آپ کے گھر کی چابی ، تالے میں پھنس کر ٹوٹ گئی ہے؟ جسکی وجہ سے آپ اپنی الماری تک نہیں پہنچ پارہے؟آپ پریشان ہیں کیونکہ پھنس کر رہ گئے ہیں !
توذرا ٹہریئے! اِس مسئلے کو حل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں اور اگر قسمت آپکے ساتھ ہے تو آپکو چابی بنانے والے تک کو بُلانا نہیں پڑیگا ۔ تھوڑے سے گھریلو اوزار، تھوڑی سی محنت اور ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ ہی مِل کر آپکو جلداز جلد اِس مشکل سے نکال لیں گے ۔
ایک باریک چونچ نُما کلپ(آلہ)
ایک پیچ کس
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ
صفائی کا کپڑا
پہلی اور سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اگر آپکی چابی تالے کے اندر آدھی ٹوٹ گئی ہے تو بقیہ بچی چابی کے حصے کو دوبارہ سے سوراخ میں ڈالکر تالا کھولنے کی کوشش مت کیجیئے کیونکہ اِس عمل سے ٹوٹا ہوا حصہ تالے میں مزید اندر کی طرف کھِسک جائیگا جسکی وجہ سے اِسے نکالنا اور مشکل ہوجائیگا ۔ اگلا مرحلہ ہے کہ آپ دروازے کے تالے کے سوراخ کو اچھی طرح دیکھ لیں کہ وہ کس پوزیشن پر ہے یعنی لاک ہے یا کُھلا ہوا ۔ ہم یہ اس لئے کریں گے کیونکہ دروازے کے تالے کے اندرونی جانب پِنز ہوتی ہیں جو چابی کے داخل کرنے اور گُھمانے کے بعد اُسکے ساتھ ترتیب(سیدھ) میں آکر لاک یا اَن لاک پوزیشن میں آتی ہیں اُسکے بعد ہی چابی کو باہر کی جانب کھینچا جا سکتا ہے ۔ یعنی اگر تالے کی پوزیشن لاک ہوگی یا اَن لاک ہوگی تبھی چابی کا ٹکڑا باہر آسکے گا ورنہ اِسکا نکالنا ممکن نہیں، تو آپکو جائزہ لینے کے بعد تالے کو لاک یا اَن لاک پوزیشن پر لانے کے لئے چابی کے ٹکڑے کو گُھمانے کی ضرورت ہے جس کے لئے آپ پیچ کس یا باریک چونچ نما آلے کی مدد لے سکتے ہیں ۔
اب اگلا قدم تالے کو چکنائی فراہم کرنا ہے تو تالے اور اُسکے پورے میکانزم کو ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی فنکشن پروڈکٹ سے اچھی طرح لُبریکشن دیں اِس میں ساتھ فراہم کردہ اِسمارٹ اِسٹراء آپکی مددگار ہوگی تاکہ اندرون کے باریک اور بعید ترین حصوں تک بھی چکنائی پنہچ جائے ۔ ایک صفائی کا کپڑا ساتھ رکھیں تاکہ ٹپکنے والے قطرات کی صفائی ممکن ہو ۔ ڈبلیوڈی فورٹی رگڑ اور جام پُرزوں کی حرکت رَواں کردیتا ہے اور یوں چابی کاٹکڑا نکالنے میں مدد ملے گی۔ ۔
آپ اگر خوش قسمت ہیں تو تالے سے باہر ٹوٹی ہوئی چابی کا سِرا ضرور نظر آرہا ہوگا ۔ اِس صورت میں آپ کو اِسے نکالنے کے لئے باریک چونچ نما آلے سے کام لینا چاہیئے ۔ اگر وہ آپکے پاس نہیں تو چھوٹی قینچی بھی کارآمد ہوسکتی ہے ۔
لیکن اگر آپکو تالے میں پھنسا ٹوٹی چابی کا سِرا نظر نہیں آرہا تو پریشان مت ہوں ۔ چابی کے سُوراخ اور اُسکے اطراف کی لُبریکیشن چابی کا ٹوٹا سِرا نکالنے میں مددگار رہیگی ۔ آپ نوزپلائرز، ٹویئزر اور باریک قینچی سے اِس کام کو کرنے کی کوشش کریں ۔
اگر مزکورہ تمام طریقے ناکام ہوجائیں تو آپ درجِ ذ یل نُکات پر عمل کریں ۔
ایک طاقتور مقناطیس: یاد رکھیں کہ اِس طریقے پر عمل کے لئے آپکی چابی کا لوہے سے بنا ہونا شرط ہے۔
ٹوٹی ہوئی چابی نکالنے والی کِٹ: تالے اور چابیوں کی مرمت کرنے والوں کے پاس ایک خاص ٹوٹی ہوئی چابی نکالنے والی کِٹ موجود ہوتی ہے ۔ اگر آپ کی چابیوں کے ٹوٹنے کا مسئلہ آئے دِن کا ہے تو بہتر ہوگا کہ آپ یہ مخصوص کِٹ خرید لیں ۔ اِس سرمایہ کاری سے آپ کا وقت اور پیسہ دونوں کی بچت ممکن ہے ۔
جب آپ چابی کاٹکڑا نکالنے میں کامیاب ہو جائیں تو اُسے پھینکیں مت بلکہ مرّمت کرنے والے کے پاس لے کر جائیں تاکہ نئی چابی بنائی جاسکے اور آپکو دروازے کا تالا بدلنے کی زحمت نہ کرنا پڑے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں