کیا آپ بھی طویل، تھکا دینے والے، مصروف دن کے اختتام پر، باتھ ٹب میں زیرِ آب غُسل سے لُطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں؟کیا آپکو بھی تمام دن کی مسلسل بھاگ دوڑ کے بعد باتھ ٹب کے سکون بخش غُسل کی بات اُمید افزاء لگتی ہے؟ البتہ غُسل کا دورانیہ مایوس کُن اور ذہنی تنائو کا سبب بھی بن سکتا ہے اگر آپکا باتھ روم ٹب بدنما زنگ کے دھبوں سے آلودہ ہو۔ بہرحال مَلول نہ ہوں! ہمارے پاس آپکے لئے بہترین حل ہے۔ باتھ روم ٹبز مختلف مادّوں اور ڈیزائنوں میں دستیاب ہیں۔جیسے پورسلین، ایکریلک اور فائبر گلاس وغیرہ۔ دستیاب تجارتی کلینرز میں بعض اوقات بلیچِنگ کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو آپکے باتھ ٹب کے رنگ اور چمک کو خراب کرسکتے ہیں۔ اس لئے آج ہم آپکو اپنے باتھ روم ٹبز پر موجود زنگ کے داغوں کی صفائی، آپ کے گھروں میں فوری دستیاب چیزوں کے ذریعے کرنا سکھائیں گے۔
لیموں کا رس
نمک
سرکہ
صاف کپڑا
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
ٓدھا کپ لیموں کا رس لے کر اُس میں ۱ سے ڈیڑھ چائے کا چمچہ نمک بھر کر ڈالیں ۔ اِتنا ہلالیں کہ محلول بن جائے ۔ اِس آمیزے کو براہ ِراست زنگ کے داغوں پر لگائیں یا برش کی مدد سے لگائیں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ لیموں کے رَس میں موجود تیزاب سطح پر موجود زنگ کی تہہ پر اثر انداز ہوگا اور نمک داغ کو ایسے کاٹے گا کہ داغ دھبوں کے کٹنے سے آپکے باتھ ٹب کی سطح پر خراشیں نہیں پڑیں گی۔ گھنٹہ تمام ہونے پر اپنے باتھ روم ٹب کی صفائی کرنے والے برش سے داغ دھبوں کو گھِس لیں بعد ازاں پانی سے دھو کر، نرم روئیں دار کپڑے سے صاف کرلیں۔ صفائی کے لئے آمیزہ سب دھبوں پر لگانے سے قبل چھوٹے حصے پر آزمائش کرنا نہ بھولیں۔
سِرکہ بھی بہت سے داغ دھبوں کے لئے ایک بہترین کلینز ہے ۔ اس میں ایسِٹک تیزاب ہوتا ہے جو ہو بہو ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے لیموں کا رس۔
الغرض سِرکہ بھی زنگ کے داغ با آسانی نکالنے میں مددگار ہے ۔ اور نمک کے ذرات سطح پر سے زنگ کے دھبوں کی گرفت کمزور کرکے بقایاجات کی صفائی کردیتے ہیں۔
آدھا کپ سِرکہ اور دو چمچ نمک لے کر آمیزہ بنا لیں ۔ اچھی طرح ہلا کر اُسی طرح متائثرہ سطح پر لگائیں جیسے اس سے قبل کے مرحلے میں بیان کیا گیا ہے۔ ہم ہمیشہ تجویز کرتے ہیں کہ چھوٹی سی جگہ پر کلینگ مکسچر کو ضرور آزما لیں تاکہ یقین ہو جائے کہ پروڈکٹ استعمال میں محفوظ ہے اور آپکے باتھ ٹب کو کوئی ضرر نہیں پہنچائے گا ۔
۱بعض حالات میں ، مذکورہ دونوں ٹوٹکے کارگر نہیں ہوتے کیونکہ زنگ کے داغ پرانے اور ضدی ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی آپکو یہ یقین بھی ضرور ہونا چائیے کہ آپکا استعمال کے لئے، اختیار کردہ کلیننگ مکسچر آپکے باتھ ٹب کو اپنے تیزابی اثر سے کوئی نقصان تو نہیں پہنچائے گا ۔
یہی وجہ ہے کہ ہم تجویز کرنا چاہتے ہیں کہ ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز کا استعمال کریں کیونکہ یہ تقریباّ ہر قسم کی سطحوں کے لئے مناسب ہے اور کرہ ِارض کا بہترین داغ دھبے دور کرنے والا کیمیکل ہے! ہمیں معلوم ہے کہ شاید آپکو یہ سب مبالغہ محسوس ہو رہا ہو مگر آپ اس پر یقین کر نے کے لئے اِسے آزما سکتے ہیں۔
ڈبلیو ڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کو زنگ کے داغ دھبوں پر اسپرے کرکے دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ اب ایک صاف کپڑے کو اسپرے میں نم کرلیں ۔ اس نم کپڑے سے داغ دھبوں کو رگڑ لیں تاکہ اُنھیں غائب ہوتا دیکھ سکیں ۔ باتھ ٹب پر مکمل طور سے صاف پانی بہانا مت بھولیں تاکہ کیمیکل کے بچے کُچے ذرّات بھی صاف ہو جائیں قبل اِسکے کہ آپ ایک گرم غُسل کی تیاری کریں ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں