ٹپکتے نلکے سے مسلسل پانی کا رِسائو پریشان کُن ہوتا ہے اور آپکو ساری رات جگائے رکھنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ کیونکہ یہ مستقل یاد دہانی ہے کہ پانی ضائع ہو رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ پانی کا مستقل رِسائو آسانی سے آپکے سِنک کی سطحوں کو داغدار کرنے، ڈرینز کے گلائو کا شکار بننے اور پائپوں کے دبائو یا تنائو کی وجہ بھی بن سکتا ہے ۔
بظاہر یہ مسئلہ گمبھیر نظر آتا ہے مگر اِسکا حل نسبتاً آسان اور سریع ہے۔ تو جانئیے کہ ٹپکتے نلکے کی مرمّت بناء پریشانی کیسے کریں اور ٹِپ ٹِپ ٹِپ کی آوازوں سے نجات کیسے پائیں۔
رینچ
پیچ کس
ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون لُبریکینٹ
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز
ٹپکتے نلکے کی مرمّت سے قبل، پہلا اِقدام براہِ راست پانی کی فراہمی منقطع کرنا ہے ۔ آپ اپنے سِنک کے نیچے نصب والوز کو بند کر سکتے ہیں یا پھر گھر کو براہِ راست پانی فراہم کرنے والا والو بند کر دیں ۔ نلکے کو کُھلا رکھنا مت بھولیں تاکہ پانی کی فراہمی کا منقطع ہونا یقینی ہوجائے۔ بصورتِ دیگر جب آپ کام شروع کر دیں گے تو آپکا غسل خانہ زیرِ آب آسکتا ہے ۔
قبل اِسکے کہ آپ لیکیج کی وجہ شناخت کریں، آپ کو نلکے کے ہتھوں کو ہٹانا ہوگا۔ نلکے کے ہتھے پیچوں کی مدد سے سِنک سے جُڑے ہوتے ہیں۔ اِن پیچوں پر موجود ڈھکن انھیں چھُپائے رکھتے ہیں۔ اولاً، آپکو ہموار سطح کے پیچ کس کی ضرورت ہوگی کہ اِن ڈھکنوں کو ہٹا سکیں اور انکے پیچ ظاھر ہوجائیں۔ اب اِن پیچوں کو اِنکے سَروں کی مناسبت والے اِسکریو ڈرائیورز کی مدد سے کھول لیں اور ہتھوں کو نکال لیں۔
ایک بار جب آپ نلکے کے ہتھے علیحدہ کردیں گے تو آپکو اندرونی والو کا سلینڈر نما حصہ نظر آئے گا۔ اِسے نکالنے سے قبل جانچ لیں کہ والو اِسٹیم (stem)پیچ دار ہے یا نٹ کے ذریعے سے جُڑا ہے یا پھر آپ اِسے سیدھا باہر کھینچ سکتے ہیں۔
والو کے اندر والو سِیٹ میں آپ رِنگز اور واشرز پائیں گے۔ اُنھیں بھی ساتھ ہی نکال لیں۔
اب مسئلے کو حل کرنے کے لئے رِسائو کی وجہ ڈھونڈتے ہیں۔ جو عام طور پر یہ چار ہوتی ہیں۔
دراڑ زدہ کارٹرِج: نلکے کی ٹوٹنی (فاسٹ اِسپائوٹ) میں پانی کا بہائو قابو میں رکھنے والا والو یا کارٹرِج خراب یا دراڑ زدہ ہو سکتا ہے۔
ٹوٹے ہوئے واشرز: واشرز رَبر یا پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں اور نلکے کے ہتھوں (ہینڈلز) میں سِیل کرنے اور رِسائو روکنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
رگڑ اور نمکیات کے بقایاجات اِن واشرز کو خُشک اورسخت کر دیتے ہیں جو اِنکے دراڑ زدہ ہونے یا ٹوٹنے کی وجہ بن جاتی ہے جس کے نتیجے میں پانی رِستا ہے اور نلکا ٹپکنے لگتا ہے۔
ناقص O رِنگ:دائرہ نما ربر کا رِنگ والو سِیٹ کے نیچے موجود ہوتا ہے اور نلکے کے ہینڈلز کو اُسکی جگہ پر برقرار رکھتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ ربر رِنگز ڈھیلے پڑجاتے ہیں یا ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں جس سے نلکا ٹپکنے لگتا ہے۔
بگڑی ہوئی والو سِیٹ: والو سِیٹ نلکے کو ٹونٹی سے جوڑتی ہے۔ پانی میں موجود نمکیات اور بقایاجات والو سِیٹ پر جم جاتے ہیں تو والو سِیٹ گلائو کا شکار ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے نلکا رِسنے لگتا ہے۔
ان سب پرزوں اور حصوں کی باریکی سے جانچ کریں اور معلوم کریں کہ کس پرزے میں مسئلہ ہے اور اُسے بدلنے یا مرمّت کی ضرورت ہے تاکہ رِسائو بند کیا جا سکے۔
یہ پتہ لگانے کے بعد کہ کونسا پرزہ بدلنا ہے اور کِسے مرمت کی ضرورت ہے تو اسکے مطابق کام کریں۔
کسی قسم کے چپچپے مَواد یا نمکیاتی بقایا کی صفائی مقصود ہو تو ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز استعمال کریں ۔ متائثرہ حصے پر اِسے اِسپرے کردیں اور پرانے ٹوتھ برش کی مدد سے گھِس لیں۔ بعد ازاں سطح کو صاف کپڑے سے پونچھ لیں۔
جب ٹوٹے پرزوں کے نعم البدل لے رہے ہوں تو ہارڈوئیر اِسٹور سے ہو بہو وہی پرزہ خریدیں۔
ربر کے واشرز اور دائرہ نما ٹکڑوں کو جلد ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے کے لئے اُن پر ڈبلیو ڈی فورٹی اسپیشیلسٹ سِلیکون اِسپرے کردیں۔ یہ اِن پرزوں کو لُبریکیٹڈ رکھتے ہوئے، دراڑ زدہ ہونے اور ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔
نلکے کے حصوں اور پرزوں کو دوبارہ اُسی ترتیب سے جوڑ دیں جیسے اُنھیں کھول کر علیحدہ کیا تھا۔ اب پانی کی فراہمی بحال کریں اور کسی قسم کے رِسائو کو جانچ لیں۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں