رنگ کا ایک قطرہ بھی اگر آپکے فرنیچر یا فرش پر گِر جائے تو ایک مسئلہ بن جاتا ہے ۔ اگر آپ نے اپنا مکان حال ہی میں دوبارہ رنگوایا ہو توآپ ہمارامطلب بخوبی سمجھ سکتے ہیں ۔ آپ گھر کے فرنیچر کو پینٹ کے قطرات سے بچانے کے لیے با آسانی ڈھک بھی سکتے ہیں یا کچھ وقت کے لیے اُسے کہیں اور منتقل کرسکتے ہیں لیکن فرش کو نادانستگی میں گِر جانے والے پینٹ کے قطروں سے بچانا قریبًا نا ممکن ہے ۔ تو آج ہم آپکو بتاتے ہیں کہ پینٹ کے داغوں کو بِنا جھنجھٹ کے فرشی ٹائلز پر سے کیسے صاف کیا جاسکتاہے ۔ کتنا اچھا لگتا ہے نا اگر یہ سچ ہو! توپڑھیئے اور جانیئے کہ اس کام کو سہل طریقے سے انجام دینے کے لیے آپکو کن چیزوں کی ضرورت پڑیگی ۔
صفائی کے کپڑے
سفید سِرکہ
صابن
گرم پانی
اولین اور مُقدم یہ ہے کہ رنگ کرتے وقت ھمیشہ چوکس رہیں اور فرش پر گِرجانے والے قطروں کو فوری پونچھ لیں کیونکہ گیلے قطروں کی صفائی آسان ہے۔ باوجود اِسکے کہ آپ کتنے ہی چوکس اور پُھرتیلے ہوں پھر بھی کچھ قطرات ہماری لاعلمی میں گِر کر سوکھ ہی جاتے ہیں ۔ مگرپریشان نہ ہوں ! انہیں صاف کرنے کا بھی طریقہ ہے ۔
سوکھے ہوئے پینٹ کے قطروں کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اُنہیں پلاسٹک اسکریپر یا اُسترے سے رگڑ کر، کُھرچ لیاجائے، لیکن کچھ رنگ کے داغ ضِدی بھی ہوتے ہیں اوراُن پر اِضافی محنت درکار ہوتی ہے ۔ یہاں آپکو گھر یلو استعمال کے کلینرز یا گھر پر تیار کردہ صفائی کے محلول کی ضرورت ہے جیسے کہ سفید سِرکے اور پانی کا محلول وغیرہ ۔ آپ ان سوکھے ہوئے داغوں سے نمٹنے کے لیے ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ہمیشہ تھوڑی جگہ پر صفائی کے محلول کو جانچ کر دیکھ لیں کہ آیا وہ مکمل فرش پر کارگر ہوگا کہ نہیں؟;
جب آپ فیصلہ کر لیں کہ کونسا کلینر آپکے ٹائلز پر سے پینٹ کو ہٹانے کے لیے زیادہ مؤثر اورکارگر ہے تو اُسے داغوں پر لگا دیں ۔ جہاں تک ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کی بات ہے تو اِسے آپ ایک صفائی کے کپڑے پر اِسپرے کر کے ٹائلوں کی سطح پر لگا دیں ۔ اور اگر آپ گھریلو استعمال کا کوئی دوسراکلینر استعمال کر رہے ہیں تو اُس پر لکھی ہدایات کو ضرور پڑھیں اور عمل کریں تاکہ یہ فیصلہ ہو سکے کہ اِسے کتنی مقدار میں استعمال کرنا ہے اور کتنی دیر تک لگے رہنے دیناہے ۔ ڈبلیوڈی فورٹی کے لیے ہم ۱۰ سے۱۵ منٹ کا وقفہ تجویز کرتے ہیں ۔
کیمیکل لگانے اور مخصوص وقفے کے گزرنے کے بعد آپ ٹائلز کے متاثرہ حصوں کو کسی پلاسٹک اِسکریپر سے اِسکریپ کر لیں (کُھرچ لیں ) اپنے اِسکریپر کو پینتالیس درجے کے زاویئے پر پکڑیں اور پینٹ کی صفائی شروع کریں ۔ اپنے ٹائلز کی خراب ہوجانے والی چمک کی طرف سے پریشان نہ ہوں کیونکہ ان پر، پینٹ کے داغوں کی صفائی کے بعد وارنش کی جا سکتی ہے ۔
جب تمام داغ اورنشانات تسلّی بخش طریقے سے صاف ہوجائیں تو ٹائلز کی سطح کو صابن ملے گرم پانی سے دھولیں تاکہ اُن پر کیمیکلز کا کوئی بقایا نہ رہ جائے بعد ازاں اِسے کسی صاف اور خشک کپڑے سے اچھی طرح خشک کرنا نہ بھولیں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں