کیا آپ اپنے صحن برآمدے کے سلائڈنگ دروازے کو کھولنے کے لئے ہرکولیس جتنی طاقت لگا لگا کر تنگ آچکے ہیں؟ کیا آپ بھی شرمندہ ہوجاتے ہیں جب آپکے ڈرائینگ روم کا دروازہ مہمانوں کی موجودگی میں ٹس سے مس ہونے سے انکاری ہوتا ہے؟ تو حل یہ ہے کہ یا تو سلائڈنگ دروازوں کی مکمل صفائی کی جائے یا پھر انھیں اچھے سے لُبریکیٹ کیا جائے ۔
سلائڈنگ دروازے نہ صرف عملی ہیں بلکہ کمرے کے مجموعی جمالیاتی تائثر میں اضافے کا باعث بھی ہیں مگر روایتی دروازوں سے ہٹ کر انھیں باقاعدگی سے صفائی اور لُبریکیشن کی ضرورت ہوتی ہے بصورت دیگر یہ بے کار ہوکر آپ کے لئے دردِسر کا باعث بن جاتے ہیں ۔ سلائڈنگ دروازوں کی لُبریکشن اورصفائی آسان اور سادہ ہے۔ درجِ ذیل مراحل پر عمل کریں تو آپ اس کام سے قلیل ترین وقت میں فارغ ہوسکتے ہیں ۔
خشک کپڑا
پیچ کس
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
ہم تجویز کرتے ہیں کہ دروازے اور اُنکے ٹریکس(چینل) کی مکمل اور با آسانی صفائی کے لئے دروازے کو ٹریکس سے پیچ کس کی مدد سےعلیٰحدہ کرلیں۔ احتیاط سے دروازے کو پکڑ کر اوپر کی طرف اُٹھائیں تاکہ دروازے کے پہئیے چینل سے نکل آئیں ساتھ ہی اُسے اپنی جانب کھینچیں ۔ شاید آپکو دروازے کو ٹریک سے علیٰحدہ کرنے کے لئے پیچ کس کی مدد بھی لینا پڑے ۔ جب دروازہ ٹریک سے نکل آئے تو اُسے میز پر رکھ دیں تاکہ آپ با آسانی اُس پر کام کرسکیں ۔
ٹریکس میں اکثر ٹوٹے بال، مٹی اور مختلف ذرّات جمے رہتے ہیں اگر اُنکی باقاعدگی سے صفائی نہ کی جائے ۔ اِنھیں ہٹانے کے لئے وائر برش یا پرانے ٹوتھ برش کا استعمال کریں اور باریک گرد اور ذرات کی صفائی کے لئے (ویکیوم کلینر کے) مُڑے ہوئے برش نما آلے کا استعمال کرتے ہوئے سلائڈنگ ٹریکس کو ویکیوم کرلیں ۔
کبھی کبھی سلائڈنگ دروازوں کے ٹریکس تو بالکل صاف ستھرے ہوتے ہیں مگر گندگی،غبار اور ٹوٹے بال وغیرہ دروازوں کے پہیوں میں پھنسے ہوئے ہوتے ہیں جسکی وجہ سے دروازے کی حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ اس لئے دروازوں کے ٹریکس کی صفائی سے نمٹنے کے بعد آپکو دروازے کے رَولر وہیلز کی صفائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ مندرجہ بالا مرحلے میں بیان کئے گئے صفائی کے طریقے پر دوبارہ عمل کرتے ہوئے پہیوں سے تمام ان چاہے ذراّت، غُبار اور گندگی کی صفائی کرلیں ۔
اِس مرحلے پر آپکو اپنے ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز کین کی ضرورت ہے جو نہ صرف آپکے دروازے کے ٹریکس بلکہ رولر پہیوں کو بھی لُبریکیٹ کریگا ۔ اِسے اچھی طرح ڈورٹریکس پر اورپہیوں پر اسپرے کرلیں ۔تھوڑے وقفے سے فالتو کپڑے سے زائد کیمیکل کو پونچھ لیں ۔ اب دروازے کو دوبارہ ٹریکس پر نصب کردیں ۔ اور لیجیئے! آپکا دروازہ جھٹ پٹ صاف اور رَواں ہوگیا ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں