سواریوں اور کاروں کے شوقین افراد اُنکی صفائی اور دیکھ بھال دل وجان سے کرتے ہیں ، چاہے وہ اُنکی ظاہری بیرونی حصے ہوں یا اُنکے اندرونی حصے یا پھر انجن سے ملحقہ خانہ ۔ آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کیسے آپ اپنی کار کے ریڈی ایٹر کی صفائی کرسکتے ہیں ۔ یہ کوئی بہت پیچیدہ کام نہیں مگرضرورت اِس امر کی ہے کہ آپ ہر تفصیل پر خصوصیت سے مکمل توجہ دیں ۔ ریڈی ایٹرکاکام انجن کے ٹھنڈا کرنے والے سرکٹ کا درجہِ حرارت کم رکھنا ہے ۔ یہ کولینٹ(ٹھنڈاکرنےوالا) سّیال،معدنیات سے پاک پانی اور مخالف الیکٹرو حفاظتی مادّے(اینٹی الیکٹرو پروٹیکٹیو سبسٹینس)کا مرکب ہوتا ہے اور اِس مرکب میں مذکورہ دونوں سّیال آدھی آدھی مقدار میں شامل ہوتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ دھیرے دھیرے اس سّیال کی نہ جمنے(اینٹی فریز) اور نہ گلنے (اینٹی کروجن) والی حفاظتی خصوصیات ماند پڑنے لگتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے کولِنگ سرکٹ کے ساتھ ساتھ، انجن کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس متوقع نقصان سے بچنے کے لئے ہم ریڈی ایٹر کی اندرونی اور بیرونی دیکھ بھال تجویز کرتے ہیں ۔
ڈبلیوڈی فورٹی زوداثر ڈی گریسر
نرم دندانوں والا برش
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
کار جیک
کنٹینر (ڈبہ)
اینٹی فریز (سلوشن)
پہلے پہل انجن کے مکمل خانے کی صفائی کر لیں ۔ ڈبلیوڈی فورٹی زوداثر ڈی گریسر،جمے ہوئے گریس کی تیزی سے صفائی میں آپکا مددگار ہے ساتھ ہی یہ کیچڑ،چپچپاہٹ اور کئی اقسام کی سخت پپڑیوں (پرتوں ) کو تحلیل کرنے کے لئے آئیڈیل ہے ۔ اِس محلول کو اچھی طرح اسپرے کرکے چند منٹوں کا وقفہ دیں پھر کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے تمام کیچڑ، اور چپچپے مواد کو پونچھ کر صاف کرلیں ۔
اب ہم ریڈی ایٹر کی طرف بڑھتے ہیں ، سب سے پہلے ریڈی ایٹر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والی نالیوں ، انجن اور ایکسپینشن ٹینک کی طرف جانے والے پائپس وغیرہ کو جانچ لیں کہیں کوئی رساؤ (لیکیج) تو نہیں ۔ مُلحقہ کلیمپس کی مضبوط گرفت کو یقینی بنائیں۔ریڈی ایٹر کے سامنے والے حصے پر ایک جالی ہوتی ہے جو اس لئے اکثر گندگی اور حشرات وغیرہ سے آلودہ ہوجاتی ہے جب ریڈی ایٹر ہوا کو کھینچتا ہے تاکہ اس میں حرکت پذیر گرم پانی کو ٹھنڈا کرسکے۔ نرم دندانوں والے برش کا استعمال کرتے ہوئے ریڈی ایٹر کی اس جالی کی صفائی کرلیں ۔ اگر آپ وہاں جمی ہوئی گند اور ضدی چکنائی پائیں تو ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ برش کے ساتھ زائد دباؤ ڈالنے سے گُریز کریں کیونکہ یہ بلیڈز کی ساخت خراب کرسکتا ہے ۔
ریڈی ایٹر کو خالی کرنے کے لئے آپکو چند تمہیدی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔سب سے مقدّم اور اہم یہ ہے کہ آپ کا انجن ٹھنڈا ہو ۔ اب ریڈی ایٹر کے ڈرین پلگ کو ڈھونڈیں جو عام طور پر انجن کے نچلے حصے میں موجود ہوتا ہے ۔ آسانی کے لئے ہم تجویز کرتے ہیں کہ کار کو کار جیک کا استعمال کرتے ہوے تھوڑا اُوپر اُٹھالیں اور پھر اُس کے نیچے ایک بڑا کنٹینر رکھ دیں ایکسپینشن ٹینک کے اُوپری حصے میں موجود پریشر کیپ کو ڈھیلا کر دیں۔ اب ڈرین پلگ کو کھول لیں ۔ یہ سیال کو آسانی سے نکاسی میں مدد کریگا اور آپ اسے کنٹینر میں جمع کرسکیں گے ۔ اگر کوئی ڈرین پلگ موجود نہ ہو تو آپ ریڈی ایٹر کے نیچلے ہوز پائپ کو منقطع کر کے اسے مواد سے خالی کرسکتے ہیں ۔
ہم دو وجوہات کی بنا ء پر قابل ِتلف سیال کو کنٹینر میں جمع کر تے ہیں ۔ اوّلاً یہ خطرناک ہوتا ہے اور اسے بہت خیال سے تلف کرنا ضروری ہے ۔ دوم یہ کہ سیال میں موجود گرد اور آلودگی کی سطح آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گی کہ آپ کے ریڈی ایٹر کی مکمل صفائی ،کتنی مرتبہ دُھلائی کے بعد ہوجائیگی ۔
ریڈی ایٹر کو خالی کرنے کے بعد آپ نکاسی کے نچلے نل کو بند کردیں یا پہلے منقطع کیے ہوئے ہوز پائپ کو دوبارہ نصب کرلیں اور تمام والوز کو کس لیں ۔ اب کولنگ سرکٹ کو بھرنے کے لئے ایکسپینشن ٹینک میں پانی ڈالیں ۔ ٹینک کا ڈھکن بند کر دیں اور انجن کو اسٹارٹ کریں اِسے آہستہ رفتار پر چند منٹوں تک چلنے دیں ۔ اب انجن کو بند کرنے کے بعد اِسے ٹھنڈا ہونے کی مُہلت دیں ۔ پھر سیال کو دوبارہ نکال لیں جیسے کہ پچھلے مرحلے میں بیان کیا گیا ہے ۔ اِس عمل کو دو سے تین مرتبہ دُہرائیں اگر آپ دیکھیں کہ نکاس شدہ پانی گندہ ہے ۔
آخری مرحلہ ہے سرکٹ کو دوبارہ سے بھرنے کا ۔ احتیاط سے اپنی کار کی مناسبت سے اینٹی فریز کا انتخاب کیجئیے کیونکہ لاپروائی سے چُنا گیا اینٹی فریز مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے آپکی کارکے انجن کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔ دُرست مقدارِ محلول کے تعین کے لئے پروڈکٹ پر دی گئی ھدایات کا مطالعہ کریں مرکب بنانے کے لئے ہمیشہ معدنیات سے پاک پانی کا استعمال کریں ۔ انجن کی ٹھنڈی حالت میں، سیال کو ایکسپینشن ٹینک میں اتنا ڈالیں کہ وہ نشان زدہ سطح تک بھر جائے ۔ اب ڈھکن کو بند کر دیں اور انجن کو اسٹارٹ کریں اور چند منٹوں تک چلنے دیں ۔ اگر ٹرے میں موجود سیّال کی سطح کم ہوجائے تو اِسے دوبارہ بھر دیں ۔ جب ایکسپینشن ٹینک مکمل طور پر بھر جائے تو ریڈی ایٹر کے ریزروائر ٹینک کو بھرنا مت بھو لیں ۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ڈبلیو ڈی فورٹی پروڈکٹس کے ساتھ آپکی کار کے ریڈی ایٹر کی صفائی کایہ مرحلہ وار عمل آپکے لئے آسان ثابت ہوگا ۔ کار کے مختلف حصوں کی صفائی اور دیکھ بھال سے متعلق ہمارے دوسرے بلاگز ضرور ملاحظہ کیجیے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں