پاکستان میں عموماً فرش پر لکڑی،وینائل، سرامِک ٹائلز،ماربلز یا لیمینیٹ فلورنگ کا کام کروایا جارہا ہے اور عام دیکھنے میں آتا ہے ۔ یہ تمام فلورنگز وقت کے ساتھ رگڑ اور کھرونچ کے نشانات کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ اگر آپ ان نشانات کے بارے میں نہیں جانتے تو ہم بتاتے ہیں کہ یہ نشانات ہموار اور چمکدار سطحوں کے لئے وبال ہیں کیونکہ یہ انکے مجموعی چمک دمک اور ہمواریت کے تائثر کو تباہ کرکے اُنھیں بدنما بنا دیتے ہیں ۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ ان نشانات کا سبب کیا ہوتا ہے؟، تو جانئیے کہ یہ سطح پر پڑ جانے والے نشانات ہوتے ہیں جو ملائم اور ہموار سطح پر کسی چیز کی رگڑ یا گِھسیٹنے سے پڑ جاتے ہیں ۔ بنوائے گئے فرش پر جب فرنیچر(بھاری سامان وغیرہ) کھلونے، سیڑھیاں ، ہیلز یا جوتے کے سول وغیرہ گِھسیٹے جاتے ہیں تو یہ نشانات اُبھر آتے ہیں اور دردِ سر بن جاتے ہیں ۔ اس لئے آج ہم آپکو سکھائیں گے کہ گھریلو استعمال کی اشیاء کے ذریعے مختلف قسم کے فرشوں پر سے ان نشانات کو کیسے صاف کیا جائے۔
اِریزر (رَبر)
بیکنگ سوڈا
پانی
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
نرم روئیں دار تولیہ
کیا آپ ہمیں رگڑ کے نشانات کو مٹانے کے لئے اِریزر استعمال کرنے کی تجویز دینے پر عقل سے پیدل سمجھ رہے ہیں؟ لیکن ہم آپکو یقین دلاتے ہیں کہ یہ ایک آزمودہ اور کامیاب ٹوٹکا ہے ۔ اِریزر ایک بہترین گھسائی کے داغ مٹانے والی شے ہے ۔ آپ اِسٹیشنری میں استعمال ہونے والے سادہ (رَبر) اِریزر لے کر استعمال کریں اور کوشش کریں کہ بہت زیادہ دبائو نہ ڈالیں کیونکہ اسکا نتیجہ فرش کی خراب ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو میجک اِریزرز بھی مل جائیں گے، اِن گھسائو اور کھرونچوں کی صفائی کے لئے جو آپکے فرش کے رنگ اور فِنش کے لئے شائستہ ثابت ہونگے ۔ لیکن انکے استعمال سے قبل یہ چند نکات ذہن میں رہیں کہ
ہمیشہ ہلکے رنگ کا اسٹیشنری اِریزر استعمال کریں ۔
اِریزر پر کسی قسم کے پینسل کے نشانات یا گندگی کالک کا نہ ہونا یقینی بنائیں۔
مِٹانے کے بعد، جلد از جلد رَبر کے بقایاجات کو سمیٹ کر پھینک دیں ورنہ وہ فرش پر چپک کر مزید نشانات اور کالک کا باعث بن سکتے ہیں ۔
بیکنگ سوڈا پیسٹ ایک طاقتور کلینر ہے جو مختلف سطحوں سے داغ دھبوں کی صفائی میں آپکا مددگار ہے ۔ ساتھ ہی یہ رگڑ اور کھرونچوں کے نشانات کی صفائی میں بھی مفید ہے اور مختلف اقسام کے فرش کی صفائی کے لئے کارگر ہے ۔ ہم تجویز کرتے ہیں فرش کے کسی کونے یا چھوٹے حصے پر اِسے آزمالیں تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ آپکے مخصوص فرش کے لئے ضرررَساں تو نہیں ۔ بیکنگ سوڈا کو گرم پانی میں ملا کر اِسفنج یا نرم روئیں دار تولئے سے نشانات پر لگائیں اور آہستگی سے پونچھیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ وہ ایسے غائب ہو جائیں گے جیسے تھے ہی نہیں ۔ اب نرم تولیے سے سطح کو صاف کرلیں تا کہ مکمل طور سے صاف بھی ہو جائے اور پیسٹ کا کوئی بقایا بھی نہ رہے ۔
اگر آپ مذکورہ بالا دونوں طریقے آزما چکے ہیں اور نشانات ابھی بھی موجود ہیں تو اب ان ضدی نشانات سے نمٹنے کے لئے توپ لانی ہی ہوگی ۔ ہم آپکے ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز کین کی بات کر رہے ہیں ۔ اِسے بھی چھوٹے حصے پر آزما لیں تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ آپکے فرش کے رنگ کو نقصان تو نہیں پہنچائے گا ۔ اور سب ٹھیک رہے تو اِسے نشانات پر چھڑک لیں اور چند منٹوں کا وقفہ دیں تا کہ اِسکا جادو اثر کر سکے ۔ پھر تولئے سے اِسے پونچھ لیں اور آپ دیکھیں گے کہ وہاں سے گِھسائو اور رگڑ کے نشانات غائب ہو چکے ہیں ۔ اب نرم کپڑے سے تمام سطح کو صاف کرلیں تاکہ تمام بقایاجات کی صفائی ہو جائے۔ پھر اپنے فرش کو ُخشک کپڑے سے اچھی طرح گِھس کر چمکالیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں