کیا آپ اِس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپکی بائیک روزانہ کام پر جانے، یا فیملی کے ساتھ تفریح کے دورانِ سفر خرابی کا شکار نہ ہو؟ تو اپنی موٹر بائیکس کی صفائی اور دیکھ بھال پورے سال کریں ۔ چاہے سرما آرہا ہو، آچکا ہو یا اختتام پذیر ہو ۔ سرما ہر ایک پر اثر انداز ہوتا ہے، آپکی موٹر بائیک پر بھی !اسی لئے موٹر بائیکس بھی دورانِ سرما بہترکارکردگی کے لئے زیادہ دیکھ بھال اور توجہ مانگتی ہیں ۔
ڈبلیو ڈی فورٹی فاسٹ ایکٹنگ ڈی گریسر
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
باریک دانے دار کپڑا
دُھلائی کے لئے پانی کا پائپ
موٹر سائیکل کور
سردیوں میں ہر چیز جلد گردوغبار سے آلودہ ہو جاتی ہے ۔ بائیکس کے نچلے ڈھانچے، پہئیے ہر خلا اور موڑ سبھی پر جلد گردوغبار اور میل کُچیل جم جاتے ہیں ۔ انکا مستقل جمنا سواری کی کارکردگی پر منفی اثر کا باعث بنتا ہے ۔ اِسی لئے پانی کے پائپ یا پریشر ہوز سے ہر ایک سے دو ہفتوں میں موٹر بائیک کی صفائی کرنی چائیے تاکہ گردوغبار اور کیچڑ وغیرہ کی صفائی ہو سکے ۔ ضدی،چپچپے مواد کی صفائی کے لئے آپ ڈبلیو ڈی فورٹی فاسٹ ایکٹنگ ڈی گریسر استعمال کرسکتے ہیں ۔ اِسپرے کے بعد چند منٹوں کا وقفہ دیکر کسی صاف کپڑے سے اسپرے شُدہ گندی سطحوں کو صاف کرلیں ۔ اب ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھوکر زائد کیمیکل یا بچی رہنے والی گندگی کو صاف کرلیں ۔
پانی سے دُھلائی اور صفائی کے بعد غیر محفوظ دھاتی سطحوں پرڈبلیوڈی فورٹی جیسے زنگ مخالف اور زنگ سے محفوظ رکھنے والے کیمیکل کا اسپرے کرلیں۔جیسے بریک ڈِسکس، چین اور بائیک کا نچلا حصہ ۔ ڈبلیوڈی فورٹی نہ صرف گلنے سے بچاتا ہے بلکہ لُبریکیشن بھی فراہم کرتا ہے جو رَگڑ اورگھِسائی کے عمل کو محدود کردیتا ہے ۔ ہم اِسکا مخصوص وقفوں سے باقاعدہ استعمال تجویز کرتے ہیں ۔ بائیک کے غیر محفوظ حصوں کے ساتھ ساتھ اِسکے جوڑوں اور حرکت پذیر پرزوں کی حفاظت بھی ضروری ہے اور ڈبلیو ڈی فورٹی لُبریکیشن کے لئے اور زنگ سے حفاظت کے لئے آئیڈیل ہے ۔
سرما میں خصوصاً راتوں میں سفر کے دوران منظر کا صاف ہونا بے حد اہم ہے ۔ اس لئے اپنی موٹر سائیکل کی ہیڈلائیٹوں کی صفائی اور گردوغبار سے پاکی کو یقینی بنا لیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں