غرض یہ کہ کرسیوں پرگدّیاں ہوں یا نہیں آپ ہمارے بتائے گئے اقدامات کر کے اِنکی صفائی کرسکتے ہیں ۔
چھوٹے دستی ویکیوم کلینر کی مدد سے گردوغبار اور دیگر کچرا صاف کرلیں۔
کرسی پرموجود گدّیوں پر داغ،دھبوں کی صفائی کے لئے آپ ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ استعمال کریں ۔ انھیں براہِ راست داغوں پر اسپرے کرکے کچھ وقفےکے بعد صاف کپڑے سے پونچھ لیں ۔ پرانے یاضدی داغوں کونرم برش سے گھِس لیں پھر صاف کریں ۔ مکمل جگہ پراسپرے کرنے سے پہلے تھوڑے حصے پر کیمیکل ضرور لگا کرآزمالیں۔ اور لیجیئے !آپکی آفس چیئرز کی گدّیاں کچھ ہی مِنٹوں میں بالکل صاف ہوگئیں ہیں۔
کرسی کے گدّیوں کی صفائی کے بعد اِسکے ساختی ڈھانچے کی صفائی کا مرحلہ ہے، اسکے لئے گرم پانی میں مائع صابن مِلا کر محلول تیار کر لیں اور اسپرے بوتل میں بھر لیں ۔ یا پھر کوئی بھی درمیانے درجے کا کلینر لے لیں ۔ اِسے کرسی کے ہتھوں اور سیٹ کے نچلی جانب کے ڈھانچے پر سیدھا اسپرے کرلیں ۔ پھر صفائی کے کپڑے سے ساری سطحوں کو پونچھ لیں ۔ دھاتی کرسیوں پر ہوسکتا ہے کہ سطح پر کہیں گلنے اور زنگ کے اثرات نظر آئیں تو پریشان مت ہوں ! اِن داغوں کی با آسانی صفائی اور گلاؤ سے حفاظت کے لئے ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ دستیاب ہے ۔ اِسے سیدھا متاثرہ جگہوں پراسپرے کردیں اور کچھ دیر بعد صاف کپڑے سے پونچھ لیں ۔
ربر کے پہّیے آفس چیئرز کی آسان اور َرواں حرکت ممکن بناتے ہیں ۔ چاہے اِنکے حَجم اور ساخت الگ الگ ہوں مگر اِنکی صفائی کا طریقہ ایک ہی ہے ۔ اس کے لئے پہیوں کو آفس چیئرز کے نیچے سے کھول کر علیٰحدہ کرلیں ۔ پُٹی نائف کے ذریعے سے کور کے اندر اور پہیوں پرچپکی ہوئی،درمیان میں پھنسی ہوئی تمام گندگی کو کُھرچ کر صاف کرلیں ۔ زائد دباؤ مت ڈالیں ورنہ پلاسٹک کے پہیوں پر گہرے نشانات پڑجائیں گے ۔ پھنسے ہوئے بالوں کی صفائی کے لئے ویکیوم کا استعمال کریں ۔
انھیں صابن ملے گرم پانی سے دھولیں ، پہیوں کو برش سے رگڑلیں تاکہ مکمل صاف ہو جائیں۔ وافر پانی سے انھیں دھو کر سُکھالیں۔ اگر پہیوں کی سطح کھرونچ زدہ اور نا ہموار پائیں تو انھیں ریگ مال سے ہلکے ہاتھ سے رگڑلیں یہ سطح کو ملائم کرکے انھیں فرش پر رَوانی سے حرکت کرنے کے لئے تیار کردے گا ۔ پہیوں کو ڈبلیوڈی فورٹی سیلیکون لُبریکینٹ سے لُبریکیٹ کرنا مت بھُولیں یہ ربر کو چِرنے اور سخت رگڑ کے اثرات سے بچاتا ہے ۔ صفائی،دُھلائی اور لُبریکیشن دینے کے تمام اقدامات کے بعدپہیوں کو دوبارہ کُرسی سے جوڑ لیں ۔
اگر آپ اپنی آفس چیئرز کی مدتِ کار بڑھانے کے خواہاں ہیں تو آپکو دِرج ذیل حفاظتی اقدامات پر باقاعدگی اپنانی ہوگی۔
دھاتی کرسیوں کو گلاؤ اور زنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ استعمال کریں کیونکہ یہ صرف زنگ کو ہٹاتا ہی نہیں ہے بلکہ زنگ لگنے سے اِنکی حفاظت بھی کرتا ہے ۔ ایک کپڑے میں اِسے اسپرے کر کے کُرسی کی دھاتی سطحوں کو اچھی طرح پونچھیں ۔
کم از کم چھ ماہ میں پہیوں کی صفائی کریں یا پھر تب کریں جب انھیں خصوصیت سے گندا محسوس کریں ۔ جب ایک دفعہ آپ پہیوں کو اچھی طرح صاف کرلیں گے تو فرش پر حرکت کے دوران اِنکی رَوانی میں واضح بہتری محسوس کریں گے ۔ ڈبلیوڈی فورٹی اسپیشلسٹ سیلیکون لُبریکینٹ بھی پہیوں پر ضرور استعمال کریں یہ انھیں چِرنے اور اِنکے رنگوں کو مدہم ہونے سے بچائےگا ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں