کیا آپ صفائی کے مِشن پر ہیں؟ کیونکہ مہمان آرہے ہیں یا پھر کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے؟
آپکا اپنے گھر کے ہر چھوٹے بڑے کونے کی تندہی سے صفائی کا مقصد جو بھی ہو، ہم آپ کے دروازوں کے ہینڈلز اور نابز، مکمل طور سے صاف کرنے میں آپکی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں !کیوں؟
یہ تو سبھی کو معلوم ہے کہ ڈور نابز ہمہ وقت جراثیم اور بیکٹیریا کا ٹھکانا رہتے ہیں کیونکہ جب بھی کوئی انھیں چُھوتا ہے تو جراثیموں کا ہاتھوں سے ہینڈلز اور وہاں سے مختلف ہاتھوں تک تبادلہ ہوتا رہتا ہے ۔ اِن کی صفائی اکثر کاموں کی فہرست میں سب سے آخر میں لکھی ہوتی ہے اور اکثر تو نظر انداز ہی کردی جاتی ہے ۔ اس لئے آج ہم آپکو انکی مکمل صفائی کا طریقہ سکھاتے ہیں جو نہ صرف دروازوں کے ہینڈلز پر سے جراثیموں کے خاتمے بلکہ دروازوں میں استعمال ہونے والے ہارڈویئر کے طویل مدت تک کارآمد رہنے میں بھی مددگار ہوگا ۔
چونکہ دروازوں کے ہینڈلز اور نابز بہت سی اقسام کے ہوتے ہیں اس لئے اِنکی صفائی کی تکنیک میں تھوڑا بہت فرق ہوسکتا ہے ۔ لیکن ہم زیادہ سے زیادہ طریق ِکار بتانے کی کوشش کرینگے تاکہ آپکو صفائی میں سہولت رہے ۔
پانی
مائع صابن
صاف کپڑا
پیچ کسَ
ڈبلیوڈی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ
سب سے اہم اور اولین اِقدام گردوغبار کو دروازوں کے ہینڈلز، نابز اور لِیورز سے جھاڑنا ہے ۔ اس کے لئے صاف نرم کپڑا استعمال کریں۔ آپ اس مرحلے کو اپنی روزمّرہ جھاڑپونچھ کا لازمی حصہ بنا لیں کیونکہ اس عمل سے آپکے ڈور ہارڈویئر کا غُبار اور میل سے پاک رہنا یقینی بن جایئگا ۔
اس مرحلے میں آپ کسی برتن میں گرم پانی اور مائع صابن مِلا کر محلول تیار کرلیں ۔ اب اِس میں صاف کپڑے کو بِھگو کر اُس سے ہینڈلز کی صفائی کریں ۔ چاہے آپکے دروازوں کے ہارڈویئر، اسٹیل، تانبے یاپیتل، کسی سے بنے ہوں، صابن مِلے گرم پانی سے پونچھنا اُن کا میل کچیل اور چکنائی کے بقایاجات مکمل صاف کردے گا۔ آپکو کسی خاص قسم کے کلینرز کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اُن سے آپ کے دروازوں کے ہارڈویئر کی کوٹنگ خراب بھی ہو سکتی ہے ۔
جب آپ دروازوں کے ہینڈلز کو اِسکرب کرلیں اور کالک اور گندگی کو تمام سطحوں سے صاف کرلیں تو ڈور نابز یاہینڈلز کو صاف پانی میں بھگوئے کپڑے سے اچھی طرح پونچھیں ۔ اس طرح صاف پانی سے صفائی بقیہ مٹی، میل اور صابن کے مکسچر کو تمام سطحوں سے ہٹا دے گی ۔
اپنے دروازوں کے ہارڈوئیر کی لُبریکیشن اور حفاظت کے لئے ڈبلیو ڈ ی فورٹی ملٹی یوز پروڈکٹ کا استعمال کریں ۔ اِسے ہینڈلز اور نابز کے اندرونی میکانزم میں اسپرے کرلیں تاکہ ہر کل پُرزہ لُبریکیٹ ہو جائے ۔اسے ڈور نابز اورہینڈلز کے تمام حصوں پر بھی اسپرے کریں تاکہ زنگ اور گلائو سے اِنکی حفاظت ہوسکے ۔ ڈبلیوڈی فورٹی اسٹیل اور پیتل کے ہارڈویئر کی چمک دمک واپس لانے اور اُسے تا دیر قائم رکھنے میں بھی مددگار ہے جو اِسکی اضافی خوبی ہے ۔
Disclaimer
The uses shown and described for WD-40 Multi-Use Product were provided to WD-40 Company by the users themselves. These uses haven’t been tested by WD-40 Company and do not constitute a recommendation of suggestion for use by WD-40 Company. Common sense should be exercised whenever using WD-40 Company products. Always follow the instructions and take heed of any warnings printed on the packaging.
© 2025 WD-40 Company.
جملہ حقوق محفوظ ہیں