اگر آپ موٹر سائیکل کے مالک ہیں اور اُسکی دیکھ بھال بھی ازخود ہی کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کی نظر میں ضرور بائیک کے بریکنگ سِسٹم کی صفائی کی اہمیت اُجاگر ہوگی ۔ آپکی موٹر سائیکل کی بریک ڈِسکس سڑکوں پر ہمہ وقت گردوغُبار، میل کُچیل کی زَد میں رہتی ہیں جسکی اگر باقاعدگی سے صفائی نہ ہو تو موٹر سائیکل کے لیے بے حد نقصان کا باعث ہو سکتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ، زائد تیل، گِریس اور بریکس کا فُلوئڈ بھی بریکنگ سسٹم کی ڈِسکس، کیلیپرز اور دوسرے پرزہ جا ت میں جَم کر اور گردوغبار وغیرہ کے ساتھ مِلکر ضِدی چپچپے مواد میں بَدل جاتے ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف آپکی بائیک کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے بلکہ یہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ چنانچہ موٹر سائیکل کی باقاعدہ دیکھ بھال نہ صرف سڑک پر آپکی حفاظت میں مددگار ہے بلکہ آپکی موٹر سائیکل کے طویل مدّت تک کارآمد رہنے کی بھی ضامن ہے ۔ بائیک کی بریک ڈسکس کی صفائی کا عمل چار آسان مراحل پر مشتمل ہے ۔
صاف کپڑا
پرانا ٹوتھ برش
اپنی موٹر سائیکل کی بریک ڈسکس کی صفائی کے لیے بائیک کو اپنے گیراج یا پھر کسی کھُلی جگہ میں لے جائیں ۔ ورکشاپ کی کڑیوں اور سہاروں کے ذریعے موٹر سائیکل کو ایسے کھڑا رکھ لیں کہ مکمل صفائی اور دیکھ بھال کے دوران اُسکی حفاظت رہے ۔ ساتھ ہی تمام اشیائے ضرورت جو بریکوں کی صفائی کے لیے درکار ہیں انھیں آسان پہنچ میں رکھ لیں جس میں شامل ہیں ڈبلیو ڈی فورٹی ڈی گریسر، پرانا ٹوتھ برش اور ایک خشک صاف کپڑا۔
پہلا اور اہم ترین کام یہ ہے کہ ڈبلیو ڈی فورٹی زوداثرڈی گریسر کے کین کو خوب ہلا کر پوری بریک ڈِسک پر اچھی طرح اِسپرے کردیں ۔ یہ پروڈکٹ بہت تیزی سے اپنا کام کرتے ہوئے گرد، گریس، تیل اور مٹی کیچڑ کے بقایاجات کی گرفت کو کمزور کردیتی ہے ۔ کچھ دیر انتظار کے بعد ڈسکس کے ہر پرزے کونرم داندانوں والے یا پرانے ٹوتھ برش سے رگڑلیں ۔ اُسکے بعد صاف، خشک کپڑے سے ڈسکس کو اچھی طرح صاف کر لیں تاکہ اُن پر پروڈکٹ کا بھی کوئی بقایا موجود نہ رہے ۔
اپنی بریک ڈسکس کی صفائی کے ساتھ ہی ہم آپکو اپنی موٹر سائیکل کے بریک اِسٹیررَپس کی صفائی کامشورہ بھی دیں گے جس کے لئے آپکو انھیں اپنی بریک ڈسکس سے علیحدہ کرنا پڑیگا ۔ اب اِن پر زوداثر ڈبلیوڈی فورٹی ڈی گریسر اسپرے کر دیں کچھ دیر بعد انھیں برش سے رگڑ لیں تاکہ چکنائی اور میل صاف ہوجائیں ۔ پھر صاف، خشک کپڑے سے اچھی طرح پونچھ لیں ۔ آخر میں اِسٹیررَپس کو دوبارہ ڈِسکس میں نصب کر دیں ۔
ایک بار جب آپ بریک ڈِسکوں کی صفائی کرلیں تو ہمارا پُرزور مشورہ ہے کہ اپنی بائیک کے بریکنگ سسٹم کی جانچ کئے بغیر ہرگز اِسکی سواری کی جراًت نہ کریں ۔ اپنی بائیک کے انجن کو چلا کر اِسکے اگلے اور پچھلے دونوں پہیوں کے بریکس کی جانچ کرلیں کہ وہ صحیح طریقے سے کام کررہے ہیں یا نہیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں